مودی سرکار کی آگ کی تپش

بھارت میں اس وقت مودی حکومت کے خلاف مسلمانوں کے علاوہ دوسری اقلیتی برادریوں اور سیاسی جماعتوں نے احتجاج کی ایک نئی داستان رقم کردی ہے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتازبنرجی نے مودی کو للکار کرکہا کہ مودی یادرکھوجب تک میں زندہ ہوں تمھاراشہریت بل مغربی بنگال میں نافذ نہیں ہونے دوں گی بھارت میں جب سے مسلم مخالف ترمیمی بل کا شورشرابہ اورآرایس ایس کے ایجنڈے پربھارتی پولیس نے مسلمانوں کوگھروں میں داخل ہوکرحملے شروع کئے تب سے بھارت کے اپوزیشن رہنماؤں کے علاوہ ہندو٫پارسی٫عیسائی٫سکھ دانشوروں اور اہم شخصیات نے اپنے بیانات میں بی جے پی کی حکومت کو تنقید کانشانہ بنایا اورکہاکہ1947ء کے بعد پہلی بار بھارت میں اس نوعیت کے فسادات دیکھنے کو مل رہے ہیں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نےبھی اپنے بیان میں مودی کو کہا کہ یہ سیاست نہیں انسانی حقوق کامعاملہ ہے اس وقت پوری دنیا میں ہیومن رائٹس کی تنظیمیں اور دنیا بھرکے اخبارات بھی مودی پرشدید تنقید کررہے ہیں کیونکہ ایک ہی ملک کے اندر لوگوں کو آپس میں لڑانے والا ملک سے مخلص نہیں ہوسکتا ہندوں رہنماؤں کومودی حکومت سے خطرہ ہے کہ ہندوؤں کے ظلم اوردہشت گردی اورکھلے عام کشمیراوربھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم پرلوگ اسلام کی طرف راغب ہورہے ہیں مودی ہٹلرکی پالیسی اپناتے ہوئے بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے پروگرام میں ہے مودی اب سمجھ گیا ہے کہ جو فسادات بھارت میں شروع ہوچکے ہیں ان کو روکنا اب مشکل ہوچکا ہے لوگ اپنے حقوق مانگنے کے لئے باہر آگئے ہیں اب ان کو روکنا مشکل ہوچکا ہے بلکہ ناممکن ہوچکا ہے مودی یہ سب کچھ اپناایجنڈااپنے پاس رکھنا چاہتا ہے لیکن آرایس ایس یہ سب نہیں ہونے دے گی کیونکہ 1923ءکے بعدسے یہ پہلا موقع تو ان کوملا ہے کہ وہ اپنے ظالمانہ عزائم کو پوراکرسکیں کشمیر کے بعدآسام میں بیس لاکھ مسلمانوں کی شہریت منسوخ کرنے پرشاید مودی سرکار خوش ہوں لیکن ان کو علم نہیں ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے لگائی گئی آگ میں خودجل مریں گے اب بھارت میں قربانی دینے والے صرف مسلمان ہی نہیں دیگرسب مذاہب کے لوگ بھی شامل ہوچکے ہیں عالمی سطح پرانٹرنیشنل اخبارات کے تجزیے اوررپورٹنگ مودی سرکار کے ظلم وبربریت شائع کررہے ہیں 5اگست کوکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے پراور کشمیریوں پرظلم اوردہشتگردی کی انتہا کرنے پردنیا چونکہ خاموش تھی بھارت کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلائی گئی لیکن اب امریکہ بھی سامنے آگیا ہے جو کشمیرمیں جاری بھارتی ظلم وتشددکوروکنے کاباربارکہہ رہا ہے کشمیرکی صورتحال کو اس وقت پورے بھارت میں دہرایا جارہا ہے بھارتی حکومت اپنی مذموم کاروائیوں کی تکمیل اوراپنے ملک کے اندرکے فسادات سے دنیا کی نظریں ہٹانے کے لئے پاکستان پرحملہ کرسکتی ہے جس کاخدشہ ہمارے وزیراعظم پاکستان عمران خان باربارکرچکے ہیں اورپاک آرمی کے چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےبھی بھارت کامقابلہ کرنے کے لئے خودکوتیاررکھنے اور حکومت اورعوام کوپیغام دے دیا ہے بھارتی مسلمان اب جن خطرات سے دوچارہیں وہ ان کے ملک میں مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف مودی کاآئندہ کااقدام ہے جس کی طرف بھارتی پولیس بارباراشارہ کررہی ہے کہ احتجاج کرناہے توپاکستان چلے جائیں بھارت اپنے خلاف احتجاج روکنے پرمسلمانوں کاقتل عام بھی کرسکتاہے جس کے خلاف ہندؤں کی ایک بڑی تعدادسڑکوں پرآچکی ہے سعودی عرب نے کشمیراوربھارتی مسلمانوں کے خلاف کاروائی پراوآئی سی کااجلاس پاکستان میں جلدطلب کرلیاہے جس میں انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے ملک بھارت کی ظالمانہ کاروائیوں پرغورکیاجائے گا اجلاس میں بحرین٫متحدہ عرب امارات٫ترکی٫انڈونیشیا٫پاکستان اوردیگرمسلم ممالک شریک ہونگے بھارت خطے میں بدامنی کے حالات پیدا کرکے اپنی موت خودمرنے جارہاہے ظلم وبربریت اوردہشت گردی پھیلاکر بھارتی حکمران نشان عبرت بنتے نظرآرہے ہیں-

Faisal Ramzan Awan
About the Author: Faisal Ramzan Awan Read More Articles by Faisal Ramzan Awan: 18 Articles with 12882 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.