میٹرک اور انٹر پاس افراد کے لیے نوکریوں کے مواقع

image


جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارے ملک پاکستان کا شمار ان خوش نصیب ممالک میں ہوتا ہے جس کی چالیس فیصد سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے- یہ نوجوان ہمارے ملک کا وہ اثاثہ جن کے ذریعے ہمارا ملک ترقی کی معراج کو چھو سکتا ہے- مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نوجوانوں کو کام کرنے کے مواقع فراہم کیے جائيں اور ان کو ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھنے نہ دیا جائے ۔ عام طور پر لوگ اس بات کا گلہ کرتے نظر آتے ہیں کہ ملک میں نوجوانوں کے لیے نوکریاں موجود نہیں ہیں- مگر المیہ یہ ہے کہ ہر انسان اپنی قابلیت کو جانچے بغیر ایسی نوکری کا طلب گار نظر آتا ہے جو کہ انہیں بہت بڑی تنخواہ اور دیگر سہولتیں دے ۔ کسی بھی نوکری کی تلاش سے قبل سب سے پہلے اپنی قابلیت کا اندازہ لگانا چاہیے اس کے بعد اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کے مطابق نوکری کی تلاش کریں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ بے روزگار رہیں- آج ہم میٹرک اور انٹر پاس افراد کے لیے نوکریوں کے بارے میں بتائيں گے جن شعبوں میں اپلائی کر کے اپنی قابلیت کے مطابق نوکری آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہے-

1: کلئيرنگ اور فاورڈنگ ایجنٹ
عام طور پر یہ نوکریاں کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے قریبی لوگوں نوجوانوں کے لیے مثالی ہوتی ہیں اس کے لیے کسی بڑی ڈگری کی ضرورت نہیں ہے- صرف اور صرف امپورٹ اور ایکسپورٹ ہونے والے سامان کی آمدورفت کا حساب رکھنا اور اس کے کاغذات کی تکمیل کا طریقہ سیکھنا پڑتا ہے ۔ بہت سارے ادارے اس کام کے لیے ایجنٹ بھرتی کرتے ہیں ۔ یہ فیلڈ ورک ہوتا ہے اور میٹرک انٹر پاس نوجوان اس کام کو آسانی سے کر سکتے ہیں-

image


2: ڈلیوری بوائے
اس نوکری کے حصول کے لیے بھی میٹرک اور انٹر نوجوان مثالی سمجھے جاتے ہیں ۔ جیسے کہ ملک میں آن لائن خریداری کا کلچر پروان چڑھ رہا ہے اس لیے مختلف آن لائن کاروبار کرنے والے اداروں کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ان کو ملنے والے آرڈر ڈلیور کر سکیں- اس نوکری کے لیے مؤثر سائیکل کی موجودگی ایک اضافی قابلیت تصور کی جاتی ہے-

image


3: سیلز مین
جیسا کہ اب بڑے بڑے شاپنگ مال کا زمانہ آگیا ہے جہاں پر ایک چھت تلے تمام سامان مہیا ہوتا ہے ایسے مال میں سیلز مین کی نوکری کے لیے بھی تعلیمی قابلیت میٹرک اور انٹر ہی کافی ہوتی ہے اس کام کے لیے بھی کسی ابتدائی تجربے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے-

image


4: ڈرائیور کے طور پر
مختلف پرائیویٹ کمپنیز کو ایسے ڈرائيور کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ان کی گاڑيوں کو چلا سکیں- اس کے لیے لائسنس یافتہ ہونا ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ کریم اور اوبر والے بھی میٹرک اور انٹر پاس ڈرائيور بھرتی کرتے ہیں جنہیں کیپٹن کہا جاتا ہے اس لیے وہاں بھی نوکری کے لیۓ اپلائی کیا جا سکتا ہے-

image


5: کورئیر کمپنی
کورئیر کمپنی والے بھی ایسے نوجوانوں کو نوکری دیتے ہیں جو کہ ان کے پارسلز کی ترسیل کر سکیں- اس کے لیے کورئیر کمپنی والے نوکری کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل بھی مہیا کرتے ہیں اور فیلڈ ورک میں کام کرنے والوں کو فیول بھی فراہم کرتی ہے-

image


6: کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر
یہ نوکری کرنے کے لیے تعلیمی صلاحیت کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کے حوالے سے معلومات کا ہونا بھی ضروری ہے- مختلف کمپنیاں اپنے ریکارڈ کی انٹری کے لیے ایسے نوجوانوں کو بھرتی کرتی ہے جو کہ ان کے حسابات کی انٹری کر سکیں - یہ کمپیوٹر آپریٹر ڈیٹا انٹری آپریٹر بھی کہلاتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: