ماں کی گود ایک بچے کے لیے پہلی درس گاہ ہوتی ہے ایک ماں
کی تربیت ہی بچے کو زندگی کے آنے والے مسائل کا سامنا کرنے کا حوصلہ دیتی
ہے ۔ یہ ماں ہی ہوتی ہے جو بچے کو اچھے برے کی پہچان کرواتی ہے اور اس کے
سکھائے ہوئے سبق ہی درحقیقت عملی زندگی میں اس کی کامیابی اور ناکامی کا
فیصلہ کرتے ہیں ۔ آج ہم کچھ ایسی چیزیں بتائيں گے جو کہ ایک ماں کو اپنے
بچے کی تریبت کے دوران اس کو لازمی طور پر سکھانی چاہیے ہیں یہ تمام سبق اس
کی آئندہ زندگی میں بہت کار آمد ثابت ہوں گے-
1: بچے کو اپنے کام خود کرنے کی عادت ڈالیں
عام طور پر مائیں محبت اور لاڈ پیار کے ہاتھوں مجبور ہو کر شروع میں بچوں
کو کپڑے پہنانے سے لے کر ان کے جوتوں کے لیسز بھی خود ہی باندھتی ہیں- اس
طرح ماں پر بچہ کا انحصار بہت بڑھ جاتا ہے جو آئندہ زندگی میں اس کے لیے
مسائل کا باعث بنتا ہے اور وہ عملی زندگی میں بھی ہر ہر موقع پر کسی نہ کسی
کی مدد کا طلب گار ہوجاتا ہے۔ جب کہ ایک ماں کو بچے کو اس کے کام خود کرنے
کی عادت ڈالنی چاہیے اور اس کے کام کرنے کے بجائے اس کو یہ سکھانا چاہیے کہ
کام کس طرح کیا جاتا ہے تاکہ وہ اس کام کو سیکھ کر خود کر سکے- |
|
2:بچے کو ڈسپلن کا عادی بنائیں
بچے کی زندگی کے آغاز ہی سے اس کو ڈسپلن کا عادی بنائیں اس کے لیۓ ایک ٹائم
ٹیبل بنائیں اور اس کو اس پر عمل پیرا ہونا سکھائیں ۔ آغاز ہی میں ڈسپلن کی
عادت اس بچے کی ساری عمر کو آسان بنا دے گی اور وہ اپنے کاموں کو منظم
انداز میں ایک ٹائم ٹیبل کے مطابق انجام دے سکے گا اس طرح ایک تو اس کو وقت
کی قدروقیمت کا اندازہ ہوگا اس کے ساتھ ساتھ وہ وقت کے ضیاع سے بھی بچ سکے
گا-
|
|
3: بچے کو غلطیوں سے سیکھنے کا درس دیں
ماں اپنی ممتا کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنے تجربات کے باعث بچے کو غلطیوں سے
بچانے کی کوشش کرتی ہے- مگر یاد رکھیں جب تک بچہ خود غلطی نہیں کرے گا وہ
کوئی نیا کام نہیں سیکھ سکے گا اس لیے اس کو زندگی میں غلطیاں کرنے اور ان
غلطیوں سے سیکھنے کا درس دیں- یہی اس کی کامیابی کی پہلی سیڑھی ثابت ہو گی-
|
|
4: بچوں کو خود بات کرنے کا موقع فراہم
کریں
محفلوں میں بچے کو شرمیلا ثابت کرنے کے بجائے کوشش کریں کہ بچہ دوسرے افراد
کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات اپنے طور پر دے- اس طرح ایک تو اس کی خود
اعتمادی میں اضافہ ہو گا دوسرا وہ انجان لوگوں سے بات کر کے ان کو سمجھنے
اور ان سے کچھ سیکھنے کا ہنر بھی حاصل کرے گا-
|
|
5: بچے میں برداشت پیدا کریں
بچوں کو لگنے والی معمولی چوٹوں پر حواس باختہ ہونے والی ماؤں کے بچوں کے
اندر تکلیف برداشت کرنے کا مادہ بہت کم ہو جاتا ہے- اس لیے بچے کو چھوٹی
موٹی تکالیف کو برداشت کرنے کا ہنر سکھائيں تاکہ آئندہ عملی زندگی کی
مشکلات کا مقابلہ حوصلے سے کرنے کے لیے وہ تیار ہو سکے-
|
|