|
اقراﺀ عزیز اور یاسر حسین کا شمار ہماری انڈسٹری کے اس جوڑے میں ہوتا ہے
جنہوں نے اپنی مرضی سے زںدہ رہنے کی ایک مثال قائم کی ہے- لوگوں کی باتوں
سے بے پرواہ ہو کر انہوں نے زندہ رہنے کے اپنے طریقوں کو اپنایا ہے یہی وجہ
ہے کہ ایک جانب تو ان کے چاہنے والوں کی تعداد کم نہیں ہے اسی طرح ان پر
تنقید کرنے والوں کی کمی بھی نہیں ہے-
لکس ایوارڈ شو میں یاسر حسین نے جولائی کے مہینے میں شادی کے لیے پرپوز کیا
جس کو اقرا نے ساری دنیا کے سامنے قبول کر لیا- اس حوالے سے بھی کچھ لوگوں
نے ان کو سرعام بغل گیر ہونے پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا مگر اس جوڑے نے
لوگوں کی پرواہ نہیں کی-
دسمبر کے آغاز میں اس جوڑے نے ایک دوسرے کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا اور
ان کی شادی اس سال کی آخری بڑی شادی قرار دی جا رہی ہے- ان کی شادی 28
دسمبر کو طے ہوئی ہے جس کا دعوت نامہ بھی سامنے آگیا ہے اس جوڑے کے بارے
میں کچھ ایسی باتیں جو ان کے چاہنے والے جاننا چاہتے ہیں آج ہم آپ کو
بتائيں گے-
|
|
1: دونوں کی عمر میں فرق
اس جوڑے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ان دونوں کی عمر میں تقریبا تیرہ سال کا
فرق ہے جو کہ لوگوں کے مطابق ایک بڑا فرق قرار دیا جا رہا ہے- مگر اس جوڑے
کی کیمسٹری کو دیکھ کر یہ فرق زیادہ محسوس نہیں ہوتا ہے-
2: دونوں ہی بہت سوشل ہیں
یہ دونوں اداکار دوستوں کا ایک بہت بڑا حلقہ رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ
پارٹیاں وغیرہ کرنا معمول ہے- زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی کے
پیچھے بھی انہی دونوں کی کوششوں کا دخل تھا-
3: دونوں کے بولڈ فوٹو شوٹ
گزشتہ سال چھٹیوں میں یہ جوڑا تھائی لینڈ کی سیر کے لیے گیا جہاں پر ان
دونوں کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں- جس پر پاکستان کے کافی
حلقوں کی جانب سے سخت ترین تنقید بھی کی گئی تھی-
4: شادی دن کے وقت ہو گی
ان دونوں اداکاروں نے شادی کرنے کے لیے 28 دسمبر 2019 کا انتخاب کیا ہے-
اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیشہ کچھ الگ کرنے کی روایت کو انہوں نے برقرار رکھا
ہے اور دن کے ایک بجے شادی کا فیصلہ کیا ہے-
|
|
5: شادی کا انوکھا کارڈ
ان دونوں کی شادی کا انوکھا دعوت نامہ حال ہی میں اقرا عزیز نے اپنے سوشل
میڈیا اکاؤنٹ سے شئیر کیا ہے جس میں دولہا اور دلہن کا کارٹونک امیج موجود
ہے- اس کے علاوہ اس کا مضمون بھی انتہائی منفرد ہے جس کے مطابق خادم صاحب
کا لڑکا یاسر (دیر آید درست آید ) عزیز صاحب کی لڑکی اقرا جو سمجھداری کی
مثال ہے سے 28 دسمبر 2019 کو شادی کر رہا ہے کیوںکہ 2020 میں مزید مہنگائی
ہونے کا اندیشہ ہے- ایک بجے دوپہر نکاح ہوگا اور ڈھائی بجے بھرپور لنچ دیا
جائے گا شادی والے مہمانوں کو- یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحفے دینے کی ضرورت
نہیں ہے البتہ سلامی مشوروں کی طرح دل کھول کر دیں-
|