ویرات کوہلی کا وہ نیا ریکارڈ جو کوئی کھلاڑی بنانا نہیں چاہے گا

image


بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایسا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو کوئی بھی کھلاڑی قائم نہیں کرنا چاہے گا- ویرات کوہلی پہلے ایسے ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں جن کی قیادت میں ان کی کرکٹ ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست ہوئی ہے-

بھارت کو یہ شرمناک شکست آسٹریلیا کے ہاتھوں منگل کے روز بھارت کے اپنے شہر ممبئی کے ہی ایک گراؤنڈ میں ہوئی-

آسٹریلوی بلے بازوں ڈیوڈ وارنر اور آرون فنچ نے سنچری بناتے ہوئے ایک ناقابل شکست اننگ کھیلی اور آسٹریلوی ٹیم 256 رنز کا مطلوبہ ہدف 38ویں اوور کے آغاز میں ہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی بھی آؤٹ نہیں ہوا- آسٹریلوی ٹیم نے مجموعی طور پر 258 رنز بنائے-

یہ بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کیا جانے والا دوسرا بڑا ٹارگٹ تھا- اس سے قبل جنوبی افریقہ نے سال 2017 میں بنگلہ دیش کے خلاف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 279 رنز کا ٹارگٹ پورا کرتے ہوئے فتح حاصل کی تھی-

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے اس کرکٹ میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے تھے- اس میچ میں ڈیوڈ وارنر اور آرون فنچ نے انڈیا کے خلاف سب سے زیادہ رنز (258) کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی قائم کیا-

image


اس سے قبل طویل ترین پارٹنر شپ کا ریکارڈ 242 رنز کا تھا جو کہ سال 2016 میں اسٹیو اسمتھ اور جارج بیلے نے قائم کیا تھا-

بھارت کو اپنے ہی ہوم گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل چوتھی بار شکست ہوئی ہے- اس سے قبل انڈیا سال 2019 میں بھی آسٹریلیا سے اپنے ہی گھر میں 3 میچ ہار چکا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: