پاک فوج اور عام عوام

؂تحریر میاں محمد ارشد ساقی ،اوکاڑہ
پاکستان کے تمام دشمن ممالک 2030 سے پہلے پاکستان کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور امریکہ کی 18 خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے اگر پاکستان کو 2030 تک ختم نہ کیا گیا تو پاکستان سپر پاور بن سکتا ہے(انٹرنیشنل رپورٹ) 49 سے زیادہ خفیہ ایجنسیاں پاکستان کو برباد کرنے کے لئے پیسہ پانی کی طرح بہا رہی ہیں۔ اور انکے مد مقابل صرفISIانکا مقابلہ کر رہی ہے اور ہم پاکستانی بے حس قوم کبھی بھی منہ کھولا آئی ایس آئی کے خلاف بھونکنا شروع کر دیتے ہیں اور بہونکنے سے پہلے ذرا سی بہی شرم نہیں آتی.او یاد کرو فوج اور آئی ایس آئی کی قربانیوں اور ملکی خدمات کو.اور آج بہی ملک حالت جنگ میں ہے اور روزانہ فوجی جوان اپنی جان کے نذرانے جان سے پیارے پاکستان کے لیے دے رہے ہیں.شرم آنی چاہئے پاک فوج پر بہونکنے والوں کو.ذرا سوچئے اگر پاک فوج اور آئی ایس آئی کو اس ملک سے ہٹادو تو پاکستان کا حال عراق،شام جیسا ہونے میں ذرا بہی دیر نہیں لگے.ملک دشمن عناصرکی سازش کوسمجھو اورپاک فوج اور آئی ایس آئی پاکستان کے لیے اﷲ کی بہت بڑی نعمت ہے اس نعمت کی قدر کیجئے کچھ ملک دشمن سیاصی عناصر میڈیا پر اور سوشل میڈیاپر پاکستان،پاک فوج اور آئی ایس آئی کو شدید نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تو میری تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے ان سیاسی ملک دشمن عناصر کے خلاف آپس میں متحد ہوجائیں فرقہ واریت سے دور رہیں اور پاکستان،پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف بولنے کی بجاے میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاک فوج اور آئی ایس آئی کا بازو بن جائیں اور سیاسی ملک دشمن عناصر کے بازو توڑ کر رکہہ دیں اور پیارے وطن پاکستان کو دنیا کا سپرپاور ملک بنادیں کہ جس کی ہاں اور نا میں اقوام عالم کے فیصلے ہوا کریں گے
ہم سے ہے پاکستان.پاکستانسے ہم.
ہم سے ہے پاک فوج.پاک فوج سے ہے ہم.

دشمن تب تک حاوی نہیں ہوسکتے جب تک آپ کی فوج ہے، فوج کو وہ خود شکست نہیں دے سکے، اب یہ کام وہ آپ سے لینا چاہتے ہیں۔

بس یہی ففتھ جنریشن وار ہے،اگر آپ یہ خود کشی نہیں کرنا چاہتے تو اپنی فوج کو نشانہ بنانا بند کیجیے،اور اگر مقابلہ کرنے کا دل ہے تو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو مورچہ سمجھ لیجیے،بنیادی طور پر آپ کے تین نمایاں دشمن ہیں۔لبرلز: ایمان کے دشمن،،خارجی: جان کے دشمن،،جمہوریے: مال کے دشمن،تینوں کے پاس خوبصورت نعرے لبرلز انسانیت کا نعرہ،خارجی اسلام کا نعرہ،اور جمہوریے حقوق کا نعرہ،لیکن ایک کافر کرتا ہے، دوسرا مارتا ہے اور تیسرا لوٹتا ہے،تینوں کا آپس میں ایک غیراعلانیہ اتحاد ہے۔
آپ غور کیجیے۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی دہشت گردوں کی فنڈنگ اور علاج کرتی رہی،ن لیگ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بناتی ہے،لبرلز بی ایل اے کا کیس مسنگ پرسنز کے نام سے لڑتے ہیں،دہشت گرد نواز شریف کے لیے ماڈل ٹاؤن جاکر لڑتے ہیں،وقاص گوریا سوشل میڈیا پر نواز شریف کا کیس لڑتا ہے،اور ان تینوں کا مشترکہ دشمن کون؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاک فوج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خارجی پاک فوج کو اسلام دشمن کہہ کر،لبرلز پاک فوج کو دہشت گردکہہ کر،اور سیاست دان پاک فوج کو جمہوریت دشمن کہہ کر اس پر حملہ آور ہیں،ان کو امریکہ، برطانیہ اور انڈیا کی بھرپور مدد و حمایت حاصل ہے۔
ان سے لڑنا کیسے ہے؟
سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پوسٹ کیا گیا مواد ہرگز شیر مت کیجیے۔ ایسے مواد پر لائک یا کمنٹ مت کیجیے،مخالفت میں بھی کمنٹ کرینگے تو وہ پوسٹ کی ریچ بڑھا دیگا۔ ہوسکے تو فیس بک کو رپورٹ کیجیے۔ جس اکاؤنٹس سے ایسا مواد شیر کیا گیا ہے اسکو انفرینڈ یا انلائک کیجیے۔ ایسے اکاؤنٹس اکثر فیک ہوتے ہیں اس لیے فیس بک کو رپورٹ کیجیے۔ پاک فوج کو سپورٹ کرنے والا مواد گروپس میں اور وٹس ایپ وغیرہ پر زیادہ سے زیادہ شیر کیجیے۔ پاک فوج سے متعلقہ پیجز اور اکاؤنٹس کو لائیک یا فالو کیجیے اور خود بھی لکھنے کی کوشش کیجیے۔ یہ فوج آپ کے لیے جانیں دے رہی ہے اس پر بھروسہ رکھئے۔ غیر واضح معاملات میں دشمن آپ کو فوج سے بدگمان کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی باتوں میں مت آئیے۔یہ ' فوج اچھی ہے اور جرنیل برے ہیں کہہ کر آپ کو دھوکہ دیتے ہیں۔ان کے سامنے پاک فوج کی قربانی کی خبر پیش کریں تو بظاہر غم زدہ ہونے کا ڈراما کرتے ہوئے آپ کو بتائنگے کہ '' یہ فلاں جرنیل کی غلطی ہے'' اور یوں پاک فوج پر ہی تنقید کرینگے۔

اگر دشمن حملہ کرے تو بجائے اس کو ملامت کرنے کے یہ آپ کو پاک فوج کو ہی ملات کرتے نظر آئنگے کہ کہاں گئی اپ کی جانباز فوج ان کی ان چالوں کو سمجھیے گستاخانہ پیجز چلانے والے، آپ پر بموں سے حملے کرنے والے اور آپ کو لوٹنے والے ہرگز ہرگز ہرگز آپ کے خیر خواہ نہیں ہیں۔اگر پاک فوج نہ رہی تو افغانستان اور انڈیا آپ کو کھا جائنگے، ان کو تو چھوڑیں آپ ان خوارج سے ہی نہیں نمٹ سکیں گے جن کو صرف آپ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔اسلام کے خلاف جنگ میں پاکستان اہم ترین قلعہ ہے اور پاکستان تب تک فتح نہیں ہو سکتا جب تک پاک فوج موجود ہے اپنی ہی فوج کو شکست دینے میں دشمن کا ہاتھ نا بنیں۔۔
 

Rasheed Ahmad Naeem
About the Author: Rasheed Ahmad Naeem Read More Articles by Rasheed Ahmad Naeem: 47 Articles with 40442 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.