|
شوبز تو نام ہے ہر اس چیز کا جو دکھے اور لوگوں کو پسند آئے۔۔۔یہ نا دل
دیکھتی ہے نا دماغ۔۔۔پہلی نظر پڑتی ہے اور اسٹار ہوجاتا ہے تیار۔۔۔پاکستانی
شوبز میں صرف لڑکیوں کو ہی نہیں بلکہ لڑکوں کو بھی سلم اور فٹ نظر آنے کے
لئے نا جانے کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔۔۔ایسی کئی کہانیاں ہیں جنہیں سن کر
آپ بھی حیران رہ جائیں گے-
فیروز خان
پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک بہت ابھرتا ہوا ستارہ ہیں فیروز خان۔۔۔جن کی
وجہ شہرت صرف ان کی کامیاب اداکاری نہیں بلکہ ان کی فیملی کی بھی میڈیا سے
وابستگی ہے۔۔۔وہ عمیمہ ملک اور دعا ملک کے بھائی ہیں۔۔۔ہیں تو وہ ان سے
چھوٹے لیکن سمجھداری میں سب سے آگے ہیں۔۔۔جب فیروز سولہ سال کے تھے تو ان
کا وزن 140 کلو ہوگیا تھا اور اسی دوران انہیں ایک لڑکی بھی پسند آگئی۔۔۔جس
وقت وہ لڑکی سے محبت کا اظہار کرنے گئے وہ پانی پی رہی تھی۔۔۔اس نے فیروز
کے منہ سے جب محبت کے دعوے سنے تو پانی فیروز کے منہ پر ہی پھینک دیا۔۔۔تب
فیروز نے سوچ لیا کہ دنیا صرف دکھاوے کو مانتی ہے۔۔۔اور یوں فیروز کی زندگی
نے نوے ڈگری کا ٹوئسٹ لیا اور انہوں نے خود کو انتہائی فٹ کیا صرف دو سال
میں اور وی جے بن گئے۔۔۔
|
|
آغا علی
شوبز کے گھرانے سے کافی گہرا تعلق ہونے کے باوجود آغا علی کو ایک طویل عرصے
تک خود کو منوانے کے لئے محنت لگی۔۔۔آغا تقریبا سو کلو کے تھے اور ان کو
دیکھ کر کوئی ہیرو نہیں کہہ سکتا تھا۔۔۔انڈسٹری میں آنے سے پہلے انہوں نے
خود کو بہت سلم اور فٹ کیا۔۔۔اور یوں ان کی جگہ بنی اور بنتی ہی چلی گئی۔۔۔
|
|
فیصل قریشی
فیصل قریشی کا تو ماننا ہے کہ انہوں نے ایک طویل عرصے تک اپنے موٹاپے کو
محسوس بھی نہیں کیا کہ وہ اسکرین پر کیسے آرہے ہیں۔۔۔کیونکہ اسی موٹاپے میں
وہ فلم میں ہیرو بھی آئے۔۔۔پھر بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انہیں اسی طرح
کے کردار میں لیا گیا۔۔۔لیکن پھر فیصل نے سوچا کہ کچھ بھی کرلیں ان کا یہ
عزم انہیں 33 کلو وزن کم کروانے میں کام آیا اور وہ گرین ٹی کو گیم چینجر
کہتے ہیں۔۔۔جس نے ان کی بہت مدد کی وزن کم کرنے میں۔۔۔
|
|
یاسر حسین
آج کل تو ہر جگہ صرف ان کا اور اقراء کا ہی چرچا ہے۔۔۔یاسر حسین کو فلمز
اور ڈرامے میں بہت تیزی سے آگے بڑھنے والا ہیرو کہیں تو غلط نہیں
ہوگا۔۔۔اپنی فلم کے لئے انہوں نے اپنا وزن 96 کلو بڑھایا ۔۔۔کیونکہ وہ
کردار کی ڈیمانڈ تھی۔۔۔اس کے بعد انہوں نے اپنا وزن کم کرکے خود کو واپس فٹ
کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔۔۔
|
|
فہد مصطفیٰ
فہد مصطفی جب انڈسٹری میں آئے تو کافی صحتمند تھے۔۔۔پھر انہوں نے جب پہلی
فلم کی اور اس کے بعد خود کو بڑٰ اسکرین پر دیکھا تو فیصلہ کیا کہ خود کو
بہتر بنائیں گے۔۔۔روٹی چاول سے علیحدہ ہوگئے اور حلیم کو زندگی کا حصہ
بنالیا۔۔۔یوں فہد مصطفی نا صرف ہیرو بنے بلکہ ہر دلعزیز بھی۔۔۔
|
|