اپنے بچوں کو یہ 5 جادوئی الفاط لازمی سکھائیں۔۔۔اور تمیزدار بنائیں

image


ماں باپ کے لئے سب سے بڑی پریشانی ہے بچوں کا بدتمیز ہوجانا۔۔۔بچہ جونہی پانچ سال کا ہوا اور اس میں بات نا ماننے ، غصہ کرنے، ضد کرنے جیسی عادات کا شامل ہوجانا معمول ہوجاتا ہے اور نتیجہ والدین کا جھنجھلانا اور پھر بچوں کو ڈانٹنے ڈپٹنے تک کی نوبت کا آجانا۔۔۔لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔۔۔اپنے بچوں کو ایک سے پانچ سال کی درمیان یا اس کے بعد بھی یہ پانچ جادوئی الفاظ سکھائیں اور پھر دیکھیں تبدیلیاں۔۔۔

مجھے معاف کردیں Sorry
معافی مانگنا صرف بڑوں کے لئے ہی نہیں بلکہ چھوٹے بچوں کے لئے بھی کبھی کبھار بہت مشکل ہوجاتی ہے۔۔۔انہیں اس میں اپنا آپ چھوٹا لگنے لگتا ہے اوروہ اپنی غلطی جانتے ہوئے بھی اس کے لئے معافی یا سوری بولنا پسند نہیں کرتے۔۔۔لیکن آپ کو بارہا اسے یاد دلانا ہے کہ غلطی ہوجائے تو سوری کریں اور پھر اس کام کو کبھی نا کرنے کا سوچ لیں۔۔.شروع میں آپ کو لگے گا کہ بچے نے آپ کی بات پر کان تک نہیں دھرے۔۔۔لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔۔۔وہ سنتا ہے اور سمجھتا ہے۔۔۔لیکن بار بار بولنے پر ایک دن وہ بھی اس کا عادی ہوجائے گا۔۔۔

image


آپ کا شکریہ Thank You
بچوں کو یہ سمجھائیں کہ دنیا میں وہی لوگ ترقی کرتے ہیں جو شکر ادا کرنا جانتے ہیں۔۔۔اور شکریہ یا سوری کہنے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں۔۔۔اگر آپ کو کسی چھوٹے بچے نے بھی راستہ دیا ہے تو آپ اسے کہیں کہ وہ شکریہ ادا کرے۔۔۔اور اسے بہانے بہانے سے ہر اچھے کام کے لئے شکریہ کہیں۔۔۔اس کی شرماہٹ اپنی جگہ لیکن اس سے ہر بار یہ لفظ اس وقت ادا کروائیں جب کوئی آپ کے گھر کا یا زندگی کا اچھا کرتا ہے۔۔۔شکریہ بچوں میں محبت اور عزت کو بڑھاتا ہے۔۔۔

image


کیا میں یہ کرسکتا ہوں May I
اجازت کا فقدان عموماً بڑوں سے ہی آتا ہے ۔۔۔جب گھر میں والدین یا بڑے اپنے بڑوں سے اجازت کے بغیر کوئی کام کرتے ہیں تو اس کا اثر چھوٹوں پر بھی آتا ہے۔۔۔ہمیشہ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے عادت ڈالیں پوچھنے کی۔۔۔بچوں کو یہ ہرگز نا بتائیں کہ یہ ضروری ہے۔۔۔بلکہ ان سے ہر بار یہ جادوئی لفظ بول کر ہی کام شروع کریں۔۔۔بچے بہت سمجھدار ہیں، اشارے سمجھ جاتے ہیں۔۔۔

image


مہربانی فرما کے Please
کوئی بھی کام کہتے ہوئے سامنے والے سے درخواست کا انداز اور عاجزی کا اظہار۔۔۔۔یہ کر دینا اس لئے بھی ضروری ہے کہ بچے اس بات کو سمجھیں کہ جب بڑے پلیز کا استعمال کر رہے ہیں تو ہمیں بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہئے۔۔۔

image


ایکسکیوز می Excuse Me
کسی سے آگے نکل جانا عقلمندی نہیں، بلکہ اگر آپ آگے نکلتے ہوئے صرف ایکسکیوزمی ہی بول دیں تو پیچھے رہ جانے والے کا مان بڑھ جاتا ہے۔۔۔چھوٹے سے بچے کو بھی مخاطب کرنا ہو تو ایکسکیوز می کہنا لازم ہے اور یہ ایسا جادوئی لفظ ہے جو کئی بار آپ کو مخاطب کرنے میں نا صرف آسانی دیتا ہے بلکہ اس کے اثرات سامنے والے کو کچھ بھی برا سوچنے سے روک دیتے ہیں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: