ماڈل اور اداکارہ نازش جہانگیر نے ماڈل صدف کنول کی شکل کا اڑایا مذاق

image


نازش جہانگیر پاکستان کی ایک ابھرتی ہوئی ماڈل اور اداکارہ ہیں اور اس سے پہلے یہ ایک ڈیزائنر بھی رہ چکی ہیں۔۔۔کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا پر انہیں محسن عباس حیدر اسکینڈل کیس کا حصہ بھی بنایا گیا ۔۔۔جس کی یہ مسلسل تردید کرتی رہیں۔۔۔یہ اور بات ہے کہ کچھ ثبوت اور ان کے ہی کچھ پیغامات جو انہوں نے محسن عباس کو اور فاطمہ کو کئے وہ منظر عام پر آگئے اور بات اب ان کے ہاتھوں سے نکل ہی گئی تھی۔۔۔

نازش نے یوں تو ماڈلنگ ہی کرنا چاہی لیکن ان کی خوبصورتی اور خود اعتمادی انہیں اداکاری کے میدان تک لے ہی آئی۔۔۔انہوں نے کئی ڈراماز کئے ہیں جن میں ۔۔۔تہمت، بھروسا، خطاکار، گلی میں آج چاند نکلا، میرے محسن شامل ہیں۔۔۔یہ اور بات ہے کہ ان کے ہر ڈرامے کا نام بھی انہیں گزرے ہوئے واقعے سے جوڑ رہا ہے۔۔۔

نازش جہانگیر کو یوں تو کونٹروورسیز میں گھرے رہنے میں ماہر مانا جاتا ہے لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنی سوشل میڈیا اسٹوری میں ماڈل صدف کنول کی شکل کو نشانہ بناتے ہوئے ایک تصویر لگائی جس میں ایک طرف ان کی پرانی اور ایک طرف نئی تصویر ہے اور لکھا ہے کہ تم بدصورت نہیں ، بس غریب ہو۔۔۔

یہ اسٹوری لگانے کا مقصد ابھی تک کسی کی سمجھ میں نہیں آیا۔۔کیا نازش دوبارہ کسی قسم کی تنقید کا نشانہ بننا چاہتی ہیں اور اس سے شہرت پانا چاہتی ہیں۔۔۔لیکن کیا منفی پبلسٹی کا مسلسل استعمال ان کی اپنی شخصیت اور مقام کو برباد نہیں کردے گا۔۔۔
 

image


اس سے پہلے بھی ایک بار وہ ٹرانسپورٹ کی ایک سروس سے متعلق کافی لمبا پوسٹ ڈال کر نظروں میں آئی تھیں جب انہوں نے یہ کہا تھا کہ ایک کریم ڈرئیور نے انہیں بحث مباحثہ پر مشتعل ہوکر باقاعدہ اغواہ کرنے کی کوشش کی ۔۔۔اور جب انہوں نے شور مچایا تو ایک مقام پر گاڑی روک کر بھاگ گیا۔۔۔

ماڈل صدف کنول نے ابھی تک ان کی لگائی ہوئی پوسٹ کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔۔۔لیکن یہ بھی سچ ہے کہ صدف اگر جواب دیں گی تو وہ بھی کم نہیں ہوگا ۔۔۔

انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے لئے نازش جہانگیر کو یہ بات سمجھنی ہوگی کہ کسی کی ٹانگ کھینچ کر یا خود کو کونٹرورسیز کے میدان میں لا کر ملنے والی شہرت کامیابی ہرگز نہیں ہوتی۔۔۔اور وہ اس بات کے لئے تیار رہیں جب ان کی کہی ہوئی کسی بھی بات کو ماننے سے خود ان کے فین بھی انکار کردیں گے۔۔۔․

اگر انہوں نے کوئی پرانا پوسٹ بھی اپنی اسٹوری پر شیئر کیا تب بھی انہیں یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنی ایک ساتھی ماڈل کی شکل کو مذاق کا نشانہ بنائیں-

 

YOU MAY ALSO LIKE: