معروف صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور کی کتاب" قلم اور تاثرات "کی کامیاب تقریب الحمرا ادبی بیٹھک مال روڈ لاہور میں منعقد ہوئی

بزم بشیر رحمانی اور ایف جے رائٹرز فورم پاکستان کے زیر اہتمام 18جنوری 2020 بروز ہفتہ ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور صاحب کی کتاب قلم اور تاثرات کی الحمرا ادبی بیٹھک دی مال روڈ لاہور میں منعقد ہوئی تقریب سہ پہر چار بجے شروع ہو ئی تقریب کی صدارت معروف شاعر محترم ممتاز راشد لاہوری صاحب نے کی تقریب کے مہمان خصوصی میں معروف اداکار پرائیڈ آف پرفارمنس محترم راشد محمود صاحب ،ایڈیٹر ماہنامہ پھول محترم شعیب مرزا صاحب،ماہر تعلیم محترمہ فضیلت بانو صاحبہ،شاعرہ و ناول نگار محترمہ صبا ممتاز بانو صاحبہ،کہانی نویس و شاعر محترم حاجی محمد لطیف صاحب ،کالم نگار و صحافی محترم حسیب اعجاز عاشر صاحب اور شاعر محترم نوید مرزا صاحب تھے۔نظامت کے فرائض معروف ادیب محترم نواز کھرل صاحب نے کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا تلاوت محترم حافظ زاہد صاحب نے کی نعت خوانی راسخ صاحب نے پڑھی۔اس کے بعد باقاعدہ تقریب کا آغاز ہوا سب سے پہلے محترم نواز کھرل صاحب نے صاحب کتاب اور کتاب سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر چوہدری تنویر صاحب ادب کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں اس کے بعد انھوں نے محترم شہزاد اسلم راجہ صاحب کو دعوت دی کہ وہ بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں راجہ صاحب نے بھی ڈاکٹر صاحب کی تعریف کی اور ان کی کتاب سے متعلق بتایا کہ یہ ان کی مجموعی طور پر ساتویں اور ادب کی دوسری کتاب ہے اس کے بعد محترم افتخار خان صاحب،محترم طاہر تبسم درانی صاحب،محترم علی صاحب،کالم نگار محترم عدنان عالم صاحب شاعرہ ،محترمہ اقصی صابرہ برہ صاحبہ،شاعر و صدر بزم بشیر رحمانی محترم نوید مرزا صاحب نے بھی ڈاکٹر صاحب کی خدمات اور ان کی کتاب سے متعلق اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میں ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور صاحب کو معروف شاعر محترم سید فراست بخاری صاحب اومعروف اداکار ر محترم راشد محمود صاحب نے مالا پہنائی،محترمہ اقصی صابر صاحبہ ،محترمہ نگہت اکرام صاحبہ ،محترم افتخار خان نے بھی گفٹ پیش کیا اور محترم طاہر درانی صاحب نے بھی خوبصورت تحفہ پیش کیا ۔محترم نوید مرزا صاحب نے ڈاکٹر صاحب کو بزم بشیر رحمانی کی جانب سے ایوارڈ پیش کیا ایڈیٹر ماہنامہ پھول لاہور محترم شعیب مرزا صاحب نے بھی ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور صاحب کو شیلڈ پیش کی۔ڈاکٹر صاحب نے اپنے تمام مہمانوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کی تمام تصاویر ننھے عمار خان نے بنائیں جو کالم نگار افتخار خان کے بیٹے ہیں۔

اس کے بعد مہمان خصوصی محترمہ فضیلت بانو صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کتاب پر اپنے خیالات بیان کیے۔اس کے بعد حاجی محمد لطیف کھوکھر صاحب،محترم حسیب اعجاز عاشر صاحب،محترم صبا ممتاز بانو صاحبہ،محترم راشد محمود صاحب اور صدارت کے فرائض انجام دینے والے معروف شاعر محترم ممتاز راشد صاحب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور صاحب کی ادبی خدمات کا اظہار کیا۔سب کا کہنا تھا کہ ادب کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے ۔صاحب کتاب ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور صاحب نے بھی تقریب کے مہمانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مفاد پرست لوگ ادب کو نقصان پہنچا رہے ہیں وہ اپنی انا کی خاطر ایک دوسرے کو آپس میں نفرت کا سبق دے رہے ہیں ایسے لوگوں کو باز رہنا چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف جے رائٹرز فورم کا قیام اسی مقصد کو مد نظر رکھ کر کی ہے اس نئی تنظیم میں میں لکھنے والوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے ایف جے رائٹرز فورم پاکستان کی جانب سے نئے لکھنے والوں اور سینئرز میں یاوارڈز بھی تقسیم کیے گئے ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ کوئی بھی رائٹر،شاعر اور ادب سے تعلق رکھنے والا ہماری تنظیم کا ممبر بن سکتا ہے اس کے لئے فیس بک پر فارم مہیا کر دیا گیا اسے فل کر کے دیے گئے پتہ پر ارسال کر دیں ۔انشاااﷲ ایف جے رائٹرز فورم پاکستان کی جانب سے جلد تمام ممبران کو ممبر شپ کارڈ جاری کر دیے جائیں گے۔

دیگر مہمانوں میں محترم عرفان سرور چوہدری، محترمہ نجمہ شاہین صاحبہ،محترمہ بینش صاحبہ،مسٹر اینڈ مسز توصیف ملک صاحب،محترم نعیم رضوی صاحب،محترمہ نگہت اکرم صاحبہ،محترم فراست بخاری صاحب،محترم رانا تنویر رسول صاحب،محترم عمار خان،محترم زاہد صاحب،محترم اظہر مغل صاحب،محترم فراست بخاری صاحب،محترم انجینئر مظہر صاحب،محترم اشتیاق مہر صاحب ،محترم حاجی طارق صاحب اور دوسرے کئی ادب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی چائے اور دوسرے لوازمات سے تواضع کی گئی۔
 
H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1829174 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More