سیلفی میں لڑکیوں کی دلچسپی | لڑکے بھی کم نہیں

قدیم مصر میں پتھر کی سیلفی موجود ہے جو 1365 ءقبل مسیح میں باک نامی مورتکارکی بنائی ہوئی ہے۔پہلی فوٹو گراف 1826ءمیں بنائی گئی تھی یہ قدرے مدھم تھی اور بنانے کے ایک گھنٹہ بعد واضح ہو ئی تھی۔ پھر یہ سلسلہ چل نکلا اور بلیک اینڈ وائٹ سے رنگین تصاویر کا دور شروع ہو گیا۔ لیکن تصاویر بنانے میں ایک وقت درکار ہو تااور پھر اُن ایک یا دو تصاویر میں سے کوئی اچھی آتی یا نہیں یہ ایک الگ مسئلہ تھا۔لیکن وہ چند تصاویر اپنی یادیں چھوڑ جاتیں جنکو آج بھی دیکھ کر ایک دور کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔لیکن اس جدید الیکٹرونک دور میں جہاں ہر شے جادُو کی مانند سامنے آجاتی ہے وہاں فوٹو گرافی نے بھی جدت کے مطابق اپنی آنکھ میں تبدیلی کی ۔ماضی کے صفحات میں سے فوٹو کو سیلفی کی اصطلاح کے ساتھ ایسا تعارف کروایا کہ آج ہر جگہ جتنی مرضی تعداد میں آپ سیلفی فوٹوز لیں جو پسند ہیں وہ رکھیں باقی ۔۔۔لڑکیاں اس میں دو قدم آگے نکل چکی ہیں لیکن لڑکے بھی کم نہیں۔

سیلفی کی مزید اہمیت کو اس ویڈیو سے جانیئے

 
Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 205 Articles with 341655 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More