میری ماں مجھے بہت مارتی تھی اس لیے میں نے گھر چھوڑ دیا۔۔ پاکستانی اداکاراؤں کے کچھ بننے کے لیے گھر چھوڑنے کی داستان

image


کچـھ بننے کے لیس خود کو بنوانے کے لیے انسان کو بڑے بڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں- جیسے بڑوں کا کہنا ہے کہ جب تک درد نہ ہو تب تک فائدہ نہیں ہوتا- ایسا ہی کچھ ہماری ان نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ بھی ہوا ہے جنہوں نے اداکاری کے میدان میں نام کمانے کے لیے اپنے گھر والوں کو اور گھر کو چھوڑ کر اپنا مقام بنایا-

حنا الطاف
حنا الطاف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انتہائی کم عمری ہی میں ان کی والدہ شیزوفینیا کی بیماری میں مبتلا ہو گئی تھیں اور اس وجہ سے دماغی عدم توازن کا شکار ہونے کے سبب بارہ تیرہ سال کی عمر ہی سے وہ حنا الطاف کو بد ترین تشدد کا نشانہ بناتی تھیں ۔ خاص طور پر جب وہ اداکاری اور شوٹنگ کے لیے کہیں جانے کا ارادہ کرتی تھیں تو ان کی والدہ ان کو اس حد تک تشدد کا نشانہ بناتی تھیں کہ حنا الطاف کے چہرے پر نشان پڑ جاتے تھے اور انہیں سیٹ پر جھوٹ بولنا پڑتا تھا کہ یہ نشان کیسے بنے- ان حالات کو دیکھتے ہوئے ڈپریشن سے بچنے کے لیے اور اپنے کیرئير میں نام کمانے کے لیے حنا الطاف نے اپنا گھر چھوڑ دیا اور کیرئير بنانے پر توجہ دی ۔ حنا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اب بھی اپنے گھر والوں کو سپورٹ کرتی ہیں مگر ان کے ساتھ نہیں رہتی ہیں-

image


فریال محمود
قریال محمود جو کہ ماضی کی مشہور اداکارہ روحانی بانو کی بیٹی اور روحی بانو کی بھانجی ہیں ان کا کہنا تھا ان کے والدین کے بیچ میں طلاق ہو چکی تھی- ان کی والدہ نے دوسری شادی جس شخص کے ساتھ کی وہ ان کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا جس کے سبب انہوں نے اپنا گھر چھوڑ کر ایک چھوٹے سے تہہ خانے میں رہائش اختیار کر لی- مگر جب ان کے پاس کھانے کے لیے بھی کچھ نہ بچا تو انہوں نے اپنے والد سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ رہنا شروع کر دیا- جہاں پر ان کے والد کی دوسری بیوی اور ان کے سوتیلے بہن بھائی پہلے ہی سے موجود تھے- مگر اس گھر میں بھی ان کے لیے کوئی جگہ نہ تھی اور ان کی موجودگی آئے دن ان کے باپ اور سوتیلی ماں میں جھگڑے کا سبب بن رہی تھی- جس کے بعد انہوں نے اپنے باپ کا بھی گھر چھوڑ کر اپنا مستقبل بنانے کا فیصلہ کیا اور کام کاج شروع کر دیے اور آخر کام بہت سارا وزن کم کرنے کے بعد اداکاری کے شعبے کا چناؤ کر لیا-

image


اشناﺀ شاہ
اشناﺀ شاہ جو ماضی کی اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی اور ارسہ غزل کی بہن ہیں- ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کے گھر والے خاص طور پر ان کے بڑے بھائی ان کی اداکاری کے سخت مخالف تھے اور ہر طریقے سے ان کو اداکاری سے روکنا چاہتے تھے- مگر ان کے اندر اداکاری کے میدان میں اپنے آپ کو منوانے کا جذبہ اس حد تک تھا کہ انہوں نے اس کے لیے اپنا گھر چھوڑ دیا اور لاہور سے کراچی میں رہائش اختیار کر لی- رفتہ رفتہ ان کو کام ملنا شروع ہو گیا اور ان کے گھر والوں نے بھی ان کے شوق کے آگے گھٹنے ٹیک دیے اور ان کو تسلیم کر لیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: