|
ویسے تو شوبز کی دنیا ہنگاموں سے پُر ہوتی ہے مگر یہ سال اس حوالے سے بہت
ہنگامہ خیز رہا کہ اس دفعہ پورے سال شوبز انڈسٹری میں ایسے حیران کن
اسکینڈل اور ان سے جڑی خبریں گردش کرتی رہیں جن کی نظیر ملنا مشکل ہے- آج
ہم آپ کو اس سال کے کچھ ایسے ہی واقعات کے بارے میں بتائيں گے-
1: رابی پیرزادہ کی پرائيویٹ ویڈيو اور
تصاویر لیکس
معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ کے فون سے ان کی پرائیویٹ ویڈیوز نہ صرف ہیک
کر لی گئيں بلکہ ان قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کر
دی گئیں- جس کے سبب مختلف حلقوں کی جانب سے رابی پیرزادہ کو تنقید کا نشانہ
بنایا گیا- یہاں تک کہ دل برداشتہ ہو کر رابی پیر زادہ نے شوبز سے علیحدگی
کا اعلان کر دیا-
|
|
2: محسن عباس حیدر پر ان کی بیوی کی جانب
سے تشدد کا الزام
معروف گلوکار اور ابھرتے ہوئے اداکار محسن عباس حیدر کی کامیابیوں کے سفر
میں اس وقت مشکلات کا آغاز ہو گیا جب ان کی بیوی فاطمہ سہیل نے محسن عباس
حیدر پر الزام لگایا کہ ان کے شوہر کا نازش جہانگیر نامی ایک ماڈل کے ساتھ
تعلقات ہیں- اور اس وجہ سے نہ تو وہ اپنے بیٹے کی ذمہ داریاں اٹھاتے ہیں
اور فاطمہ سہیل کو بھی اکثر و بیشتر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں- جس کے جواب
میں محسن عباس نے بھی اپنی بیوی کے کردار پر الزامات لگائے اور یوں یہ ایک
دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا عمل طلاق پر پہنچ کر ختم ہوا-
|
|
3: حمزہ علی عباسی کا نیمل خاور کے ساتھ
اسلامی تعلق
حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور سے شادی ایک بڑی خبر ضرور تھی اور اس کو سوشل
میثیا پر بہت دلچسپی سے دیکھا گیا- مگر سب سے زیادہ توجہ کا مرکز حمزہ علی
عباسی کا اپنی شادی کے اعلان کے طور پر لکھا گیا وہ پیراگراف تھا جس میں
حمزہ نے اپنے نیمل کے ساتھ تعلق کے مذہبی حوالے دیۓ تھے- یہاں تک کہ اس
پیراگراف کو پڑھنے کے بعد کچھ لوگوں نے تو حمزہ علی عباسی کو جعلی ملا تک
کے خطاب سے نواز ڈالا-
|
|
4: یاسر حسین کا اقراﺀ عزیز کو لکس اسٹائل
ایوارڈ 2019 میں پرپوز کرنا
یاسر حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں اقراﺀ عزیز کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر
پرپوز کیا اور اقراﺀ کی جانب سے قبولیت کے بعد اقرا کو گلے لگا کر کس کیا
جس پر لوگوں کی جانب سے بدترین تنقید کی گئی اور اس پر تبصروں کے ڈھیر لگا
دیے گئے-
|
|
5: مہوش حیات کو تمغہ امتیاز
اس سال 23 مارچ کو جب مختلف شخصیات کو ان کی مختلف شعبوں میں نمایاں
کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ دیئے گئے اور ان میں مہوش حیات کا بھی نام آتا
ہے- اور جب سوشل میڈیا پر یہ خبر کھلی تو لوگوں نے اس حوالے سے مہوش حیات
کو سفارشی قرار دیا اور یہ ایوارڈ حق اور سچائی کے خلاف قرار دیا-
|
|