کیا مہوش کو معاف کردینا چاہئے؟ جانیے لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟

image


ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی ہر قسط ایک نیا سوال اور نیا خمار لے کر آتی ہے دیکھنے والوں کی۔۔۔حالیہ قسط میں مہوش کو بہت پشیمان اور بہت پریشان دکھایا گیا ہے اور وہ اپنے سابقہ شوہر دانش سے بھی رابطہ کرتی ہے، رومی کی ٹیچر مس ہانیہ سے بھی ملتی ہے اور اپنے پرانے دوستوں کے گھر بھی جاتی ہے جو اب دانش کے ساتھ پارٹنرز ہیں۔۔۔ہر ملنے والا اسے دنیا کی سب سے گندی اور گری ہوئی عورت کی صف میں کھڑا کرتا ہے اور اس کے دوست تو باقاعدہ اسے گھر سے چلے جانے کے لئے کہتی ہے۔۔۔

خواتین نے اس قسط کو جہاں پسند کیا وہیں اس کے کچھ ڈائیلاگز سے اعتراض بھی کیا۔۔۔ایک سین میں مس ہانیہ یعنی حرا اپنے ڈائیلاگز سے مہوش کو یہ احساس دلانے کی کوشش کرتی ہیں کہ تم نے جو کیا ہے وہ ہرگز قابل معافی نہیں۔۔۔
 

image


مہوش ان سے کہتی ہے کہ مرد کو بھی تو عورت معاف کردیتی ہے ، لیکن ہانیہ اس کا جواب دیتی ہے کہ عورت اپنی کوکھ سے بچے کو پیدا کرتی ہے ۔۔۔نسلوں کی شناخت عورت کے رحم و کرم پر ہوتی ہے اس لئے اس کے لئے معاف کردینا آسان ہوتا ہے۔۔۔۔مہوش کو ایک ایسے دوراہے ہر لا کر کھڑا کردیا گیا ہے جہاں وہ ہر دروازے سے رسوا ہو کر نکل رہی ہے اور کوئی اس کے آنسو پونچھنے والا نہیں۔۔۔

ساتھ ہی اس کی سوئی ہوئی مامتا بھی اب تڑپنا شروع ہوگئی ہے اور وہ اپنے بیٹے سے بات کر کے سکون حاصل کرنا چاہتی ہے اور بیٹا اسے یہی احساس دلاتا ہے کہ اگر پاپا نے معاف کردیا تو ہی معافی ملے گی۔۔۔سوال یہ ہے کہ اگر دانش اسے معاف کر بھی دے تو زمانہ نہیں معاف کر رہا۔۔۔اور زمانہ بھی معاف کردے تو وہ اس وقت کہاں جائے گی۔۔۔

سوشل میڈیا پر اس دفعہ کی قسط نے جہاں مہوش کے انجام کو دکھاتے ہوئے محبت کرنے والوں کو خوشی دی وہیں کئی عورتیں غمزدہ اور ڈسٹرب بھی ہوگئیں۔۔۔کئی فورمز پر یہ بحث چھڑ گئی کہ مہوش کو سمجھانے کا اور غلط کہنے کا حق مس ہانیہ کو کس نے دے دیا۔۔۔وہ کس حیثیت سے اسے گناہگار کہہ رہی تھیں۔۔۔

خلیل الرحمن قمر کے لکھے ہوئے جملوں نے جہاں لوگوں کو اسکرین پر روک دیا وہیں چند اہم سوالات بھی کھڑے کردیئے۔۔۔
 

image


مہوش کو اس قسط میں ایک مزار پر روتے ہوئے دکھایا گیا کیونکہ اسے اپنی غلطیوں اور اپنے گناہوں پر شرمسار دکھایا گیا ہے۔۔۔لیکن ساتھ ہی دانش کو بھی پریشان دکھایا گیا ہے جو اب کسی صورت مہوش کو تو زندگی میں لا نہیں سکتا لیکن آج بھی اس کی محبت کی گرفت میں قید ہے۔۔۔

آنے والی قسط کے پرومو میں جہاں ایک طرف دانش کو محبت سے راہ فرار حاصل کرنے کے لئے مس ہانیہ کو شادی کی آفر دیتے دکھائی دیا ہے وہیں مہوش کی زندگی کے ختم ہونے کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔۔۔

کیا آپ کے خیال میں مہوش کو معاف کردینا چاہئے اور اگر معاف کر بھی دیں تو اس کے ساتھ آگے کیا ہوگا؟ کیا مس ہانیہ کو مہوش کی جگہ دینا صحیح ہے؟

YOU MAY ALSO LIKE: