شہروز اور سائرہ کی جوڑی ٹوٹنے کے بعد محبت سے یقین اٹھ گیا۔۔۔

image


ابھی عوام مہیب مرزا اور آمنہ شیخ کی علیحدگی کے صدمے سے باہر بھی نا نکل پائی تھی کہ شوبز انڈسٹری کے بہت پسندیدہ جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ کے درمیان اختلافات کی دیوار کھڑی ہوگئی۔۔۔کچھ دن تک یہ خبریں دھیمے دھیمے انداز میں گردش کرتی رہیں کہ شاید ایسا کچھ ہے لیکن پھر شہروز سبزواری نے خود اس کی تصدیق کردی کہ آج سے نہیں بلکہ پچھلے چھے ماہ سے میں اور سائرہ اپنے راستے علیحدہ کر چکے ہیں۔۔۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے کچھ ذاتی نوعیت کے اختلافات ہیں جو حل نہیں ہوسکتے۔۔۔

اس خبر نے کئی دل توڑ دیئے۔۔۔یوں لگا کہ کوئی بھی رشتہ اتنا مضبوط نہیں ، کیونکہ اگر سائرہ اور شہروز جیسی محبت بھری جوڑی ٹوٹ سکتی ہے تو پھر کسی کا کیا بھروسہ۔۔۔جب یہ دونوں پہلی بار ایک مشترکہ دوست کی شادی پر ملے تھے تو اس وقت سائرہ اٹھارہ کی اور شہروز انیس برس کے تھے۔۔۔چھے سال دونوں کے درمیان دوستی اور محبت کا سلسلہ چلا اور ڈرامہ ’’تنہائیاں‘‘ کے ری میک میں ان دونوں کی جوڑی سے لوگوں کو کافی حد تک اندازہ ہوا اور بہروز سبزواری نے ایک مارننگ شو میں ڈرامہ کی پروموشن کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں کی شادی ہونے والی ہے ۔۔۔اور پھر سادگی سے نکاح کی تقریب میں یہ دونوں ایک ہوگئے۔۔۔
 

image


سب نے اس بات کو لے کر ہمیشہ حیرت کی کہ یہ دونوں بہت کم عمری میں ہی انڈسٹری کے اس خوف سے بالاتر ہوکر کہ شادی ہوجائے گی تو کام کم ہوجائے گا، ایک دوسرے کے ہوگئے۔۔۔

ان دونوں کی ایک بیٹی ہے نورے۔۔۔جو اماں ابا کے ساتھ ساتھ دادا دادی کی بہت لاڈلی ہیں۔۔۔اور بظاہر یہ سننا مشکل لگ رہا ہے لیکن یہ سوچنا کہ ایک گھر ٹوٹ گیا درحقیقت بہت تکلیف دہ ہے۔۔۔

خاندان کے ایک بہت ہی قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ یہ اختلافات اکثر ہوجاتے ہیں ، اور اس سے پہلے بھی سائرہ کچھ عرصے کے لئے اپنے گھر چلی گئی تھیں لیکن بڑوں نے معاملہ سنبھال لیا تھا۔۔۔ابھی بھی صرف علیحدگی ہی ہوئی ہے اور بڑے مصالحت کی کوششوں میں مگن ہیں۔۔۔ اور پوری امید ہے کہ معاملہ حل ہوجائے گا۔۔۔ہاں لیکن ہاں اس بار معاملہ اتنا آسان نہیں۔۔۔
 

image


جب معاملے کی کھوج لگائی تو ماڈل صدف کنول کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں آنکلا۔۔۔ کہا جارہا ہے کہ سائرہ نے کچھ ثبوت پکڑے جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول کے مراسم ہیں اور یہ بات سائرہ کے لئے ناقابل برداشت تھی۔۔۔جبکہ صدف کنول نے اس بات پر اپنی رائے کا اظہار کر ہی ڈالا اور لکھا کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں اور ہماری ایک مہینے پہلے ہی ملاقات ہوئی ۔۔۔یہ ملاقات اوسلو ایوارڈز میں ہوئی جہاں دونوں نے ساتھ پرفارم کیا تھا۔۔۔لیکن سائرہ اور شہروز کے درمیان جھگڑے کا دورانیہ چھے سے سات ماہ طویل ہوچکا ہے۔۔۔ابھی تک یہ رائے دی نہیں جاسکتی کہ صدف کنول بھی اس معاملے میں ذمہ دار ہیں کیونکہ کوئی بھی ٹھوس ثبوت نہیں جو اس بات کی تصدیق کرسکیں کہ اس میں کوئی سچائی ہے۔۔۔

دعا یہی ہے کہ یہ جوڑی دوبارہ ایک ہوجائے اور اگر طلاق نہیں ہوئی تو معاملہ کنٹرول کر لیا جائے۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: