کم آمدنی والے افراد کی آمدنی میں اضافے کے بہترین طریقے

image


دنیا بھر میں مہنگائی میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے- پاکستان کا شمار آج بھی دنیا کے ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر خاندانی نظام موجود ہے جس کے سبب کمانے والے افراد کم اور کھانے والے زیادہ ہیں- ان حالات میں ایک نوکری سے گزر بسر کرنا انتہائی دشوار ہو جاتا ہے اور لوگ اپنی آمدنی میں اضافے کے لیے دیگر ذرائع تلاش کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں- ایسے وقت میں پارٹ ٹائم جاب نہ صرف آمدنی کا اضافے کا سبب ثابت ہوتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ترقی کا سبب بھی بن سکتی ہے-آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ پارٹ ٹائم کاموں کے بارے میں بتائيں گے جن کو کرنے سے معاشی حالات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے-

1: کال سینٹر
عام طور پر کال سینٹرز میں کام شام کے اوقات میں ہوتا ہے اور اس میں پے منٹ بھی گھنٹوں کے حساب سے کام کرنے پر ملتی ہے- دفتری اوقات کے بعد کال سینٹر میں کام کر کے آمدنی کا ذریعہ پیدا کیا جا سکتا ہے-

2: اوبر یا کریم چلا کر
اگر آپ گاڑی چلانا جانتے ہیں تو پھر اپنے آپ کو اوبر یا کریم میں رجسٹرڈ کروا کر جاب کے بعد کے اوقات میں اور چھٹی والے دن بھی گاڑی چلا کر پیسے کمائے جا سکتے ہیں- اور اس سے بھی ایک بہتر آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے-
 

image


3: آن لائن کام کر کے
آن لائن کام کے ذریعے لوگ لاکھوں کما رہے ہیں اس کے لیے کمپیوٹر کے حوالے سے بنیادی معلومات حاصل کر کے بھی کام کیا جا سکتا ہے- اس وقت آن لائن کاموں میں ڈیٹا انٹری کے ساتھ ساتھ کانٹینٹ رائٹنگ اور اکیڈمک رائٹنگ کا بہت اسکوپ ہے- اور مختلف نوکری مہیا کرنے والی ویب سائٹس اس حوالے سے بہت مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں-

4: ریسٹورنٹ میں کام کر کے
عام طور پر زیادہ تر ریسٹورنٹ شام سے شروع ہوتے ہیں اور ان میں رات گئے تک کام ہوتا ہے ان کو مینیجر ، کیشئير کک سے لے کر ویٹر تک کی ضرورت ہوتی ہے اور ایسی جگہوں پر کام حاصل کرنے کے بہت سارے مواقع موجود ہوتے ہیں-
 

image


5: سپلائی کر کے
مختلف اقسام کی اشیا کو دکانوں پر سپلائی کر کے بھی پیسے کمائے جا سکتے ہیں- ان اشیا میں مصالحہ جات سے لے کر اسٹیشنری اور دیگر اشیا بھی شامل ہیں- اس سے شام کے کچھ گھنٹوں میں کام کر کے اچھا منافع کمایا جا سکتا ہے- اور اس کام کو شروع کرنے کے لیے بہت بڑی انوسمنٹ کی ضرورت بھی نہیں ہوتی ہے- یہاں تک کہ گھر کی خواتین کی مدد سے مختلف اقسام کے فروزن آئٹم تیارکر کے بھی ان کی سپلائي کی جا سکتی ہے -

YOU MAY ALSO LIKE: