پاکستانی اداکار جو بالی ووڈ کے اداکاروں کے ہم شکل ہیں

پاکستانی اداکاروں اور بالی وڈ کے درمیان مقابلے کی دوڑ کا آغاز تو پاکستان کے وجود میں آنے کے دن سے ہی شروع ہو گیا تھا۔ مگر یہ دوڑ کام کے ساتھ ساتھ فیشن کی دوڑ بھی ہے اور دونوں ملکوں کے اداکار ایک دوسرے سے بہتر ثابت ہونے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتے ہیں مگر بعض اوقات مقابلے کے ساتھ ساتھ ان کے درمیان مشابہت ان کو ایک دوسرے کا قریبی حریف بھی بنا ڈالتی ہے- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ اداکاروں کے بارے میں بتائيں گے جو کہ شکل میں ایک دوسرے سے بہت ملتے ہیں

1: ہریتھک روشن اور شہریار منور
یہ دونوں ہیرو ہی بہترین کام کر رہے ہیں اور ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں کمی نہیں ہے مگر دیکھنے والوں کا یہ کہنا ہے کہ ان دونوں کی مسکراہٹ میں بہت مشابہت پائی جاتی ہے- اور دیکھنے میں ایک دوسرے کے ہم شکل لگتے ہیں مگر شہریار منور نے کبھی بھی ہریتھک کے انداز کو اپنانے کی کوشش نہیں کی ہے اور اپنی علیحدہ شناخت بنانے کی کوشش کی ہے-

image


2: مہوش حیات اور نرگس فخری
مہوش حیات نے اس انڈسٹری میں قدم رکھنے کے پہلے دن سے لے کر آج تک بہت ساری تبدیلیاں کی ہیں- جس میں ایک جانب تو انہوں نے وزن میں کافی کمی کی ہے جب کہ اس کے علاوہ انہوں نے کافی پلاسٹک سرجری بھی کروائی ہے جس کے بعد سے وہ اور بھارتی اداکارہ بالکل ایک دوسرے کی ہم شکل لگتی ہیں-

image


3: شمعون عباسی اور اکشے کمار
معروف اداکار اور پروڈیوسر شعمون عباسی کے چہرے میں نہ صرف اکشے کمار سے مشابہت پائی جاتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کا قد کاٹھ بھی بالکل اکشے کمار کے ہی جیسا ہے- مگر شمعون عباسی نے کبھی بھی اکشے کے انداز کو اپنانے کی کوشش نہیں کی ہے اور اپنے جداگانہ انداز کو اپنایا ہے-

image


4: جویریہ عباسی اور سوناکشی سہنا
سوناکشی سہنا نے انڈسٹری میں آنے کے بعد اپنے وزن میں بہت کمی کی ہے مگر ان کے چہرے کے نقوش پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی سے بہت مشابہت رکھتے ہیں- اور ان دونوں کو دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ ان دونوں میں کوئی پرانی رشتے داری ہے-

image


5: نازیہ حسن اور انوشکا شرما
معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اگرچہ اب ہم میں نہیں ہیں مگر ان کی تصاویر دیکھ کر یہ اندازہ بہت اچھی طرح لگایا جا سکتا ہے کہ معروف بھارتی اداکارہ اوشکا شرما کا چہرہ اور انداز نازیہ حسن سے بہت مشابہت رکھتا ہے-

image


6: ساحر لودھی اور شاہ رخ خان
شاہ رخ کے انداز کو اپنانے کی کوشش تو دنیا بھر کے بہت سارے لوگ کرتے ہیں مگر ساحر لودھی کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جن کے چہرے پر قدرتی طور پر شاہ رخ سے بہت مشابہت پائی جاتی ہے اور جو تھوڑی بہت کمی ہے اس کو ساحر لودھی نے شاہ رخ کے انداز کو کاپی کر کے پورا کر دیا ہے-

image


7: صنم بلوچ اور انشکا شرما
صنم بلوچ کی بعض تصاویر اور انداز کو دیکھیں تو اس میں واضح طور پر انوشکا شرما کی جھلک نظر آتی ہے اور ان کی مسکراہٹ اور انداز ان کو بالکل انوشکا شرما کا پرتو ثابت کرتا ہے-

image


8: بلال اشرف اور سدھارتھ ملہوترا
بلال اشرف پاکستان فلم انڈسٹری کے اسمارٹ اور خزبصورت ہیرو میں ایک قابل قدر اضافہ ہیں جنہوں نے باڈی بلڈنگ کے ذریعے اپنے فیچرز سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے ان کے انداز میں بالی وڈ کے ہیرو سدھارتھ مہلوترا کی ایک گہری جھلک نظر آتی ہے-

image


9: عدیل حسین اور جان ابراہم
عدیل حسین جو کہ پاکستان انڈسٹری کے ابھرتے ہوۓ اداکار ہیں ان کے چہرے میں بھارتی اداکار جان ابراہم کی جھلک واضخ طور پر دیکھی جا سکتی ہے مگر ان دونوں اداکاروں کا انداز ایک دوسرے سے یکسر جدا ہے -

image
YOU MAY ALSO LIKE: