|
انڈسٹری میں یوں تو ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے اپنے کردار سے شہرت حاصل کی
۔۔۔لیکن عائشہ عمر نے بہت تھوڑے عرصے میں ہی اپنے کردار خوبصورت سے ، ہر دل
میں جگہ بنا لی۔۔۔ایک ایسی بیوی جو اپنے نکمے شوہر سے پریشان ہے اور اپنے
باپ کے پیسوں سے اپنا گھر چلا رہی ہے۔۔۔لیکن ہر لمحہ مسکراتی اس لڑکی نے
زندگی کو اتنا آسان نہیں گزارا۔۔۔
عائشہ عمر پاکستانی فیشن ماڈل، اداکارہ، گلوکارہ اور فلمسٹار ہیں۔۔۔وہ جب
صرف ڈیڑھ سال کی تھیں تب ان کے والد برین ہیمرج کی وجہ سے اس دنیا سے گزر
گئے۔۔۔ان کے والد کی پہلے انگلینڈ میں ایک شادی ہوئی تھی جس سے عائشہ کے
سوتیلے بھائی بہن ہیں اور عائشہ ان سے ملتی بھی ہیں۔۔۔اور وہ بہن بھائی بھی
اکثر عائشہ کے پاس وقت گزارنے آتے ہیں اور کیونکہ وہ انگریز والدہ سے ہیں
اس لئے ان کے نین نقش ان سے کافی مختلف بھی ہیں۔۔۔
والد کے انتقال کے وقت کیونکہ یہ اور ان کے بھائی کافی چھوٹے تھے اس لئے
تعلیم اور تربیت جیسے مراحل کے معاملے میں مشکلات کا ایک لمبا سفر تھا جو
ان کی والدہ نے تنہا گزارا اور ان دونوں بہن بھائیوں کی اچھی پرورش کے لئے
انتھک محنت کی۔۔۔
|
|
سلم اور اسمارٹ بظاہر نازک دکھنے والی عائشہ عمر نے بہت سخت اور خود مختار
دن گزارے وہ ویسے تو کراچی میں پیدا ہوئیں بارہ اکتوبر کو لیکن والد کی
وفات کے بعد لاہور چلی گئیں۔۔لاہور گرامر اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی
اور پھر نیشنل کالج آف آرٹس سے بیچلرز اور پھر ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔۔۔
عائشہ کے اندر کا اسٹار بہت چھوٹی عمر میں ہی سامنے آنا شروع ہوگیا کیونکہ
وہ اسکول اور کالج میں بھی تھیٹر اور دیگر ایکٹیویٹیز میں ہمیشہ آگے آگے
رہتیں۔۔۔انڈسٹری میں آنے کا سلسلہ منیزہ ہاشمی کے ذریعے شروع ہوا جو کہ پی
ٹی وی کی ایم ڈی تھیں ، انہوں نے عائشہ کو متعارف کروایا اور صرف آٹھ سال
کی عمر میں پی ٹی وی کے شو ’’میرے بچپن کے دن ‘‘کی میزبانی ک ننھی عائشہ نے
کی-
اس سفر میں انہوں نے کئی مشہور کمرشلز میں کام کیا اور پزیرائی حاصل
کی۔۔۔لیکن اداکاری میں عائشہ نے آغاز کیا پی ٹی وی کے ڈرامہ کالج جینز نامی
سیریل سے ۔۔۔اس کے بعد ڈولی کی آئے گی بارات میں بشریٰ انصاری کے ساتھ کام
کرنے کا موقع ملا اور پھر تو عائشہ ہمیشہ آگے ہی بڑھتی گئیں۔۔۔ان کے مشہور
ڈراموں میں لیڈیز پارک، دل کو منانا آیا نہیں، زندگی گلزار ہے اور اے آر
وائی ڈیجیٹل کی کامیاب ترین بلبلے کی خوبصورت کی حیثیت سے شامل ہیں۔۔۔
عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ یہ اور فواد خان ایک ہی کالج میں تھے اور فواد ان
دنوں ای پی بینڈ میں شامل ہوگئے تھے اور عائشہ کالج کے ہی میوزک بینڈ میں
تھیں۔۔۔عائشہ نے مارننگ شو، ایوارڈ شوز اور دیگر شوز کی میزبانی کے فرائض
بھی بخوبی انجام دیئے ،دو پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگز پر بھی پرفارم
کیا۔۔۔لو میں گم، میں ہوں شاہد آفریدی۔۔۔ساتھ ہی وجاہت رؤف کی فلم کراچی سے
لاہور میں بھی کامیاب اداکاری کی-
|
|
فلم یلغار میں بھی کام کیا اور فلم سات دن محبت ان میں ایک مہمان اداکارہ
کے طور پر نظر آئیں۔۔۔جبکہ ایک اور فلم میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔۔
عائشہ نے موسیقی میں بھی اپنا مقام بنایا اور ان کی پہلی البم کو ہی لکس
اسٹائل ایوارڈز میں نامینیشن ملی۔۔اس لڑکی نے اپنی صلاحیتوں سے اپنی ماں کا
سر فخر سے بلند کردیا۔۔۔
عائشہ کافی شرارتی رہی ہیں اور بچپن میں جیک کے نام کی آئی ڈی بنا کر لوگوں
کو بے وقوف بھی بناتی رہی ہیں۔۔۔شادی کے حوالے سے عائشہ نے ایک شو میں کہا
تھا کہ انہیں اگر کبھی شادی کرنی ہوئی تو کسی ترکش لڑکے سے بھی کر سکتی
ہیں۔۔۔کیونکہ یہ ان کی والدہ کو بھی پسند ہیں۔۔۔
ہماری ویب کی طرف سے دعا ہے کہ عائشہ عمر کو زندگی میں ہمیشہ کامیابیاں
ملیں۔۔۔اور ان کی زندگی بھی ان کے کردار کی طرح خوبصورت ہو ۔۔۔
|