|
پیشے کا درست انتخاب انسان کی زندگی پر بہت اثر انداز ہوتا ہے ۔ اس کے
انتخاب میں اپنے مزاج ،اور رجحان کے مطابق کیا جائے تو کامیابیاں قدم چومتی
ہیں مگر پیشے کا انتخاب کرنے کے بعد اس میں خصوصی مہارت کا حصول بھی لازمی
ہے- اسی صورت میں اس پیشے کے بدلے میں انسان درست معاوضہ وصول کر سکتا ہے-
آج ہم آپ کو پاکستان میں سب سے زیادہ تنخواہیں لینے والے پیشوں کے بارے میں
بتائيں گے جن کو اپنے مزاج کے مطابق منتخب کر کے آپ بھی اپنے مستقل کا
انتخاب کر سکتے ہیں-
1: سافٹ وئیر انجینئیر
آج کا دور کمپیوٹر کا دور ہے ہر ہر شعبے میں اس کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے
۔ ہر جگہ پر کمپیوٹر کو استعمال کرنے کے لیے متعلقہ پروگرام کی ضرورت ہوتی
ہے- اس پروگرام کی تیاری کا کام سافٹ وئیر انجینئير کرتے ہیں- ان کا معاوضہ
ان کی خدمات کے حوالے سے ہوتا ہے اور سافٹ وئير تیار کر کے بیچنے والی
کمپنیاں ایسے انجنئيرز کو ماہانہ بنیادوں پر بھی رکھتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ
وہ فری لانسنگ کام بھی کر سکتے ہیں اور ماہانہ پچاس ہزار سے لے کر ساڑھے
چار لاکھ تک کما سکتے ہیں-
|
|
2: پٹرولیم انجینئير
انجینئيرنگ کے اس شعبے کی تنخواہیں مکینیکل اور الیکٹریکل انجینئيرز سے
زیادہ ہوتی ہیں اس کا سبب یہ ہوتا ہے کہ ان کا فیلڈ ورک بہت زیادہ ہوتا ہے
اور یہ بڑی سرمایہ دار کمپنیوں سے وابستہ ہوتے ہیں ان کی ماہانہ آمدنی تیس
ہزار سے ساڑھے چار لاکھ تک ہو سکتی ہے -
3: ڈينٹسٹ
عام ڈاکٹر کے مقابلے میں ان ڈاکٹروں کی آمدنی زیادہ ہوتی ہے یہ نوکری کے
ساتھ ساتھ اپنے پرائيویٹ کلینک چلا کر بھی اچھی آمدنی کما سکتے ہیں- اس کے
علاوہ مختلف ہسپتالوں میں بھی ان کی تنخواہ دوسرے ڈاکٹروں کے مقابلے میں
کسی حد تک زیادہ ہی ہوتی ہے ان کی ماہانہ آمدنی ایک لاکھ سے چھ لاکھ تک ہو
سکتی ہے-
|
|
4: آئی ٹی مینیجر
کسی بھی ایسے ادارے میں جہاں کمپیوٹر کا استعمال ہوتا ہے آئی ٹی مینیجر کا
بہت کلیدی کردار ہوتا ہے- وہ کمپیوٹر سے جڑے تمام معاملات اور ان کے ہارڈ
وئیر اور سافٹ وئیر کا ذمہ دار ہوتا ہے اس کی تنخواہ پچاس ہزار سے پانچ
لاکھ تک ہو سکتی ہے-
5: چارٹرڈ اکاونٹینٹ
یہ کسی بھی ادارے کے مالیاتی معاملات اور ان کی اسٹریٹجی اور آڈٹ کا ذمہ
دار ہوتا ہے یہ کسی ایک ادارے سے منسلک ہو کر یا پھر فری لانسر کے طور پر
اپنی کمپنی بنا کر بھی کام کر سکتے ہیں- ان کی ماہانہ آمدنی ان کے تجربے کی
بنیاد پر ڈیڑھ لاکھ سے سات لاکھ کے درمیان ہو سکتی ہے-
6: پائلٹ
جہاز اڑانے کے لیے پائلٹ ایک سخت ترین ٹریننگ کے بعد یہ قابلیت حاصل کر
پاتے ہیں- ان کی تنخواہوں کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ یہ اندرون ملک
پروازیں لے کر جا رہے ہیں یا ان کے ذمے بیرون ملک کی پروازیں ہیں اندرون
ملک پروازوں والے- پائلٹس کی تنخواہیں نسبتاً کم ہوتی ہیں ان کی تنخواہ ایک
لاکھ اسی ہزار سے آٹھ لاکھ ماہانہ کے درمیان ہو سکتی ہیں-
|
|
7: سرجن
ایسے ڈاکٹر جو کسی شعبے میں سرجری میں اسپشلائز کر لیں سرجن کہلاتے ہیں- ان
کی آمدنی ان کے شعبوں کی بنیاد پر ہوتی ہے- آرتھو، نیرو اور کارڈیک سرجن کی
آمدنی دوسرے سرجنز کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے اور ان کی ماہانہ آمدنی
دولاکھ سے دس لاکھ کے درمیان ہو سکتی ہے-
8: نیوز اینکر
میڈیا کے شعبے سے وابستہ نیوز اینکر بھی اپنی مقبولیت اور فین فالونگ کے
حساب سے چینل مالکان سے بھاری تنخواہیں وصول کرتے ہیں- ان کی تنخواہوں کا
انحصار ان کے پروگرام کی ریٹنگ پر ہوتا ہے اور ان کی تنخواہیں تین لاکھ سے
پانچ لاکھ ماہانہ کی بنیاد پر ہوتی ہیں-
9: ایگزیکٹو مینیجر
اس شعبے کی ذمہ داری میں ادارے کی سیلز ، ایچ آر کے امور ،پروڈکشن وغیرہ
شامل ہوتے ہیں اور ان کی تنخواہیں بھی ان کی ذمہ داری کے لحاظ سے اسی طرح
زیادہ ہوتی ہیں- ان کی ماہانہ آمدنی ایک لاکھ سے دس لاکھ کے درمیان ہو سکتی
ہے-
10 : سی ای او
یہ کسی بھی ادارے کی سب سے بڑی بوسٹ ہوتی ہے ادارے کے تمام معاملات کا ذمہ
دار ہوتا ہے- ان کو تنخواہ کے ساتھ ساتھ لگژری گاڑی فرنشڈ مکان اور دیگر
سہولیات بھی دی جاتی ہیں اور ان کی تنخواہ پانچ لاکھ سے دو کروڑ تک ہو سکتی
ہے -
|