مشہور اداکارہ حرا مانی اداکاری کے علاوہ کس فن میں ماہر ہیں؟ جانیے

image


مشہور اداکارہ حرا مانی اپنے کرداروں اور اداکاری کے سبب موجودہ دور کی مقبول ترین اداکارہ ہیں انہوں نے یہ مقام راتوں رات حاصل نہیں کیا ہے بلکہ ان کی اس کامیابی کے پیچھے ان کی سخت ترین محنت اور اپنے کام سے ایمانداری کا بھی بڑا ہاتھ ہے- جس نے ان کو سائیڈ رول کرنے والی اداکارہ سے لیڈنگ رول کرنے والی صف اول کی اداکاراؤں میں شامل کر دیا ہے ۔ مگر حرا مانی کی زندگی کے بہت سارے ایسے پہلو بھی ہیں جو کہ اب تک لوگوں کی نظر سے اوجھل ہیں جن کے بارے میں ان کے چاہنے والے جاننا چاہتے ہیں -

1: پروگرام ہوسٹ
حرا مانی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر مانی کے ساتھ ایک شو بھی ہوسٹ کر چکی ہیں ان کا یہ شو اگرچہ بہت زیادہ مقبولیت حاصل نہ کر سکا مگر اس کے باوجود اس شو میں مانی جیسے مشتاق اور تجربہ کار انسان کے مقابلے میں ان کے کام کو بہت پسند کیا گیا تھا- اور حرا کا اس حوالے سے خود بھی یہ ماننا ہے کہ انہوں نے اس پروگرام کو بہت انجوائے کیا -

2: ایک خوبصورت گلوکارہ
خوبصورت شخصیت اور اداکاری کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ نے حرا مانی کو خوبصورت آواز سے بھی نوازا ہے- جس کا اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپنے مشہور ڈرامے میرے پاس تم ہو کے او ایس ٹی کو گا کر بھی کیا- اسکے علاوہ مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ کےساتھ ایک پروگرام میں دو بول کا او ایس ٹی گانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے- حرا مانی کے چاہنے والوں نے ان کی آواز کو بھی بہت پسند کیا ہے-
 

image


3: ایک محبت کرنے والی بیوی
حرام مانی ایک بہترین انسان کے ساتھ ساتھ ایک پیار کرنے والی بیوی بھی ہیں اور ان کا یہ ماننا ہے کہ ان کی تمام کامیابیوں کا سہرا ان کے شوہر سلمان عرف مانی کو جاتا ہے- جنہوں نے ہر ہر موقع پر نہ صرف ان کو سپورٹ کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی بھی کی ہے ۔ حرا مانی اپنی اس محبت کا اظہار اپنی سوشل میڈيا کی پوسٹ کے ذریعے بھی وقتاً فوقتاً کرتی رہتی ہیں-

4: ایک مثالی ماں
حرا مانی دو بیٹوں ابراہیم اور مزمل کی ماں بھی ہیں ان کی شادی صرف انیس سال کی عمر میں ہو گئی تھی اور اسی طرح بہت کم عمری میں ماں کے درجے پر بھی فائز ہو گئي تھیں مگر اس کے باوجود وہ ایک بہت محبت کرنے والی ماں ہیں ایک انٹرویو میں ان کا یہ کہنا تھا کہ گھر میں وہ ایک خاتون خانہ ہوتی ہیں جو کہ اپنے بچوں کے کام اپنے ہاتھوں سے کرتی ہے یہاں تک کہ گھر کی صفائی اور بچوں کے لیۓ کھانا بنانا بھی وہ بہت پسند کرتی ہیں ۔حرا مانی اپنےبچوں کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈيا پر شئير کرتی رہتی ہیں جن کو دیکھ کر ان کی اپنے بچوں کے ساتھ تعلق کی مضبوطی ظاہر ہوتی ہے -
 

image


5: ایک ماڈل
پاکستان فیشن انڈسٹری میں حرا کا نام بحیثیت ماڈل کافی شہرت کا حامل ہے وہ کئی بڑے پروگرام میں مختلف برانڈز کی طرف سے اپنے شوہر کے ہمراہ ماڈلنگ کر چکی ہیں- تاہم فیشن کے حوالے سے حرا مانی کا یہ ماننا ہے کہ وہ فیشن کی اندھی تقلید کی قائل نہیں ہیں اور فیشن کے ساتھ ساتھ اپنے مزاج کو بھی مدنظر رکھتی ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE: