انسانی درندگی اور مرجھاتے پھول

انسانی درندگی اور مرجھاتے پھول ۔۔۔۔۔از قلم شفق کاظمی

ایک بات جو میں سوچ رہی تھی سوچا تحریر کر لوں۔۔۔۔میں جانتی ہوں کچھ لوگ میری اس تحریر کو پڑھنے کے بعد شائد میرے مخالف بن جائیں۔۔۔۔ایک ڈرامہ سیریل"میرے پاس تم ہو" جو کے کافی حد تک پسند کیا جا رہا۔۔۔۔جس کی آخری قسط میں دانش کی موت نے ہر طرف تحلکہ مچا رکھا ہے۔۔۔۔سوشل میڈیا میں ہر طرف دانش کی موت کی وجہ سے سب رو رہے ہیں۔۔۔۔۔کوئی بے ہوش ہو رہا ہے۔۔۔۔یار افسوس ہو رہا ہے مجھے اس بات پہ کے معصوم بچوں کا بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔دو ٹکے کے درندہ صفت لوگ معصوم کلیوں کی عزت اچھال رہے ہیں۔۔۔۔نسلوں کی نسلیں برباد ہو رہی ہیں مگر کسی نے کوئی آواز نہیں اٹھائی۔۔۔۔آج تک ہم نے محض اپنے لئے سوچا اپنے مستقبل کے بارے میں سوچا لیکن کبھی ہم نے اپنے وطن کے بارے میں نہیں سوچا جس طرح آج ساری عوام رو رہی ہے۔۔۔۔۔اگر اس طرح ساری عوام مل کر ان درندہ صفت لوگوں کے خلاف آواز اٹھاتی۔۔۔۔معصوم بچوں کے انصاف کے لئے لڑتی۔۔۔۔تو شائد بہت سی نسلیں تباہ ہونے سے بچ جاتیں۔۔۔۔اور ہمارے وطن سے دہشت گردی جیسی لعنت کا کافی حد تک خاتمہ ہو جاتا۔۔۔۔۔بچے کسی بھی قوم کا روشن مستقبل اور اثاثہ ہوتے ہیں ان کی بہترین تربیت و نگہداشت پر جس قدر زیادہ توجہ دی جائے قوموں کی ترقی کے امکانات اس قدر زیادہ ہوتے ہیں لیکن آج کل جنسی آگ کو ٹھنڈا کرنے کی خاطر درندگی کی بدترین مثالیں جنم لے رہی ہیں… …جب رشتوں کے تقدس اور معاشرتی اقدارسے عاری افراد دہشت ووحشت کے خو گر بن جائیں تو انسانی تاریخ کے بد ترین المیئے ہی جنم لیا کرتے ہیں…ہما رے ملک میں لرزہ خیز دردناک داستانیں جا بجا نظر آتی ہیں لیکن افسوس ہم نظر انداز کر دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔کتنے ہی بچے ان سانحات کے سبب اپنی مسحور کن زندگی کی بہاروں سے لطف اندوز ہونے کے بجائے موت کی وادی میں چلے گئے۔۔۔۔لیکن افسوس ایک ڈرامہ سیریل کے پیچھے پوری دنیا ہل گئی۔۔۔۔معصوم بچے چیخ چیخ کر اپنے مستقبل کی بھیگ مانگتے رہے۔۔مگر انہیں بے دردی سے مار دیا گیا-
 

Shafaq kazmi
About the Author: Shafaq kazmi Read More Articles by Shafaq kazmi: 111 Articles with 149668 views Follow me on Instagram
Shafaqkazmiofficial1
Fb page
Shafaq kazmi-The writer
Email I'd
[email protected]
.. View More