میں پرفیوم صرف پیرس سے ہی لیتی ہوں۔۔۔شوبز کی شو باز خواتین

image


پیسہ پھینک تماشہ دیکھ۔۔۔لیکن انڈسٹری میں کچھ خواتین اپنے پیسوں کی برملا نمائش بھی کرتی ہیں اور ان کی شاہانہ زندگی دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں یہ سب دکھانے میں بہت مزہ بھی آتا ہے-

دیدار
اسٹیج اداکارہ دیدار کا گھر جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع ہے اور اس عالیشان گھر کے کسی کمرے میں کوئی بھی چیز پاکستان سے نہیں لگائی گئی بلکہ ہر شاپنگ دنیا بھر میں گھوم کر کی گئی ہے۔۔۔دیدار نے اپنا باتھ روم اپنے کمرے سے بھی بڑا بنوایا ہے اور ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں اپنے پرفیومز اور بیگز ہمیشہ پیرس سے لیتی ہوں۔۔۔ہیرے کی شاپنگ دوبئی یا پھر لاہور سے کر لیتی ہوں۔۔۔انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے گلے میں پہنے ڈائمنڈ کی قیمت سولہ لاکھ، ہاتھوں کے کڑوں کی قیمت گیارہ لاکھ، انگوٹھیوں کی قیمت ایک سے ڈیڑھ لاکھ جبکہ گھڑی کی قیمت دس لاکھ بتائی۔۔۔شاپنگ پر جانے کے لئے وہ لیموزین گاڑی کا استعمال کرتی ہیں۔۔۔سب سے اہم بات ان کا ایک ایک چیز کی قیمت بتانا اور بارہا دکھانا تھا۔۔۔

image


شاہدہ منی
اداکارہ شاہدہ منی اپنے معاملے میں کافی شاہ خرچ واقع ہوئی ہیں۔۔۔انہیں اچھا پہننا اور اچھا اوڑھنا بہت پسند ہے۔۔۔ایک مارننگ شو میں انہوں نے باقاعدہ اپنے جوتے دکھا کر کہا کہ یہ لاکھوں کا جوتا ہے اور میں اتنے ہی مہنگے جوتے پہنتی ہوں۔۔۔ان کی وارڈروب اور جوتوں کی تعداد وہ خود بھی نہیں گن پاتی ہیں۔۔۔اور ایسا وہ اکثر اپنے انٹرویوز میں بتا چکی ہیں۔۔۔

image


ریشم
اداکارہ ریشم نے اپنے حسین گھر کے بڑے سے بیڈروم میں گولڈ اور کالے رنگ کا فرنیچر اور ڈیکور کروایا ہے ۔۔۔اور ان کے بیڈروم میں لگا ایک فانوس بھی قریب دس لاکھ کا ہے جسے وہ برملا اپنے انٹرویو میں بتا چکی ہیں۔۔۔ان کے پاس ہزاروں کی تعداد میں کپڑے ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ میں جو پہنوں مجھ پر جچ جاتا ہے۔۔۔اپنے میک اپ اور پرفیومز کی کلیکشن کے بارے میں ان کا بھی یہ ماننا ہے کہ اگر میں گننے بیٹھی تو زندگی گزر جائے گی لیکن تعداد مکمل نہیں ہوپائے گی-

image


جویریہ سعود
یوں تو جویریہ سعود ہر انٹرویو میں یہ کہتی ہیں کہ انہوں نے بہت محنت سے یہ پیسہ کمایا ہے لیکن وہ اپنی کمائی ہوئی چیزوں کی نمائش بھی بھرپور انداز میں کرتی ہیں۔۔۔کچھ عرصے قبل انہوں نے باقاعدہ ایک یوٹیوب چینل کا آغاز کیا ہے جس میں وہ اپنے گھر کی ایک ایک چیز کو دکھا رہی ہوتی ہیں اور ساتھ ساتھ اس کی قیمت بھی بتاتی ہیں اور اکثر یہ بھی کہ میں نے یہ دنیا کے کونے کونے سے ڈھونڈ کر جمع کی ہیں۔۔۔ان ویڈیوز پر زیادہ تر لوگ انہیں شو باز کا ہی ٹائٹل دیتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: