ڈائری کیڈٹ کالج اوکاڑہ

ایمان، اتحاد اور تنظیم کی اولین عملی تعبیر دیکھی جائے تو ہمیں پاک افواج کے علاوہ کہیں نظر نہیں آتی،اسی کا اطلاق پاک افواج کیڈٹس کو تربیت کے دوران بھی کرتی ہے،ہر محاذ پر پاک افواج اپنے ڈسپلن اور حوصلے کو اولین ترجیح دیتی رہی ہے،جب ایک ریکروٹ اس ادارے کا حصہ بننے کے لیے آتا ہے تو تربیت کے ابتدائی مراحل میں ہی اس کے ذہن سے ہر طرح کی تقسیم کا مادہ، چاہے وہ زبان کی بنیاد پر ہو یا صوبائیت کی بنیاد پر، چاہے وہ فقہ کی بنیاد پر ہو یا نسل کی بنیاد پر ایسے کھرچ کا نکال دیا جاتا ہے کہ وہ صرف خاکی وردی میں پاکستان کا سپاہی بن جاتا ہے۔پاکستان کی سرحدوں کے دفاع میں وہ سنی، شیعہ، وہابی، دیوبندی وغیرہ کی تفریق سے دور ملکی دفاع میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے یہ ہرگز نہیں سوچتا کہ وہ مسلمان کا دفاع کر رہا ہے یا ہندو کا، سکھ کا دفاع مقصود ہے یا پارسی کا وہ صرف پاکستان کی دھرتی اور پاکستانیوں کا دفاع کر رہا ہوتا ہے،ایساہی جذبہ ہمیں بلاتفریق جنس و مذہب ہمیں تعلیم کے شعبے میں پاک فوج کی خدمات کے حوالے سے نظر آتا ہے جن کے قائم کردہ ملٹری اور کیڈٹ کالج معیاری تعلیم اور فوجی ڈسپلن کی تربیت فراہم کرنے والے اعلیٰ اداروں میں شامل ہوتے ہیں،جن میں کیڈٹ کالج اوکاڑہ اپنی شہرت اور مقبولیت کے حوالے بہت معروف ہے ،کیڈٹ کالج اوکاڑہ لاہور سے ملتان کے درمیان میں آنے والا واحد کالج ہے جس میں زیر تعلیم بچوں کو کیڈٹ بنانے کے لیے کالج کا تمام سٹاف دن رات کوشاں ہے ،چند روزپہلے کیڈٹ کالج اوکاڑہ میں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں جانے کا اتفاق ہوا ،تقریب میں شمولیت کی دعوت محترم جناب کمانڈر ریٹائیرڈ پرنسپل کیڈٹ کالج شمیم اختر صاحب کی طرف سے موصول ہوئی ،تقریب میں ،میں نے جو ڈسپلن اور ٹائمنگ دیکھی مجھے لگ رہا تھا کہ میں کسی کالج کی تقریب میں نہیں پاک فوج کی کسی آفیشل تقریب کو دیکھ رہا ہوں ،کیڈٹس نے جس خوبصورتی کے ساتھ پرفارم کیا حاضرین میں سے سے کوئی بھی داد دیے بنا نہ رہ سکا ،یوم والدین کی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن احسن وحید تھے،یوم والدین کی تقریب میں کیڈٹ کالج کے طلباء کے والدین ،سول سوسائٹی ،اساتذہ اور میڈیا کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی، تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،س موقع پر کیڈٹس نے کراٹے ،جمناسٹک ،پی ٹی شو،ٹیبلو اور مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا ،اور کمشنر ساہیوال احسن وحید کی آمد پر انہیں گا رڈ آف آنربھی پیش کیا،اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن احسن وحید نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج اوکاڑہ نے کم عرصہ میں جو تعلیمی منازل طے کرتے ہوئے معیار حاصل کیا ہے وہ اساتذہ کی شب و روز کی ریاضت ،پرنسپل کے ویژن اور طلباء کی محنت کا غماضی ہے کیڈٹس کی پر فارمنس اور پوزیشن حاصل کرنا ادارہ کے لئے باعث فخر اور ہمارے لئے باعث اطمینان ہے حکومت کیڈٹ کالج اوکاڑہ کی بہتری کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ،اس موقع پرکمشنر ساہیوال ڈویژن احسن وحید کو کیڈٹ کالج کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا گیا ،اس مو قع پر پرنسپل کیڈٹ کالج کمانڈر شمیم اختر نے کمشنر ساہیوال کو کیڈٹ کالج میں زیر تعلیم کیڈٹس کی کار کردگی ،سالانہ امتحانی نتائج ،کالج کے انتظامی امور ،اور کالج کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی ،کمشنر سا ہیوال ڈویژن نے کہا کہ اوکاڑہ کیڈٹ کالج نے جو معیار حاصل کیا ہے ایسا لگتا ہے جیسے ہم پی ایم اے میں بیٹھے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سکول کالج اور یونیورسٹیاں انسانی زندگی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں،انہوں نے کیڈٹس کے والدین کو مبار کباد دی کہ انہوں نے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ایک بہترین ادارہ کا نتخاب کیا ہے یہ کیڈٹس مستقبل میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی ،اس کی دفاع کے لئے کلید ی کردار ادا کریں گے پاکستان کے قابل فخر شہری بنیں گے جن پر نہ صرف والدین بلکہ ادارہ اورپورا ملک فخر کرے گا ۔بعد ازاں کمشنر ساہیوال ڈویژن احسن وحید نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے تقریب کے آخر میں پرنسپل کیڈٹ کالج اوکاڑہ کمانڈر یٹائرڈشمیم اختر نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر انہوں نے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ میں ٓپ سب والدین کا مشکور ہوں کہ آپ لوگوں نے ہمارے اوپر اعتماد کرتے ہوئے اپنے بچے ہمارے حوالے کیے، ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک مقدس فرض کیلئے سرگرم عمل ہیں،دورجدید میں دنیا کے ہم پلہ چلنے کیلئے اپنے مستقبل کے معماروں کی تربیت کیلئے ہم ہمہ وقت کوشاں تاکہ یہ مستقبل کے معمار آنے والے وقت میں ملک و قوم کی خدمت کیلئے کمربستہ ہو،ان کا مزید کہنا تھا کہ تھوڑے ہی عرصے میں کیڈٹ کالج اوکاڑہ کا شمار ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہونے لگا ہے جو انتظامیہ کی انتھک کوشش اور والدین کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔
 

Allah Ditta
About the Author: Allah Ditta Read More Articles by Allah Ditta: 15 Articles with 19634 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.