|
لوگوں میں انتہائی پسندیدہ فہد مصطفیٰ کی زندگی کی کچھ باتیں ایسی ہیں جو
بہت سارے لوگوں کو نہیں پتہ۔۔۔لیکن فہد مصطفیٰ کو قریب سے جاننے والے لوگ
جانتے ہیں یہ سب اچھی طرح۔۔۔
فہد مصطفیٰ کبھی بھی کسی شو میں مہمان بن کر جاتے ہیں تو پیسے نہیں
لیتے۔۔۔شوبز کے ہر بڑے سے بڑے پروگرام میں سلیبریٹیز منہ مانگے پیسے لیتے
ہیں مہمان بننے کے لئے لیکن فہد مصطفیٰ ان میں سے نہیں۔۔۔اور انہوں نے کبھی
کسی شو میں مہمان بننے کے پیسے نہیں مانگے۔
فہد مصطفیٰ کی زیادہ تر خوراک حلیم ہے ، انہوں نے ایک طویل عرصے تک اپنے
وزن کم کرنے کے لئے حلیم کھائی اور اس کی مقدار صرف ایک پیالی پر مشتمل
ہوتی ہے۔۔۔
فہد مصطفیٰ کو سب سے زیادہ خوف اپنی بے عزتی کا رہتا ہے۔۔۔وہ ڈرتے ہیں
لوگوں کو ہر بات کا جواب دینے سے چاہے وہ سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم
سے ہو۔۔کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ آگے سے لوگ اگر انہیں کچھ کہیں گے تو بات
بگڑ سکتی ہے۔۔۔
|
|
فہد مصطفیٰ انڈسٹری میں کافی بار اپنے رنگ اور شکل کی وجہ سے مسترد ہوئے
اور لوگ انہیں ہیرو نہیں لینا چاہتے تھے۔۔۔آج وہی سارے لوگ ان کی تعریف
کرتے ہیں اور فہد مصطفیٰ یہ سب اچھی طرح جانتے ہیں
فہد مصطفیٰ انڈسٹری میں جب نئے نئے آئے تو ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے
تھے۔۔۔اور وہ اکثر قریبی ساتھیوں سے مانگ کر بھی کپڑے پہنتے تھے۔۔۔
فہد مصطفیٰ کا نام گھر میں اور دوستوں میں سنی ہے اور آغاز میں ان کا نام
سنی تنیو تھا لیکن ایک بار فہد مصطفیٰ چل گیا ڈرامے میں تو پھر یہی نام پڑ
گیا۔۔۔
فہد مصطفیٰ اپنے والد صلاح الدین تنیو کو بھائی کہہ کر بلاتے ہیں اور اب ان
کے بچے اور گھر کے باقی بچے بھی بھائی ہی کہتے ہیں کیونکہ صلاح الدین تنیو
کو اچھا لگتا ہے جب انہیں بھائی کہا جائے۔۔۔
|
|
مارننگ شو کے بعد فہد مصطفی نے اپنا کیرئیر ختم کرنے کا سوچا تھا لیکن پھر
اچانک انہیں جیتو پاکستان مل گیا جو وہ کرنا بھی نہیں چاہتے تھے لیکن
مجبوری میں کیا۔۔۔
فہد مصطفیٰ کو مجمع نہیں پسند بلکہ بہت ہی پرائیوٹ لائف گزارنا چاہتے ہیں۔۔
|