انڈسٹری میں اب کس کی شادی کی باری ہے۔۔شوبز ستاروں کی شادیوں کا انتظار

image


حال ہی میں کئی شوبز ستاروں کی شادیوں کا طوفان آیا۔۔۔ایمن منیب، یاسر اقراء، صنم چوہدری، حمزہ عباسی اور نمل، میرا سیٹھی، ثانیہ شمشاد، ایمان علی۔۔۔لیکن اب ایک اور نئی فہرست ہے جس کی شادی کا سب کو انتظار ہے۔۔۔کون ہے جو ان کی زندگی میں شامل ہوگا

منال
ایمن کے بعد اب منال کی شادی کا انتظار ہے سب کو۔۔۔پچھلے چار سال سے ان کے دوست منظور کے ساتھ انہیں دیکھا گیا اور ایمن کی شادی پر تو منظور کسی فیملی ممبر کی طرح آگے آگے نظر آئے۔۔۔ان دونوں کے انسٹا پر لگائی جانے والی اکثر پوسٹس اور کمنٹس سے بھی ان کی دوستی کی گہرائی نظر آتی ہے لیکن کیا یہ جوڑی شادی بھی کرے گی اس کی کوئی خبر نہیں۔۔۔

image


علیزے شاہ
یوں تو علیزے شاہ ابھی کافی اداکاراؤں سے عمر میں چھوٹی ہیں لیکن ڈراموں میں ہیروئنز کے کردار کرتے ہی انہوں نے اپنے ہیرو کے ساتھ تصاویر کا سلسلہ شروع بھی کردیا ۔۔۔نعمان سمیع کے ساتھ ان کی تصاویر، ان کے پوسٹ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ جلد کوئی فیصلہ لینے والی ہیں۔۔۔اور کوئی خبر یہاں سے بھی آسکتی ہے-

image


سجل علی
سجل اور احد رضا میر کی شادی تو یقیناً اسی سال ہو جائے گی کیونکہ پچھلا سال ان کی منگنی اور سسرال سے آنی والی محبتوں پر تمام ہوا۔۔۔لیکن یہ سال تو ان کی زندگی میں شادی کے رنگ ضرور بکھیرے گا۔۔۔ویسے بھی سجل کے بعد اب ان کی بہن صبور کا نمبر بھی آنے والا ہے اس لئے یہ سال سجل کے لئے شادی کا پیغام لا سکتا ہے-

image


مہوش حیات
ایک ایک کرکے نئی آنے والی لڑکیاں بھی پیا دیس سدھار رہی ہیں، تو مہوش حیات کی شادی تو بنتی ہی ہے۔۔۔اگلا نمبر مہوش حیات کا ہونا چاہئے کیونکہ ان کی عمر کی تمام لڑکیاں اپنی زندگی میں کسی کو شامل کر چکی ہیں لیکن ان کی طرف سے ایسی کوئی خبر ابھی تک نہیں آئی۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: