پاکستان کا عروج

روزانہ لکھے گئے ھزاروں کالم پاکستان کے خراب حالات کی عکاسی کرتے ھیں۔ اور دل اس فکر میں ڈوبا جاتا ھے کہ کیا اب پاکستان کی قسمت میں یہی زلت و خواری ھے یا ھم بھی کبھی اپنے مسائل پر قابو پائیں گے۔ بہت سوچ بچار کے بعد ذھن اس بات پر مطمئن ھوا کہ اگر تشہیر اصلاح کی ھو تو ملکی مسائل انشااللہ ضرور کم ھونگے۔ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان کا اصل مسئلہ اس کی قیادت ھے لیکن ایسا بھی نہیں کہ ھم لوگ (عوام) اپنی ذمہ داری ہر طرح پوری کر رہے ھوں، مثال کے طور پر ٹریفک کے اصولوں کی خلاف ورزی ھم سب نے اپنے اوپر لازم کر رکھی ھے، جب تک سگنل نہ توڑا جائے ھمارا سفر مکمل نھیں ھوتا، اور پھر ھم کہتے ھیں کہ حکمران کرپٹ ھیں۔ اسی طرح اگر سگنل توڑتے وقت کوئی پولیس والا پکڑے، تو بجائے اسکے کہ چالان بھرا جا ئے، ھماری کوشش ھوتی ھے کہ ٢٠،٣٠ روپے دے کر جان چھڑالی جائے، اور پھر ھم کہتے ھیں کہ حکمران کرپٹ ھیں۔

مندرجہ بالا مثال میں یہ بات تو واضح ھے کہ ہر برائی کو ھم خود ھوا دے رھے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اگر ھم (عوام) کرپشن ختم کرنے کا فیصلہ کر لے تو ٨٠٪ کرپشن ختم ھو جائے گی اور باقی ٢٠٪ ختم کرنا مشکل نہیں ھو گا۔

ٹریفک تو صرف ایک مثال ھے اس قسم کی مثالوں سے ھمارا معاشرہ بھرا پڑا ھے۔ ہر گورنمنٹ ادارہ اسی کی عکاسی کرتا ھے، اور ھماری رشوت ان کے حوصلے بلند کرتی ھے اور ان کی حوس کو ھوا دیتی ھے اور بھڑکاتی ھے۔ جو آج دس مانگتے ھیں کل سو پر بھی خوش نہیں رھیں گے۔

اگر اس وقت اصلاح کے لیے قدم نہ اٹھائے گے تو شاید ھماری نسلیں اس کے سنگین نتائج بھگتیں گی۔

اس تحریر کا مقصد صرف یہ ھے کہ ھم آج سے عہد کریں کہ اپنی ذات سے اس کرپشن کو کسی طور پھلنے پھولنے نہیں دیں گے، یہ کام مشکل ضرور ھے پر نا ممکن نہیں۔ اور مجھے یقین ھے کہ اگر ھماری قوم اس راہ پر چل نکلی تو یقیناً یہ پاکستان کے عروج کا پہلا قدم ہو گا۔
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ھو جس کو خٰیال اپنی حالت کے بدلنے کا

خدا اس ملک کا حامی و ناصر ھو۔ آمین
M. Daar
About the Author: M. Daar Read More Articles by M. Daar: 6 Articles with 4985 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.