|
حمزہ علی عباسی کا شمار پاکستان شوبز کے ان پڑھے لکھے لوگوں میں ہوتا ہے
جنہیں اپنی منفرد سوج اور بے باک انداز کے سبب تمام حلقوں میں یکساں عزت
احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ سیاسی طور پر ان کی وفاداریاں پاکستان
تحریک انصاف کے ساتھ ہیں مگر تحریک انصاف کی حکومت ہونے کے باوجود انہوں نے
کبھی بھی اس سے کوئی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کی-
اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وہاں سے واپس آنے کے بعد انہوں نے فوری
طور پر نیمل خاور کے ساتھ شادی کا اعلان اس پیغام کے ساتھ کیا کہ حلال تعلق
حرام تعلق سے بہت بہتر ہوتا ہے جس سے واضح طور پر ان کا مذہب کی جانب پتہ
چلا-
اس کے بعد اپنی شادی کے موقع پر جس طرح انہوں نے سادگی کو ملحوظ خاطر رکھا
اور کسی بھی قسم کی غیر اسلامی رسومات سے پرہیز کیا اور مہندی مایوں کے
بجائے براہ راست نکاح اور ولیمے کا اہتمام کیا اس سے بھی ان کے مذہبی رجحان
کا بھی پتہ چلتا ہے-
|
|
حال ہی میں حمزہ علی عباسی کا ڈرامہ الف آن ائير ہے جو کہ مشہور ترین ناول
نگار عمیرہ احمد کی تصنیف ہے- عمیرہ احمد کے ناول مذہبی رجحان کے حامل ہوتے
ہیں اور یہی انداز ان کا ڈرامہ الف میں بھی نظر آیا-
اپنے اس ڈرامے کے حوالے سے حمزہ علی عباسی کا یہ کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ لوگوں
کی زندگی بدل دینے والا ڈرامہ ہے اور بہت سارے لوگوں کی طرز زندگی میں اس
ڈرامے سے بہت تبدیلی واقع ہونے کی توقع ہے- اور یہ بہت ہی اچھا طریقہ ہے کہ
ہم اپنے ڈراموں کے ذریعے اپنے دین کے پیغام کو عام کریں-
اسی ڈرامے کے آن ائیر ہونے کے دوران ہی حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ
کشی کرنے کا اعلان کر دیا- اپنے پیغام میں انہوں نے یہ تو نہیں کہا کہ ان
کے نزدیک ڈرامے میں اداکاری حرام ہے مگر انہوں نے یہ ضرور واضح کیا کہ ان
کی خواہش ہے کہ وہ شوبز کے اس پلیٹ فارم کو اسلام کی سربلندی اور تبلیغ کے
لیے استعمال کریں-
|
|
جب کہ اس حوالے سے اکثر لوگوں کا یہ خیال ہے کہ حمزہ علی عباسی کے اس بدلتے
رجحان میں ان کے ڈرامے الف نے اہم کردار ادا کیا ہے- جس کی کہانی ایک ایسے
نوجوان پر مبنی ہے جو کہ اپنے ماضی کے تجربات کے سبب اللہ سے دور ہو جاتا
ہے مگر پھر وقت کے ساتھ ہونے والے واقعات اسے اللہ تعالیٰ سے جوڑ دیتا ہے-
اب اس بارے میں یقین سے تو حمزہ علی عباسی ہی بتا سکیں گے کہ ان کے اندر
ہونے والی تبدیلی کا سبب کیا ہے- مگر ان کی اس تبدیلی کو مزہبی اور سماجی
حلقوں کی جانب سے انتہائی مثبت قرار دیا جا رہا ہے-
|