|
یوں تو لوگ اپنے وہ نام دنیا سے چھپاتے ہیں، جن سے انہیں گھر والے بلاتے
ہیں۔۔۔لیکن شوبز کی دنیا میں ستاروں کی زندگی کی ہر اچھی اور بری خبر سب کے
سامنے آ ہی جاتی ہے۔۔۔پاکستانی کئی سلیبریٹیز کو ان کے گھر میں زیادہ تر
پیار کے ناموں سے ہی پکارا جاتا ہے اور اکثر دوستوں میں بھی وہ اسی نام سے
جانے جاتے ہیں۔۔۔
ماہرہ خان ۔۔۔ماہرو
انڈسٹری میں راج کرنے والی ماہرہ خان اپنے گھر والوں اور قریبی دوستوں کے
لئے ماہرو ہیں۔۔۔اور ان کا یہ نام اتنا عام ہے کہ گھر میں بغیر سوچے سمجھے
ان کے جاننے والوں کے سامنے بھی اکثر ان کو اسی نام سے بلا لیا جاتا ہے۔۔۔
|
|
مایا خان ۔۔۔منی
دبنگ انداز میں میزبانی کرنے والی مایا خان جب اسکرین پر آتی ہیں تو پھر
کوئی نہیں کہہ سکتا کہ انہیں گھر میں صرف منی ہی کے نام سے جانا اور پہچانا
جاتا ہے۔۔ان کی امی، بہن بھائی سب انہیں اسی پیار کے نام سے پکارتے
ہیں۔۔۔اور جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کے مرحوم والد بھی انہیں منی ہی کہتے
تھے۔۔۔مایا خان اپنے اس پیار کے نام کو بڑی محبت سے دنیا کو بتاتی ہیں۔۔۔
|
|
مومنہ مستحسن۔۔۔مومو
کوک اسٹوڈیو کے بعد ہر دل پر چھا جانے والی مومنہ مستحسن نے اپنے فینز کو
ہمیشہ کچھ نا کچھ نیا کر کے حیران کیا ہے ۔۔۔اور لوگوں کو یہ جان کر بھی
حیرانی ہوگی کہ ان کا پیار کا نام جو دوستوں اور گھر میں عام ہے وہ مومو
ہے۔۔۔مومنہ کا یہ نام بلبلے کی مومو سے متاثر ہے یا پھر مومو نے ان سے
متاثر ہوکر یہ نام رکھا ہے۔۔۔اس کا تو علم نہیں لیکن غور سے سنیں تو یہ نام
کسی راک اسٹار پر کافی جچتا ہے۔۔۔
|
|
زارا نور عباس۔۔۔پیکو
اداکارہ اسماء عباس کے دل کی دھڑکن ان کی بیٹی زارا نور عباس یوں تو
انڈسٹری میں دن بدن شہرت کے آسمانوں کو چھو رہی ہیں لیکن اسما عباس کے لئے
تو وہ آج بھی وہی گڑیا سی ننھی منی پیکو ہیں۔۔۔اور وہ اپنے ہر انٹرویو میں
زارا کا نام پیکو ہی لیتی ہیں۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ گھر میں زارا کو اسی نام
سے بلایا جاتا ہے اور اب انڈسٹری میں بھی قریبی دوست اسی نام سے انہیں
پکارتے ہیں۔۔۔پیکو نام شاید ان کی معصوم شکل کی وجہ سے رکھا گیا ہے ۔۔۔
|
|
نادیہ جمیل۔۔۔نادو
انڈسٹری میں کوئی نام لے ’’نادو‘‘ تو فوراً ایک ہی نام دماغ میں آتا ہے
نادیہ جمیل۔۔۔کیونکہ یہ پیار کا نام انہیں گھر میں ملا ہو یا نہیں لیکن
انڈسٹری کا گھرانہ تو انہیں اسی نام سے بلاتا ہے ۔۔۔
|
|
جنید خان۔۔۔جونی
اداکار جنید خان کو ان کے دوست اور گھر والے جونی کے نام سے بلاتے
ہیں۔۔۔ایک شو میں انہوں نے بتایا کہ ایک دور میں وہ کارٹون کیریکٹر ’’جونی
براوو‘‘ کی نقل اتارا کرتے تھے اور ان کے دوست انہیں پھر اسی نام سے بلانے
لگے ۔۔۔
|
|