ملک سے باہر جانے والے پاکستانیوں کے لیے کن نوکریوں کے مواقع موجود ہیں؟ جانیے

image


ملک سے باہر جا کر کام کرنے والے پاکستانی ملک میں زرمبادلہ بھیجنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ بیرون ملک نوکری کرنے کا مطلب زندگی سنور جانا قرار دیا جاتا ہے- عام طور پر لوگوں کا یہ محسوس ہوتا ہے کہ باہر کے ملکوں میں درختوں پر نوٹ لگتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ باہر جانے والوں سے ملک میں رہنے والوں کی توقعات بہت بڑھ جاتی ہیں- مگر آج ہم آپ کو کچھ ایسے اعداد و شمار بتائيں گے جن کو دیکھ کر آپ خود قیصلہ کر سکیں گے کہ آپ باہر جا کر کیا کام کر سکتے ہیں-

سب سے زیادہ کس ملک میں پاکستانی جاتے ہیں؟
عام طور پر سب کا یہی خیال ہوتا ہے کہ پاکستانی نوکری کے لیے امریکہ ، کینیڈا اور انگلینڈ جاتے ہیں جب کہ یہ قطعی خام خیالی ہے- سال 2019 میں پاکستان بیورو آف امیگریشن کے مطابق 563000 پاکستانی نوکری کے لیے پاکستان سے باہر گئے- جن میں سب سے بڑی تعداد سعودی عرب، عرب امارات اور عمان قطر جانے والوں کی تھی ۔ جن میں سعودی عرب جانے والوں کی تعداد 294156 ، عرب امارات جانے والوں کی تعداد 195000 اور قطر عمان جانے والوں کی تعداد 26000 ہے اور یہ پاکستانیوں کی بیرون ملک جانے والوں کی تعداد کا اسی فیصد بنتی ہے-

پاکستانی باہر جا کر کیا کام کرتے ہیں؟
ویسے تو باہر کے ملک جا کر کام کرنے والے پاکستانی اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کے مطابق نوکری حاصل کر سکتے ہیں مگر سب سے زیادہ کیے جانے والے کاموں کی فہرست کچھ اس طرح ہے:
 

image


1: مزدوری
پاکستانیوں کی ڈگریاں بیرون ملک تسلیم نہیں کی جاتی ہیں اور نہ ہی ان کا ڈپلومہ وہاں پر کارآمد ثابت ہوتے ہے- اس وجہ سے اکثر پڑھے لکھے پاکستانی بھی بیرون ملک جا کر مزدوری کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں- اسی وجہ سے بیرون ملک مزدوری کرنے والوں کی تعداد اس سال سب سے زیادہ یعنی 217000 ہے-

2: ڈرائیور
بیرون ملک کسی کمپنی کے لیے یا پھر عام گھریلو ڈرائیور کے طور پر کام کرنے کے لیے بھی وہاں کی ڈرائیونگ کا ٹیسٹ کلئير کرنا بہت ضروری ہوتا ہے- اور اس کے بعد ہی اس نوکری کا حصول ممکن ہو سکتا ہے- اس سال ڈرائیور کی نوکری کے لیے باہر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سترہ ہزار ہے-

3: مستری
اس کام کے کرنے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ تعمیرات کے حوالے سے معلومات رکھتا ہو اور اس کو سیمنٹ بجری کا کام کرنا آتا ہو ان کی اس سال تعداد 17000 تھی-

4: کارپینٹر
ان افراد کو لکڑی کے کام کے ساتھ ساتھ مختلف فرنیچر اور کچن وغیرہ کا کام بھی آتا ہو اور ان کی تعداد 12000 ہے-
 

image



5: انجینئیر
اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینئیر کی اسس سال بیرون ملک جانے والوں کی تعداد صرف 5500 ہے-

6: ڈاکٹر
بیرون ملک نوکری کے لیے اس سال صرف 1200 ڈاکٹر ہی گئے-

7: استاد
پاکستان سے صرف 800 استاد بیرون ملک نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے-

ان پیشوں کی تعداد دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستانیوں کی بیرون ملک کس قسم کے کاموں کے لیے ڈیمانڈ ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: