میرے میاں نے مجھے چھوڑ دیا لیکن سسرال نے مجھے اپنے ساتھ ہی رکھا۔۔۔پاکستانی ڈرامے کی ماؤں کی اصل زندگی کی کہانی

image
 
کبھی شفیق تو کبھی تیز طرار، کبھی رشتے سے انکار تو کبھی سراپا پیار ہی پیار۔۔۔پاکستانی ڈرامے میں جان ڈالتی ہیں وہ مائیں جو ہیرو یا ہیروئن کے کردار کو بہت بڑی سپورٹ دیتی ہیں۔۔۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کی اپنی زندگی میں انہوں نے کب سپورٹ چاہی اور کب انہیں نا مل پائی-
 
قیصر نقوی
گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی ٹیلی ویژن میں ماں کا کردار ادا کرنے والی قیصر نقوی نے زندگی کے بہت تلخ تجربات کا سامنا کیا۔۔۔وہ آج کل بھی بہت سخت مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں اور انہیں انڈسٹری سے کافی شکایات بھی ہیں۔۔۔پرفیوم چوک، کاش میں تیری بیٹی نا ہوتی، اقرار اور نا جانے کتنے ہی ڈراموں میں کبھی منفی اور کبھی مثبت ماں کا کردار ادا کرتی ان خاتون نے بہت کم عمری میں ہی بیوگی کا سامنا کیا۔۔۔چار بیٹیوں کی ماں پر دہری ذمہ داری آگئی تھی اور وہ انہوں نے بخوبی نبھائی۔۔بیٹیوں کو پڑھایا بھی اور پھر ان کی اچھے گھرانوں میں شادیاں بھی کیں۔۔۔وہ کئی کئی گھنٹے نوکری کرتیں، سیٹ پر رہتیں تاکہ ان کی بچیوں کی شادیاں ہوسکیں۔۔۔ان کی کمر میں اکثر تکلیف رہنے لگی تھی۔۔۔لیکن یہ ماں خاموش لبوں سے سیٹ پر آتی رہی۔۔۔ہمایوں سعید کے ایک ڈرامے بابل کی دعائیں لیتی جا کے سیٹ پر انہیں کیاری پھلانگنی تھی۔۔۔لیکن وہ گر گئیں اور اس کے بعد معذوری کا ایک تاریک سفر شروع ہوگیا۔۔۔اس دن کے بعد سے انہوں نے کئی بار مایوسی کا سامنا بھی کیا۔۔۔
image
 
عصمت زیدی
ہمیشہ ایک پرشفیق ماں کے روپ میں نظر آنے والی گریس فل عصمت زیدی کئی ڈراموں میں نظر آچکی ہیں اور آج کل دمسہ ڈرامے میں نادیہ جمیل کی ایک مضبوط ماں کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔۔۔عصمت زیدی اپنے ہر انٹرویو میں اپنے سسرال کی بہت تعریف کرتی نظر آئی ہیں۔۔۔لیکن اپنے شوہر کے معاملے میں انہوں نے بہت شدید مایوسی کا سامنا کیا۔۔۔وہ پائلٹ تھے پی آئی اے میں اور انہوں نے اس وقت عصمت زیدی کو چھوڑ کر دوسری شادی کر لی جب ان کے دو چھوٹے چھوٹے بچے تھے۔۔۔عصمت زیدی خود کو بالکل ہی بے آسرا محسوس کر رہی تھیں ۔۔۔پورا سسرال ان کے ساتھ آکھڑا ہوا۔۔۔پہلے ان کے میاں کو سمجھایا لیکن کچھ مہینوں بعد میاں نے طلاق کا پروانہ بھی تھما ڈالا۔۔۔پھر کیا تھا۔۔۔سسرال نے صاف کہہ دیا کہ عصمت کو ہم بیاہ کر لائے تھے۔۔۔یہ نہیں جائے گی ، لیکن تم اس گھر سے جاؤ گے۔۔۔نوجوانی میں وہ شوہر کی بے مروتی کا صدمہ سہہ گئیں اور انہوں نے نوکری شروع کی ۔۔۔وہ رات کو دیر گئے بھی آتی تھیں شوٹ سے لیکن ان کے سسرال نے کبھی ان سے نہیں پوچھا کہ دیر کیوں ہوئی۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: