مجھے خود کھانے کا شوق تھا تو سوچا کھانے کا ہی بزنس شروع کردوں۔۔۔پاکستانی سلیبیریٹیز کے نئے بزنس

image


لگتا ہے میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے والوں کو اب دوسرا راستہ ڈھونڈنا پڑ ہی رہا ہے۔۔۔کیونکہ میڈیا میں کام تو ہے لیکن پیسے شاید اب اس حساب سے نہیں۔۔۔یا شاید لوگوں کو اپنا مستقبل محفوظ نہیں لگتا۔۔۔اس لئے انڈسٹری کے کئی نام اب الگ الگ بزنس سے بھی وابستہ ہوگئے ہیں-

یاسر نواز
حال ہی میں ندا یاسر نے کپڑوں کے بزنس میں قدم رکھا تو دوسری طرف یاسر نواز نے کھول لیا کراچی میں ایک حسین ریسٹورنٹ۔۔۔اس ریسٹورنٹ کا نام ہے ’’دی فاریسٹ‘‘ اور یہاں کا ماحول کافی خوابناک اور خوبصورت ہے۔۔۔یاسر نواز کا کہنا ہے کہ میں خود کھانے پینے کا بہت شوقین ہوں اس لئے مجھے لگا کہ کراچی والوں کے لئے یہ سب سے بہترین بزنس ہوگا جہاں لوگوں کی واحد تفریح کھانا ہے۔۔۔

image


صاحبہ
اداکارہ صاحبہ نے لاہور میں بیوٹی پارلر کھول لیا ہے اور اب وہ اپنی طرح دوسروں کو حسین بنا رہی ہیں۔۔۔لاہور میں ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور وہ اس مارکیٹ کو بہت اچھی طرح سمجھتی ہیں۔۔۔اس بزنس میں ان کے میاں ریمبو کی بھی کافی سپورٹ ہے اور وہ دونوں مل کر اس پارلر کو چلا رہے ہیں۔۔۔

image


شاہد آفریدی
یوں تو شاہد آفریدی کا نام ہی کافی ہے کسی بھی بزنس کو چلانے کے لئے لیکن وہ اپنے مستقبل کے لئے اس طرح کے فیصلے اکثر کرتے رہتے ہیں ۔۔۔ان کے نام سے کپڑوں کی آؤٹ لیٹس تو کافی چلتی ہیں لیکن ساتھ ہی لاہور میں ان کا ریسٹورنٹ بھی ہے ’’اسپلائس‘‘ کے نام سے

image


نادیہ حسین
نادیہ حسین ماڈل اور اداکارہ تو تھی ہیں لیکن اب وہ ایک بہت ماہر بیوٹیشن بھی بن چکی ہیں۔۔۔نادیہ نے کچھ سال پہلے ایک بیوٹی پارلر کھولا اور آج وہ باقاعدہ ایک برانڈ بن چکا ہے۔۔۔اب وہ اپنی میک اپ کی پروڈکٹس بھی لا رہی ہیں اور ان کے پارلر کی کامیابی کی طرح ان کی پروڈکٹس کو بھی کافی شہرت مل رہی ہے۔۔۔

image


عتیقہ اوڈھو
عتیقہ اوڈھو نے اداکاری ، سیاست کے میدان میں تو اپنے قدم جمائے ہی تھے لیکن وہ پہلی خاتون پاکستانی تھیں جنہوں نے اپنی میک اپ پروڈکٹس پاکستان میں لانچ کیں عتیقہ اوڈھو کاسمیٹکس کے نام سے اور ان کی لپ اسٹکس اور نیل پالش کے رنگ کافی مشہور بھی ہوئے-

image


جگن کاظم
میزبان جگن کاظم نے شوبز کی فیلڈ میں رہتے ہوئے نا صرف نام بنایا بلکہ وہ یہاں کی ڈیمانڈز کو بھی سمجھ گئیں اس لئے انہوں نے جو بزنس شروع کئے وہ اسی سے متعلق ہیں۔۔۔ایک سیلون اور دوسرا جم۔۔۔اب یہ دونوں کیسے چل رہے ہیں اس کا کوئی اندازہ نہیں-

image


عروہ اور ماورہ
یہ دونوں بہنیں فیشن کے بزنس میں ہمیشہ آگے آگے رہیں اور اسی میں انہیں اپنی کامیابی بھی نظر آئی اسی لئے انہوں نے مغربی کپڑوں کا آن لائن بزنس شروع کیا اور اس میں کافی کامیاب بھی جا رہی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: