میری امی اکثر ابو سے میری کئی باتیں چھپاتی تھیں۔۔۔پاکستانی ستاروں کی اپنی ماؤں سے جڑی باتیں

image


مائیں تو ہوتی ہی پیار اور قربانی کا دوسرا روپ ہیں لیکن شوبز کے ستارے اپنی ماؤں کی قدر اچھی طرح جانتے ہیں۔۔۔اس لئے اکثر و بیشتر کرتے رہتے ہیں اپنے پیار کا اظہار-

فرحان سعید
گلوکار اور سنو چندا کے اسٹار فرحان سعید اپنے بچپن میں آج بھی ماں کی پیاری پیاری بظاہر چھوٹی لیکن بہت پیاری قربانیوں کا ذکر اکثر کرتے ہیں۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ جب میں چھوٹا تھا تو میری امی اکثر میری بہت ساری باتیں ابو سے چھپا لیا کرتی تھیں تاکہ میں کسی خوف کا شکار نا بنوں۔۔۔اور میرے خوابوں پر کوئی بھی روک ٹوک نا ہو۔۔۔حالانکہ میرے ابو کوئی بہت سخت انسان نہیں تھے لیکن میری امی نہیں چاہتی تھیں کہ میری کوئی بھی خواہش ادھوری رہے۔۔۔اکثر بچوں کو باپ کا خوف ہوتا ہی ہے لیکن میری امی مجھے ہر جگہ بھیجتی تھیں جہاں میں نے جانا چاہا۔۔۔کسی دوست کے گھر، کنسرٹس، کرکٹ میچ، اسکول ٹرپس تاکہ میری شخصیت مضبوط رہے۔۔۔لوگ کہتے ہیں کہ ماں آپ کا پہلا اسکول ہوتی ہے لیکن میری ماں میرے لئے پوری کائنات ہے۔۔۔

image


حرا ترین
اداکارہ حرا ترین آج ایک بہت ہی پر اعتماد اور پر وقار خاتون کے روپ میں سب کے سامنے ہیں لیکن وہ اپنی امی سے جڑی بچپن کی ایک یاد بتاتی ہیں کہ میں چار سال کی تھی اور میرا سب سے بڑا خوف تھا کہ مجھے امی کے بغیر نہیں رہنا۔۔۔میں نے دیکھا تھا کہ شادی کے بعد لڑکیاں دوسرے گھر جاتی ہیں تو ایک دن میں چھوٹی سی تھی اور اپنی امی کی گود میں سر رکھ کر گاڑی میں بیٹھی تھی ۔۔۔میری امی کسی سے میری خالہ کی شادی کے بارے میں بات کر رہی تھیں تو میں نے اچانک کہا کہ امی میں شادی نہیں کروں گی۔۔۔انہوں نے مجھ سے کہا کیوں تو میں نے فوراً جواب دیا کہ میں کسی اور کے گھر نہیں جاؤں گی۔۔۔حرا کا کہنا ہے کہ یہ اس لئے بھی تھا کہ شاید میں ان سے اتنی محبت کرتی تھی کہ یہ تصور ہی بہت تکلیف دہ تھا کہ میں ان سے ایک سیکنڈ کے لئے بھی الگ ہو کر کسی اور کے گھر پر رہوں گی۔۔۔یہ ایک بہت بڑا خوف تھا میرے بچپن کا۔۔

image


مہوش حیات
مہوش حیات کی والدہ رخسار اسی کی دہائی کی بہت مشہور ڈرامہ آرٹسٹ تھیں۔۔لیکن انہوں نے اپنے بچوں کی خاطر عروج پر رہتے ہوئے کیرئیر کو ختم کردیا۔۔۔اور مہوش کی یادوں میں اپنی ماں کی یہ قربانی آج بھی تازہ ہے۔۔۔وہ لکھتی ہیں کہ کبھی کبھی ہمارے والدین کی ہمارے لئے کی گئی قربانیاں ہم بھلا دیتے ہیں۔۔۔میری ماں آج بہت کامیاب اور صف اول کی اداکارہ ہوتیں لیکن انہوں نے اس سب کی جگہ ہم بچوں کی اچھی پرورش کرنا چاہی ایک عام عورت، ایک عام ماں کی طرح۔۔۔لیکن شاید یہی دنیا کی سب سے خاص جاب ہے۔۔میری ماں بہت مضبوط خاتون ہیں اور انہوں نے بہت سخت اور ناقابل یقین حالات میں بھی ہمارا ساتھ دیا جبکہ وہ چاہتی تھیں تو راستے ان کے پاس بھی تھے۔۔۔یہ اتنا آسان نہیں۔۔۔مجھے فخر ہے کہ مجھے ایسی مضبوط ماں نے پالا ہے۔۔۔یعنی مہوش کی یادوں میں ان کی امی کی ساری محنتیں اور آزمائشیں آج بھی تازہ ہیں۔۔۔

image


فیصل قریشی
فیصل قریشی کی یادوں میں آج بھی ان کی ماں کی وہ انتھک محنت ہے جو انہوں نے والد کے انتقال کے بعد دن رات کی۔۔۔وہ فیصل کی کافی پٹائی بھی لگاتی تھیں خاص طور پر اگر وہ بہانے سے کرکٹ کھیلنے کے لئے کہیں غائب ہوجاتے۔۔۔ایک بار تو فیصل قریشی نے اپنی امی کو ڈرا ہی دیا تھا ۔۔۔وہ چھوٹے سے تھے اور کرکٹ کھیلنے کہیں دور چلے گئے اور افشاں قریشی کا برا حال ہوگیا۔۔۔افشاں قریشی اپنے ساتھ ساتھ انہیں پی ٹی وی بھی لے کر جاتیں اور شوٹس پر بھی۔۔۔ساتھ ہی ہر اس جگہ لے کر جاتیں جہاں جاکر فیصل کو یہ احساس نا ہو کہ آج میرا باپ زندہ ہوتا تو میں یہ بھی کرتا۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: