منشا پاشا کو ملیں دو دو خوشیاں ایک ساتھ۔۔۔کیا اگلا سال ان کا ہے؟

image


اداکارہ منشا پاشا اچانک ہی خبروں کی زد میں آگئی ہیں اور اب ہر طرف ان کی اور جبران ناصر کی شادی کا چرچا ہے۔۔۔ایک طرف لوگ حیران ہیں کہ منشا کی زندگی میں اتنی بڑی تبدیلی کیسے آئی اور دوسری طرف منشا پاشا کی فلم ’’لال کبوتر ‘‘ اگلے سال کے انٹرنیشل فیچر فلم آسکر کیٹیگری میں شامل ہوچکی ہے۔۔۔دو ماہ پہلے ان کی فلم کو انٹرنیشنل لیول پر منتخب کیا گیا اور انہوں نے اس بات پر بھی زیادہ چرچا نہیں کیا۔۔۔لیکن ماہرہ خان اور دیگر ستاروں نے فلم اور فلم کی کاسٹ کو اتنے بڑے اعزاز کے لئے مبارکباد بھی پیش کی تھی۔۔۔

پھر کچھ عرصے بعد پتہ چلا کہ منشا کی زندگی میں کچھ نیا ہونے والا ہے۔۔۔وہ نیا کیا تھا لوگ اس سے بے خبر تھے ۔۔۔اور دسمبر کی آخری شاموں میں اعلان ہوا کہ منشا پاشا اور جبران ناصر ایک ہونے جا رہے ہیں۔۔۔
 

image


بہت سارے لوگوں کو اس بات کی خبر ہی نہیں تھی کہ منشا کی پہلی شادی ختم ہوچکی ہے اور زیادہ تر لوگوں نے اس بات سے انجان تھے ۔۔۔منشا پاشا کی پہلی شادی اسد فاروقی سے ۲۰۱۳ اگست میں ہوئی تھی لیکن کیونکہ منشا اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ خبروں کی زد سے دور ہی رکھتی تھیں اس لئے بہت سارے لوگوں کو یہ خبر تک نا ہوئی کہ یہ شادی ابھی باقی بھی ہے یا ختم ہوچکی ہے۔۔۔

بہت سارے لوگ تو اس بات سے بھی انجان تھے کہ منشا پاشا شوبز کی اسکرین پر آنے سے پہلے لائن پروڈیوسر تھیں اور ڈراماز میں کاسٹنگ کیا کرتی تھیں۔۔۔وہ ہم ٹی وی سے وابستہ تھیں اور ایک ڈرامہ میں کسی کردار کی غیر موجودگی کی وجہ سے ان کو چانس ملا جو انہیں آگے بڑھاتا چلا گیا ۔۔۔

ایک سال پہلے یوٹیوبر فائزہ سلیم کی مہندی میں منشا پاشا اور جبران ناصر کو ایک ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا اور ان کے زبردست ڈانس کے ساتھ ساتھ ان کی جوڑی نے بھی سب کو حیران کردیا تھا۔۔۔وہ ایک ساتھ بہت اچھے لگ رہے تھے اور فائزہ سلیم بھی ان کی اس تبدیلی سے واقف تھیں۔۔۔کیونکہ دونوں نے ہی جوڑیوں کی شکل میں فوٹو شوٹس کروائیں۔۔۔
 

image


جبران ناصر کی شخصیت کا یہ پہلو بہت سارے لوگوں کے لئے حیران کن تھا کہ وہ اصلی زندگی میں اتنے رومانٹک اور دلچسپ بھی ہوسکتے ہیں۔۔۔دونوں نے اپنی منگنی کے لئے دوپہر کا وقت مقرر کیا اور نہایت خوش نظر آئے۔۔۔۔منشا پاشا اور جبران نے جب ایک دوسرے کو انگھوٹھی پہنائی تو جبران نے کھل کر ان سے محبت کا اظہار بھی کیا اور جس پر کافی شور اور تالیاں بجیں۔۔۔

دعا ہے کہ اس سال منشا کو ملنے والی منگنی کی خوشی اور آنے والے سال ان کی فلم کو ملنے والی آسکر کی امید، دونوں ہی ان کے لئے خوش آئند ثابت ہوں اور وہ اسی طرح مسکراتی رہیں۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: