شوبز کے وہ ستارے جن کے مزاج ہی نہیں ملتے ۔۔لوگ گھبراتے ہیں ان سے بات کرتے ہوئے

image


پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی ایسے کئی نام ہیں جو بظاہر اسکرین پر تو کافی سوشل معلوم ہوتے ہیں لیکن درحقیقت انہیں مجمع میں رہنا کچھ خاص پسند نہیں اور انڈسٹری میں ان سے بات کرتے ہوئے اکثر لوگ گھبراتے ہیں-

صبا حمید
صبا حمید ڈراموں کی دنیا کا ایک بہت بڑا نام ہیں اور ان کی شخصیت ہر کردار میں ایسے ڈھل جاتی ہے کہ لگتا ہے کہ وہ اصل ہو۔۔۔یوں تو صبا حمید ایک بہت ہی کامیاب اور محنتی خاتون ہیں لیکن اکثر انڈسٹری میں لوگ ان سے بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔۔۔انہیں بات کرتے ہوئے ذرا جلدی غصہ آجاتا ہے اور وہ ہمیشہ اسٹڑیٹ فارورڈ رہتی ہیں۔۔۔

image


عتیقہ اوڈھو
عتیقہ اوڈھو پاکستان کی خوبصورت اور گریس فل خواتین میں سے ایک ہیں۔۔۔کہیں پڑھا کہ ایک بار انہیں کراچی ریلوے اسٹیشن کے ایک نہایت نچلے طبقے پر شوٹنگ کی غرض سے کال کی گئی لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا اور کہا کہ میری شخصیت اتنی لو کلاس اسٹینڈرڈ کی نہیں ہے۔۔۔اور وہ ایسے علاقوں میں بہت برا محسوس کرتی ہیں۔۔۔ان کے اس جملے سے اندازہ ہوا کہ ان کے لہجے میں غرور کی جھلک ہے۔۔۔یا شاید واقعی یہ ان کا اسٹائل ہو۔۔۔

image


عائشہ خان
یوں تو عائشہ خان اب اداکاری کے میدان کو چھوڑ چکی ہیں لیکن ان کے غصے اور ناراضگی سے اکثر لوگ انڈسٹری میں گھبراتے تھے۔۔۔حرا مانی کے ایک شو میں مانی نے عائشہ سے سوال کیا کہ آپ نے کوئی بوٹوکس سرجری کروائی ہے۔۔۔عائشہ غصے میں شو ہی چھوڑ کر چلی گئیں اور کافی برا مانا۔۔۔ایک رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے دوران بھی لوگ اکثر ان کے رویوں کی شکایت کرتے نظر آئے۔۔۔

image


فواد خان
یہ حقیقت ہے کہ فواد خان انڈسٹری کی کلاس میں آتے ہیں اور ان کی شہرت اس وقت سب سے زیادہ ہے۔۔۔لیکن اس شہرت نے انہیں کافی غرور بھی دے دیا ہے اور ایک ایوارڈ شو میں انہوں نے صاف کہہ دیا کہ مجھے سب سے آگے سلطانہ صدیقی کے ساتھ بٹھایا جائے گا تو میں اس تقریب میں بیٹھوں گا۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: