|
|
ماں ایک چٹان کا نام ہے جو ہر مشکل سے مشکل حالات میں اپنے بچوں کے لئے
دنیا سے لڑ جاتی ہے۔۔۔لیکن ان پر آنچ نہیں آنے دیتی۔۔شوبز میں بھی ایسی کئی
مائیں ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو تنہا پروان چڑھایا اور آج ان کے بچوں کو
ان پر فخر ہے۔۔۔ |
|
سکینہ کی والدہ |
ڈرامہ ببلی کیا چاہتی میں کام کرتی سکینہ کی والدہ نے کئی سال پہلے اپنا
گھر چھوڑا۔۔۔ان کے ساتھ اس وقت ان کے دو بچے تھے۔۔۔ایک سکینہ اور ایک اس کا
بھائی۔۔۔جب وہ گھر سے نکلیں تو خود بھی انجان تھیں کہ ان کا ٹھکانہ کہاں
ہوگا۔۔۔وہ آج بھی وہ وقت نہیں بھولیں جب ان کے بچے سکینہ اور چھوٹا بیٹا
عید پر نئے کپڑوں کے لئے انتظار کرتے تھے، لیکن انہیں دس روپے کی عیدی دینے
والا کوئی نہیں تھا چاہے وہ سگے چچا ہوں، ماموں یا خالہ۔۔۔آج ان کے پاس سب
کچھ ہے لیکن وہ وقت بھولنے والا دل نہیں۔۔۔کیونکہ ایک تنہا عورت نے اپنی
اولاد کو پیروں پر کھڑا کردیا ہے اور اب اس کے بچے ہر مشکل کو یاد کرکے
اپنی ماں کے ساتھ کھڑے ہیں- |
|
|
امر خان کی والدہ فریحہ جبین |
ڈرامہ ’’بیلا پور کی ڈائن‘‘، ’’گھگھی‘‘ جیسے مشہور ڈراموں میں کام کرنے
والی امر خان کی والدہ بھی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہیں فریحہ
جبین۔۔۔انہوں نے شوہر سے علیحدگی کے بعد بڑا ہی کڑا وقت دیکھا اور بیٹی کو
تن تنہا بغیر کسی مدد کے پالا۔۔۔وہ کہتی ہیں کہ اپنی بیٹی کو پڑھانا میرا
جنون تھا۔۔۔کیونکہ میں انگریزی نہیں بول پاتی تھی۔۔۔تو سوچتی تھی کہ میری
بٹی بہت قابل بنے۔۔۔اس کی فیسیں دینے کے لئے ڈبل ڈبل شفٹوں میں کام کرتی
تھیں۔۔۔ایک بار بہت سخت بیمار تھیں اور فیس دینے کے پیسے نہیں تھے۔۔۔لیکن
بیٹی کو پتہ نہیں چلنے دیا کہ کیا گزر رہی ہے۔۔۔کسی رشتے دار نے ساتھ نا
دیا بلکہ الٹا ان کی ٹانگ ہی کھنچنا چاہی۔۔۔ |
|
|
غزالہ جاوید |
غزالہ جاوید نے بیوگی کے بعد بچوں کو پالنے کا میدان سنبھال لیا۔۔۔بہت کم
عمر تھیں اور چھوٹے چھوٹے تین بچے۔۔۔لیکن وہ بہت باہمت تھیں۔۔۔معین اختر کو
اس لئے یاد کرتی ہیں کیونکہ وہ ان کے اس غم سے واقف تھے اور بہت ساتھ بھی
دیا۔۔۔کہتی ہیں کہ جب بچے چھوٹے تھے تو لوگ یہ کہتے تھے کہ کہیں کچھ مانگنے
نا آجائے۔۔۔اپنے دروازے نہیں کھولتے تھے اور نا ہی آنا پسند کرتے
تھے۔۔۔ایسے وقت میں صرف ہمت اور امید نے سہارا دیا۔۔۔بچوں کو نا صرف ان کے
پیروں پر کھڑا کیا بلکہ داماد کے انتقال کے بعد آج اپنی بیٹی کے بچوں کو
بھی بخوبی پال رہی ہیں۔۔۔ |
|