پاکستان کی وہ خوبصورت نیوز اینکرز جو کہ بطور اداکارہ بھی کام کر سکتی ہیں

image


پاکستان کے اندر خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہر ہر محاذ پر کام کر رہی ہیں اور اب تو خواتین ان شعبوں میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں جو کہ ماضی میں صرف مردوں کے لیے مختص تھے ۔ میڈيا انڈسٹری میں نیوز اینکر کا شعبہ ایک طویل عرصے تک مردوں کی اجارہ داری کا مرکز رہا مگر اب اس شعبے میں بھی خواتین نے نہ صرف اپنی شناخت بنا لی ہے بلکہ اپنے منفرد انداز اور اسلوب کے سبب مردوں کے درمیان ایک واضح جگہ بنا لی ہے- آج ہم آپ کو پاکستانی میڈیا سے جڑي ان خوبصورت نیوز اینکرز کے بارے میں بتائيں گے جو کہ اپنی خوبصورتی سے باآسانی ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں کام کر سکتی تھیں مگر انہوں نے نیوز کے مشکل شعبے کا انتخاب کر کے وہاں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے-

1: ماریہ میمن
ماریہ میمن کا تعلق اسلام آباد سے ہے جہاں سے انہوں نے ہمدرد یونی ورسٹی سے سوفٹ وئير انجنئير کی ڈگری حاصل کی اس کے بعد کچھ عرصہ نجم سیٹھی کے شو کے لیے کوارڈینیٹر کے طور پر جیو نیوز کے لیے کام کیا- اس کے بعد بطور فیلڈ رپورٹر اپنی صلاحیتوں کو بڑھایا ۔ اس کے بعد جیو نیوز کے پروگرام میرے مطابق میں سینئير صحافی حسن نثار کے پروگرام میں بطور میزبان شرکت کی پھر جیو کے بعد بول چینل کے لیے بھی کچھ عرصے کام کیا اور حالیہ دنوں میں اے آر وائی نیوز کے لیے پروگرام سوال یہ ہے کی میزبانی کر رہی ہیں ۔ خوبصورت لہجے اور آواز والی ماریہ میمن بہت ساری اداکاراؤں اور ماڈل سے زیادہ حسین ہی-ں ان کو دیکھ کر یہ خیال اتا ہے کہ اگر وہ اداکاری کے شعبے میں بھی قسمت آزمائیں تو قسمت ان کو مایوس نہیں کرے گی-

image


2: ڈاکٹر فضا اکبر
ڈاکٹر فضا اکبر کا تعلق حالیہ دنوں میں بول چینل سے ہے جہاں پر وہ پروگرام ایسے نہیں چلے گا کی میزبانی کر رہی ہیں اور اپنے منفرد لہجے اور اسلوب کے سبب بہت پسند کی جاتی ہیں ۔ ان کا بے باک انداز ان کو کئی دفعہ مشکلات میں بھی ڈال دیتا ہے- ڈاکٹر فضا اکبر کو دیکھ کر خیال آتا ہے کہ اگر حسینہ معین ڈرامے لکھتیں اور ان کو مرینہ خان اور شہناز شیخ جیسی کسی نیچرل اداکارہ کی ضرورت ہوتی تو ڈاکٹر فضا اکبر ان کی اولین پسند ہوتیں-

image


3: غریدہ فاروقی
غریدہ فاروقی کا شمار پاکستان کی ان نیوز اینکرز میں ہوتا ہے جن کا پورا کیرئير تنازعات سے بھرپور رہا ہے- پروگرام جی فار غریدہ میں خود کو منوانے والی غریدہ فاروقی نے جیو نیوز ،دنیا نیوز ، اے ٹی وی ، پی ٹی وی اور اب ایکسپریس نیوز چینل کے ساتھ کام کیا ہے- اور ان کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر وہ اداکاری کے شعبے کو بھی جوائن کر لیں تو وہاں پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتی ہیں-

image


4: عاصمہ شیرازی
عاصمہ شیرازی مشہور نیوز پروگرام فیصلہ آپ کا کی میزبان ہیں ۔ ان کا شمار ان خوبصورت نیوز اینکر میں ہوتا ہے جنہوں نے حجاب کے ساتھ پروگرام کی میزبانی کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ان کا انداز اور ان کا لہجہ سننے والوں کو سحور کر دیتا ہے ان کے چبھتے ہوئے سوالات اور اس کے بعد ان کی نپی تلی رائے سننے والوں کو سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے اگرچہ وہ عمر کی پچاس بہاریں دیکھ چکی ہیں مگر اس کے باوجود ان کی شخصیت کو دیکھ کر اس بات کا قطعی اندازہ نہیں ہو پاتا اور وہ بہت ساری مشہور اداکاراؤں سے زیادہ تروتازہ نظر آتی ہیں-

image


5: ثنا بچہ
ثنا بچہ جو کہ نیوز پروگرام کی میزبانی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈيا پر بھی بہت ایکٹو نظر آتی ہیں اور ان کی انسٹا گرام کی تصاویر دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی اداکارہ یا ماڈل کا اکاؤنٹ ہے ۔ ان کی بہن اگرچہ خود بھی اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں مگر ثنا بچہ نے کبھی بھی اداکاری کی کوشش نہیں کی حالانکہ دیکھنے والوں کا یہ اندازہ ہے کہ اگر وہ اس شعبے میں بھی طبع آزمائی کرتیں تو ضرور کامیاب ہوتیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: