سردی کی چھٹیوں میں سیر و سیاحت کے ایسے فوائد جو آپ نہیں جانتے

image


چھٹیوں کا خیال ذہن میں آتے ہی آرام سکون ، مزے کرنے کا خیال آتا ہے سردی کی چھٹیاں اگرچہ بہت قلیل ہوتی ہیں لیکن ہر کوئی ان خھٹیوں کے حوالے سے کوئی نہ کوئی پلان ضرور بنا کر رکھتا ہے ۔ ان تمام پلانز میں سب سے بہترین پلان کہیں نہ کہیں سیر و سیاحت کرنا ہوتا ہے جس کو انسان اپنی جیب کو دیکھتے ہوئے پلان کر سکتا ہے-

پاکستان کا شمار دنیا کے چند ایسے خطوں میں ہوتا ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے- جس میں سے سب سے بڑی نعمت یہاں کے خوبصورت ترین شمالی پہاڑی علاقے ، تاریخی اہمیت سے مالامال سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے بھی شامل ہیں- اس کے ساتھ ساتھ کراچی اور بلوچستان کے ساحلی علاقے بھی قابل دید ہیں یہی وجہ ہے کہ سفر کے شوقین افراد کے لیے پاکستان ایک نعمت سے کم نہیں ہے- لہٰذا چھٹیوں کے دن گھر میں بیٹھ کر بور ہونے کے بجائے ان علافوں کی سیر وسیاحت کا پروگرام بنائیں- جہاں آپ کے وقت کا بہترین استعمال ہوگا وہیں اس سے آپ کو بہت سارے فائدے بھی مل سکتے ہیں جن میں سے کچھ آج ہم آپ کو بتائيں گے-
 

image


1: بہت سارے نئے دوست بنتے ہیں
کسی بھی نئی جگہ پر جب ہم جاتے ہیں تو وہاں ہماری ملاقات نئے نئے لوگوں سے ہوتی ہے یہ لوگ ہمارے میزبان بھی ہو سکتے ہیں اور ہمارے ساتھ سفر کرنے والے ساتھی بھی ۔ ایسے لوگوں کے ساتھ ہمارا تعلق اگرچہ قلیل ہوتا ہے مگر ان کی وجہ سے ہم بہت سارے نئی زبانوں اور علاقوں سے روشناس ہوتے ہیں-

2: صبر کا جذبہ پیدا ہوتا ہے
جب بھی ہم سفر کے لیے نکلتے ہیں تو ہم اپنے گھر کے آرام و آسائش کو چھوڑ کر نکلتے ہیں اور ہمارے ذہن و دل میں یہ خیال ہوتا ہے کہ ہمیں گھر والا آرام میسر نہیں آئے گا- تو اس سفر کے سبب ہم میں قدرتی طور پر صبر کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ ہم گھنٹوں گاڑی میں یا بس میں بیٹھ کر صبر کرتے ہیں اس کے بعد آرام کے لیے ویسا بستر میسر نہیں اتا جیسا ہمارے گھر میں ہوتا ہے یہ تمام باتیں ہمیں صبر کرنے کا طریقہ سکھاتی ہیں اور گھر کی اصل قدر و قیمت سے آگاہ کرتی ہیں-

3: مختلف طرز معاشرت سے آگاہی ہوتی ہے
سفر کرنے سے نہ صرف ہماری معلومات میں اضافہ ہوتا ہے ہم بہت ساری ایسی جگہوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں- جن کے بارے میں اس سے پہلے ہم نے صرف کتابوں میں پڑھا یا ٹی وی پر دیکھا ہوتا ہے- اس کے علاوہ ہم اپنی آنکھوں سے مختلف طرز معاشرت دیکھتے ہیں اور ہمیں ان کے بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے-
 

image


4: نئے تجربات کرنے کا موقع ملتا ہے
سفر کے حوالے سے ہم جتنی بھی منصوبہ بندی کر لیں وہ کبھیی بھی حتمی نہیں ہوتی ہے- ہمیں وقت اور موقع کے اعتبار سے فیصلے کرنے پڑتے ہیں- جس سے ہمارے تجربات میں اضافہ ہوتا ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے جو کہ عملی زندگی میں بہت کام آتا ہے-

5: ڈر اور خوف کا خاتمہ ہو کر خود اعتمادی ملتی ہے
دنیا کو دریافت کرنے سے قبل ہمارے اندر اس دنیا کے حوالے سے اس کے لوگوں کے حوالے سے طرح طرح کے خوف اور خدشات ہوتے ہیں جو کہ اسی وقت دور ہو سکتے ہیں- جب ہم خود ان کا سامنا کرتےہیں اس وجہ سے ایک بڑا سفر ہمیں ایسے تمام اندیشوں سے آزاد کر کے پر اعتماد بناتا ہے اور ہم میں یہ سوچ پیدا کرتا ہے کہ ہم بیرونی دنیا کا سامنا مزید اعتماد کے ساتھ کر سکتے ہیں-

 
YOU MAY ALSO LIKE: