ن لیگ اور نواز شریف

وطن عزیز پاکستان کو چاروں طرف سے درندوں نے گھیرا ہوا ہے وہ اسے چیر پھاڑ کر صفحہ ہستی سے مٹانے پر تلے ہوئے ہیں صبح شام انکی کوشش ہوا کرتی ہے کہ کسی طرح سے اپنے مفادات حاصل کیے جائیں اس پر کیوں نہ پاکستا ن کی عزت داؤ پر لگ جائے ۔

پھر اسے بری نظروں سے دیکھنے والے اپنے بھی ہیں اور پرائے بھی ، اسے اپنے مفادات کی وجہ سے اسکے وقار کو خاک میں ملانے والے اپنے بھی ہیں اور غیر بھی ہمہ وقت انکی کوشش رہا کرتی ہے کہ اپنا اور خاندان کا مستقبل بنانے کے لیئے کرپشن کا بازار گرم کیا جائے اشیاء خورد میں مصنوعی قلت لاکر اپنے کاروبار کو چمکایا جائے مختلف وزارتوں کے پردے کے پیچھے گھپلے اور کرپشن کر کے عوام کی کمر پر چرا گھونپا جائے ۔

مطلب کسی نہ کسی طریقے سے عالمی سطح پر اسکے امیج کو گرایا جائے جو ملک اس کے سامنے وجود میں آئے تھے وہ ترقی کے منازل طے کرتے کرتے وطن عزیز سے دس گنا آگے نکل گئے اور اسے اپنے اور پرائے کھا گئے۔

میری نظر میں پاکستان میں سیاست کے میدان میں اترنے والی پارٹیاں سب کی سب مفاد پرست ہیں انکا حکومت میں آنے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہوا کرتا ہے کہ وزارتیں لیکر گھپلے کر کے کرپشن کا بازار گرم کر کے اپنے مفادات کو حاصل کیا جائے اس میدان میں اترنے کا انکا مقصد پاکستان اور اسکے عوام سے خیر خواہی کرنا پاکستان کو ترقی کے منازل طے کرانا پاکستان کو عالمی سطح پر چمکانا نہیں ہوتا ۔

صرف اور صرف ایک فرد اور اسکی شاندار پارٹی اس حوالے سے ایک بہتریں پوزیشن رکھی ہوئی ہے انکی زبان عوام کی زبان انکی بات صرف عوام کی بات انکے مفادات صرف عوام کے مفادات ہیں وہ صرف عوام وپاکستان کے بارے میں متفکر ہے دن رات اسے ترقی دینے کے بارے میں گزار دیتی ہے عالمی سطح پر وطن عزیز کے گرتے ہوئے وقار کو اونچا کرنے کے حوالے سے اپنے اندر سوچ رکھتی ہے ۔

اسکی ترقی کا راز عوام سے محبت اور عوام کی اس سے محبت ہے عوامی مسائل کی وجہ سے اسے جیل ، کالی کوٹھی ، روڈ پر گھسیٹا جانا منظور ہے وہ فرد" نواز شریف" ہے اور اسکی عوام کے اندر مقبول پارٹی" ن لیگ "ہے۔ انکی سوچ صرف پاکستان کے حوالے سے ہے۔

افسوس اس عظیم سوچ رکھنے والے لیڈر اور شاندار فکر رکھنے والی پارٹی کو آگے آنے سے روکا جاتا ہے پاکستان کی عزت سے گلی ڈنڈا کا کھیل روا رکھنے والے اس مرد جری کو کبھی یہ موقعہ نہیں دینا چاہتے کہ وہ اپنے وطن کو ترقی کے منازل پر پہنچائے جس طرح مخالفین پاکستان کی ترقی میں رخنے اٹکا تے ہیں ٹھیک اسی طرح اس شریف انسان کے ساتھ بھی وہ ہی کچھ کیا جاتا ہے ۔

لیکن یاد رکھیں یہ شخص چڑھتا ہوا سورج ہے اس نے وہاں پہنچنا ہے جہاں اسکی منزل ہے راستہ روکنے والے اسکا کچھ بگاڑ نہیں سکتے اور یہ پارٹی آسمان پر پھیلنے والے بادلوں کی طرح ہے جنہوں نے افق کے چاروں کناروں میں پھیل جانا ہے اسی طرح ایک دن آئے گا عوام کا سہارہ لیتے ہوئے یہ پارٹی بھی پاکستان کے کونے کونے پھیل جائے گی مخالفین دیکھتے رہ جائیں ۔
سمیع اللہ بلوچ
About the Author: سمیع اللہ بلوچ Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.