|
کیا کہیں کہ بات تو کافی تلخ ہے لیکن ہے بھی حقیقت۔۔۔یہاں آپ کی عمر ہی آپ
کے کرداروں کا فیصلہ کرتی ہے۔۔۔لیکن ہماری انڈسٹری میں خواتین بوڑھا ہونے
کو تیار نہیں۔۔۔اور نا ہی مرد۔۔۔وہ آج بھی اسی طرح اپنے لئے ہیروئن یا
مرکزی کردار کو تلاش کرتے ہیں لیکن غور سے دیکھیں تو اب ان میں سے کچھ کی
ریٹائرمنٹ کا وقت آگیا ہے-
میرا جی
میرا جی کو اچھا لگے یا برا۔۔۔لیکن جو کردار انہوں نے فلم باجی میں کیا ۔۔۔اصل
میں وہی ان کی حقیقت بھی ہے۔۔۔اب نئی لڑکیوں کی بھرمار ہے اور ان کے لئے
ہیروئن کا کردار تلاش کرنا جیسے ناممکن ہے۔۔۔وہ اب بڑٰی بہن، ولن یا پھر
خالہ پھپھو کے کرداروں کے لئے مناسب ہیں-
|
|
ماریہ واسطی
یوں تو ماریہ واسطی کمال کی فنکارہ ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ اب ان کی عمر
اور گریس کے مطابق ان پر وہی کردار جچتے ہیں جن میں وہ خود ہیروئن نا
ہوں۔۔۔مانا ان کا دور ابھی بھی باقی ہے لیکن کردار کی عمر کے مطابق۔۔۔ماریہ
واسطی کو اب ڈراموں میں کسی کالج گرل کے طور پر دکھانا بے وقوفی ہی ہوگی۔۔۔
|
|
نادیہ خان
مارننگ شو میں تو نادیہ خان واپس آگئی ہیں لیکن اب لوگوں نے دور اور پسند
بدل لی ہے۔۔۔وہ پسندیدگی آج باقی نہیں جیسے پہلے تھی۔۔۔عمر بڑھنے کے ساتھ
ساتھ نادیہ خان کی شہرت میں بھی اب وہ تڑکا نہیں۔۔۔نادیہ یوں تو ڈراموں میں
بھی اپنی عمر کے حساب سے ہی کردار کر رہی ہیں لیکن کبھی کبھی وہ یہ بات
بھول جاتی ہیں کہ اب ڈراموں میں بھی انہیں پہلی یا دوسری بیوی، بہن یا سالی
یا نند ، اور کسی تیز طرار پھپھو کا کردار تو با آسانی مل جائے گا لیکن
ہیروئن کا ناممکن ہے۔۔۔
|
|
ثناء
یوں تو فلمسٹار ثنا نے خود کو حد سے زیادہ سلم اور فٹ کرلیا ہے اور 130 کلو
سے وہ اب آدھی بھی نہیں رہی لیکن ان کا فٹ ہونا بھی انہیں ڈرامے میں کسی
ہیروئن کا کردار دلوانے سے قاصر ہے۔۔۔اور سچ تو یہ ہے کہ اب وہ اس بات کو
سمجھ جائیں کہ دور بدل رہا ہے اور اب ہر جگہ نئے چہروں نے لے لی ہے۔۔۔
|
|