مہنگے ترین پالتو جانور اور ان کے مہنگے ترین نخرے۔۔۔پاکستانی سلیبریٹیز کے شوق نرالے

image


پاکستانی سلیبریٹیز میں آج کل جانور خاص طور پر کتے اور بلیاں پالنے کا جنون کچھ زیادہ ہی بڑھتا جارہا ہے اور ساتھ ہی وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے لاڈلوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔

مہوش حیات
مہوش حیات اکثر اپنے پالتو کتوں کے ساتھ تصاویر ڈالتی رہتی ہیں اور خود کو ان کا بہت بڑا فین بھی مانتی ہیں۔۔۔ایک بار تو انہوں نے اپنے بچپن کی تصویر بھی شیئر کی دو کتوں کے ساتھ اور ساتھ ہی حالیہ تصویر ۔۔۔اور یہ بھی لکھا کہ ایک بار جو کتوں سے محبت کرلے تو پھر ہمیشہ انہیں رکھنا چاہتا ہے۔۔۔مہوش کے تینوں کتے بہت مہنگے اور اعلیٰ نسل کے ہیں اور وہ ان کے ہیلو وین یا مختلف تقاریب کے لئے باقاعدہ شاپنگ کرتی ہیں۔۔۔

image


شہریار منور
اداکار شہریار منور کے پاس کافی سال سے ایک بھورے رنگ کی بلی ہے جس سے وہ عشق کرتے ہیں اور جب وہ چھوٹی سی تھی جب بھی اس کی تصاویر ڈالتے تھے اور کچھ عرصے پہلے بھی ایک تصویر ڈالی جس میں انہوں نے لکھا کہ ـ’’ شیفو کو بہت شدید ڈپریشن ہے علیحدگی کا‘‘۔۔۔یعنی ان کی پیاری سی بلی کا نام ہے شیفو اور وہ اس کی خوشی اور غم کو دل سے محسوس کرتے ہیں۔۔۔وہ اپنی بلی کے کافی نخرے اٹھاتے ہیں ۔۔۔

image


مایا علی
اداکارہ مایا علی اس سے پہلے بھی اپنے پالتو کتوں کے ساتھ تصاویر شیئر کر چکی ہیں لیکن کچھ دن قبل انہوں نے انتہائی حسین کتے کے ساتھ تصویر شیئر کی۔۔۔وہ کتا ہے ہسکی نسل کا اور اس کے ساتھ کھڑی مایا علی کی آنکھوں میں اس کے لئے محبت کی چمک واضع دیکھی جا سکتی ہے۔۔۔یہ کتا رکھنا اتنا آسان نہیں کیونکہ یہ برفانی علاقوں کا کتا ہے اور انہیں کافی گرمی لگتی ہے۔۔۔انہیں گارڈن یا ٹھنڈی جگہوں پر رکھا جاتا ہے اور اس کی قیمت بھی اچھی خاصی ہوتی ہے۔۔۔

image


اشنا شاہ
اشنا شاہ تو کتوں کے لئے دیوانی ہیں اور ان کے پاس بہترین نسل کا بل ڈاگ ہے۔۔۔جس کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے اور اسے پالنا بھی کچھ آسان نہیں۔۔۔وہ اس کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتی ہیں اور جانوروں کے لئے وہ اتنی حساس ہیں کہ کئی لڑائیاں مول لے چکی ہیں۔۔یوں تو اس کے علاوہ بھی ان کے پاس کئی نسل کے کتے ہیں اوروہ اکثر ان کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔۔۔وہ نا صرف ان کی تفریح کا خیال رکھتی ہیں بلکہ ان کے ساتھ کھیلنے کے لئے وقت بھی نکالتی ہیں-

image


انوشے اشرف
انوشے اشرف نے بہت چھوٹا سا ایک کتا پالا تھا ’’پکسی‘‘ اور وہ اس کی محبت میں شدید دیوانی ہیں۔۔۔آج سے قریب ڈیڑھ سال قبل ان کا کتا کھوگیا تھا اور وہ انتہائی تکلیف میں بھی رہیں۔۔۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پکسی کو ڈھونڈنے پر اچھا بڑا انعام بھی رکھا تھا اور وہ اور ان کی فیملی کافی پریشان رہے۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: