چھوٹے بال لیکن دکھتی ہیں پھر بھی سب سے کمال۔۔۔شوبز کی حسینائیں جن کی زلفیں مختصر لیکن کامیابیاں طویل

image


کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک
شاعری ہو یا حسن کی قلابیں ملانے کا موقع۔۔۔خاتون کی زلفوں کو سب سے پہلے سمجھا جاتا ہے اس کے حسن کی ضمانت۔۔۔لیکن انڈسٹری میں کچھ چہرے ایسے بھی ہیں جن کے چھوٹے بالوں نے بھی ان کو آگے بڑھنے سے کبھی نہیں روکا اور کچھ کے لئے تو وہی بنی ان کے منفرد اور خوبصورت دکھنے کا راز

صحیفہ جبار
ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار کو ان کے چھوٹے بالوں کی وجہ سے ایک زمانے میں کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔۔۔انہوں نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا کہ جب میں نے چھوٹے بالوں کے ساتھ ماڈلنگ شروع کی تو سوشل میڈیا پر میری تصویر کے نیچے خواتین نے مجھے کافی برا بھلا لکھا اور یہ بھی کہا کہ میں آنے والی نسلوں کو برباد کر رہی ہوں۔۔۔مجھے لگتا ہے کہ اس طرح کی رائے دینے اور لکھنے والوں کے بچوں پر خود ان کی وجہ سے زیادہ برے اثرات ہوں گے۔۔۔کیونکہ میرے بال کٹوانے سے یہ کہیں سے نہیں ثابت ہوتا کہ میں ایک بری انسان ہوں۔۔۔صحیفہ کے یہ چھوٹے بال ان کو اور خوبصورت اور پراعتماد بناتے ہیں ۔۔۔آج وہ انہی چھوٹے بالوں کے ساتھ بہت ساری برانڈز کے لئے ماڈلنگ بھی کرتی ہیں اور اداکاری بھی-

image


سائرہ شہروز
چھوٹے بالوں کے ساتھ کیوٹ مسکراہٹ والی سائرہ شہروز کو کبھی بھی ان کی زلفوں کی وجہ سے رکاوٹ نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے اپنی شادی سے لے کر ہر ڈرامے اور فلم میں اسی ہیئر کٹ کے ساتھ خود کو منوایا اور کامیابی بھی حاصل کی۔۔۔

image


میشا شفیع
میشا شفیع نے جس طرح اپنے چھوٹے بالوں کے ساتھا سٹائل اور گریس کو متعارف کروایا وہ بہت کم لوگوں کے لئے ممکن ہے۔۔۔ان پر یہ چھوٹے بال بہت جچتے ہیں

image


اقراء عزیز
یوں تو اقراء عزیز ہر طرح کے کردار اور بالوں میں خآص لگتی ہیں اور آج کل ان کی شہرت میں شادی کے بعد مزید چار چاند لگ گئے ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بالوں کی وجہ سے مزید اسٹائلش اور چھوٹی لگتی ہیں-

image


اشنا شاہ
اشنا شاہ چاہے منفی کردار کریں یا مثبت ان کے بالوں کی چمک ، ان کی شخصیت کو بھی نکھار دیتی ہے۔۔ان کی زلفیں بھی بہت دراز نہیں بلکہ درمیانی ہیں اور یہی انہیں خوبصورت دکھاتی ہیں-

image

مدیحہ امام
مدیحہ امام ایک مشہور وی جے اور اداکارہ ہیں اور ان کی شخصیت میں سب سے نمایاں ان کے چھوٹے بال ہیں جو انہیں اور بھی چھوٹا اور کیوٹ دکھاتے ہیں۔۔۔کیونکہ ان کا چہرہ بھی چھوٹا ہے اس لئے یہ بال ان پر خوب جچتے ہیں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: