اداکارہ نیلی کہاں ہیں۔۔۔لوگوں کی سارے اندازے غلط ہیں

image
 
شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے ہیں جو پردہ اسکرین سے غائب ہوئے تو پھر کبھی پلٹ کر واپس نا آئے۔۔۔انہی میں سے ایک نام ہے نیلی کا۔۔۔جنہوں نے فلم انڈسٹری پر بہت کم عرصہ میں ہی اپنی دھاک بٹھائی اور اپنے حسن اور اداکاری کے بل پر راج بھی کیا۔۔۔ان کی جوڑی کو جاوید شیخ کے ساتھ کافی پسند کیا جاتا تھا۔۔۔
 
اداکارہ نیلی کا اصل نام نیلوفر ہے اوروہ ملتان میں پیدا ہوئیں۔۔۔ان کی والدہ نے دوسری شادی حیدرآباد میں کی اور نیلی بھی ان کیساتھ رہنے لگیں۔۔۔فلمز کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر یونس ملک نیلی کے گھرانے کے فیملی فرینڈ تھے اور ان کا کافی آنا جانا تھا۔۔۔انہوں نے ایک پنجابی فلم ’’آخری جنگ‘‘ میں نیلی کو لیا اور یوں نیلی نے انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔۔۔  
 
image
 
پھر سنگیتا، سجاد گل اور کئی ناموں کے ساتھ نیلی کو کام کرنے کا موقع ملا۔۔۔جاوید شیخ نے جب پہلی فلم ڈائریکٹ کی ’’مشکل‘‘ تو اس میں اپنے ساتھ نیلی کو لیا۔۔۔اور 2006 کے بعد سے نیلی کو اسکرین پر کسی نے نہیں دیکھا۔۔۔کچھ عرصہ تک تو لوگوں کو لگا کہ وہ واپس آجائیں گی لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ نیلی اپنے ماضی کو ہمیشہ کے لئے پیچھے چھوڑ دینا چاہتی تھیں۔۔۔
 
ان کے اس طرح چلے جانے کے بعد کئی طرح کی باتیں سننے کو ملیں۔۔۔کسی نے کہا کہ نیلی نے حیدرآباد میں کسی وڈیرے سے شادی کرلی ہے اور اب وہ انہیں گھر سے بھی نہیں نکلنے دیتا۔۔۔تو کسی نے کہا کہ انہوں نے نیلی کو لاہور میں بہت مشکل حالات میں دیکھا ہے۔۔۔جتنے منہ اتنی باتیں۔۔۔لیکن ان میں سے کوئی بھی بات حقیقت پر مبنی نہیں تھی۔۔۔یہ سچ ہے کہ نیلی کا ایک گھر لاہور میں اور حیدرآباد میں والد کی وجہ سے بھی ایک گھر ہے۔۔۔لیکن نیلی کی زندگی سے جڑے یہ راز ہرگز سچ نہیں۔۔۔
 
ڈائریکٹر پروڈیوسر یونس ملک سے ان کے گھرانے کے قریبی تعلقات کی وجہ سے یونس ملک کے انتقال کے بعد بھی نیلی کا رابطہ ان کے بیٹے کے ساتھ ہے اور وہ بیماری اور انتقال کے وقت ان سے رابطے میں رہیں۔۔۔نیلی نے اسد بخاری نامی ایک شخص سے شادی کی اور میڈیا انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔۔۔پھر وہ کینیڈا چلی گئیں اور وہاں کچھ عرصہ گزارا۔۔۔اس کے بعد ان کی زندگی انگلینڈ میں گزرنے لگی اور وہ آخری اطلاعات کے مطابق آج تک وہیں مقیم ہیں۔۔۔ان کے دو بچے ہیں اور وہ ایک بالکل گھریلو زندگی گزار رہی ہیں اور اس زندگی سے بے حد خوش اور مطمئن ہیں۔۔۔  
 
image
 
ان کا پاکستان بھی آنا جانا رہتا ہے اور میڈم سنگیتا کی ان سے ملاقات بھی ہوئی۔۔۔سنگیتا جی نے انہیں دوبارہ اپنی فلم میں کام کرنے کی آفر بھی کی جو نیلی نے واضح الفاظ میں مسترد کردی اور کہا کہ میں اپنے ماضی کو کافی پیچھے چھوڑ آئی ہوں اور اس انڈسٹری کی میری زندگی میں کوئی بھی جگہ نہیں۔۔۔تو یہ بات تو حرف آخر ہے کہ میں اسکرین پر نہیں آؤں گی۔۔۔
 
نیلی اپنی تقریباً ہر فلم میں نیلے رنگ کے لینس لگاتی تھیں جو لوگوں کو بہت پسند تھے اور ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے تھے۔۔۔وقت نے ان کی زندگی میں کئی اور رنگ بھر دیئے ہیں جو انہیں اس نیلے رنگ سے کہیں بہتر لگتے ہیں۔۔۔اس لئے دعا ہے کہ وہ جہاں رہیں خوش رہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: