ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط، مہنگے ڈرامے کا سستا اختتام

image


ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط بہت انتظار کے بعد بلاآخر آن ائیر ہو گئی اس ڈرامے کی آخری قسط دیکھ کر لگا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا- جتنی امیدیں لوگوں کو اس ڈرامے کے ساتھ وابستہ تھیں اور اس کے حوالے سے لوگ کسی بہت ہی پاور فل اختتام کی امید لگائے بیٹھے تھے ایسے انتخاب کو دیکھ کر صرف مایوسی کا ہی اظہار کر سکے- اس ڈرامے کے اختتام میں ہونے والی غلطیوں کو اگر سامنے لایا جائے تو یوں محسوس ہوتا ہے یہ آخری قسط کرکٹ کا ایک ایسا اوور تھا جس میں جیتی ہوئي ٹیم صرف آخری خراب اوور کھیلنے کی وجہ سے ہار گئی- اس ڈرامے میں کچھ بنیادی غلطیاں بھی سامنے آئیں جن کے بارے میں بتانا چاہیں گے-

1: دانش کا پرفیوم لگانے کے بعد رومی کو کپڑے بدلنے کا کہنا
دانش جب مہوش سے ملنے جا رہا ہوتا ہے تب وہ رومی کو اس بارے میں بتاتا ہے اور یہ بھی بتاتا ہے کہ اس کو لگتا ہے کہ وہ اگر مہوش سے ملنے گیا تو واپس نہ آسکے گا- اس دوران وہ جانے کے لیے تیار ہوتا ہے اور رومی اس کی ڈیشنگ لگنے کی تعریف کرتا ہے- مگر اس کے فوراً بعد دانش رومی سے کہتا ہے کہ اب باہر جاؤمیں کپڑے بدل لوں -
 

image


2: دانش اور مہوش کے چائے کے کپ خالی تھے
دانش اور مہوش جب چائے پی رہے ہوتے ہیں تو ٹیبل پر بسکٹ اور چپس تو پڑے ہوتے ہیں مگر جب اوپر سے بھی کیمرے نے اس سین کو کور کیا تو پتہ چلا کہ ان دونوں کے چائے کے کپ خالی ہیں-

3: دل کے دورے کے مریض کی بات اہم ہوتی ہے
ڈرامے میں دکھایا گیا کہ دانش کو شدید دل کا دورہ پڑتا ہے اور ڈاکٹر اس کو ٹریٹ کر رہا ہوتا ہے اس دوران وہ رومی کو اندر بلواتا ہے جب کہ اس کی حالت بدستور نازک ہوتی ہے- اس کے بعد وہ رومی کو پوری رام کہانی سناتا ہے یہاں تک کہ اپنا آکسیجن ماسک تک اتار لیتا ہے اور ڈاکٹر جب ٹوکتا ہے تو وہ ڈاکٹر سے کہتا ہے کہ میں ٹھیک ہوں اور ڈاکٹر اس کی بات اس وقت تک مان لیتا ہے جب تک وہ موت کے منہ میں نہیں چلا جاتا ہے-
 

image


4: ہانیہ کہاں سے آگئی
رومی کے بارے میں تو سمجھا جا سکتا ہے کہ اس نے دو گھنٹےکے بعد اپنی ماں کے پاس باپ کی ہدایات کی روشنی میں آنا ہی تھا مگر ہانیہ وہاں کہاں سے آگئی اور آتے ہی مہوش کو خون خوار نظروں سے کیوں گھور رہی تھی -

5: مہوش کا آخر میں رونا
آخر میں دانش کے مرنے پر مہوش کا رونا اوور ایکٹنگ کے سوا کچھ نہ تھا اس کو ایک دو ری ٹیک کروا کر بہتر بنایا جا سکتا تھا- مگر کامیابی کے نشے میں چور چور اس ٹیم نے آخری اوور کی آخری بال پر آؤٹ ہونا پسند کیا-

YOU MAY ALSO LIKE: