ڈرامہ میرے پاس تم ہو نے پڑوسی ملک بھارت کو کس طرح شکست سے دوچار کر دیا

image


پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈراموں کی مقبولیت ہمارے ڈرامہ بنانے والے لوگوں کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ماضی کے ڈرامے تنہائياں ، ہوائيں ہوں یا پھر ہمسفر اور زندگی گلزار جیسے ہٹ ڈراموں نے صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ سرحد پار کے اردو جاننے والے لوگوں میں بھی بہت مقبولیت حاصل کی-
مگر حالیہ دور کے ڈرامے میرے پاس تم ہو نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے یہاں تک کہ بھاری سرمائے سے بنائی جانے والی سیریل گیم آف تھرونز سے بھی زیادہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو کو لوگوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے دیکھا -

ڈرامہ میرے پاس تو ہو جو ایک عورت کی بے وفائی کی داستان تھی ، جو ایک چاہنے والے مرد کی محبت کا قصہ تھا ، جو ایک بچے کی اپنے ماں باپ کو ساتھ رکھنے کی کوششوں کا احوال تھا- اس ڈرامے کا سب سے بڑا حسن اس کے وہ ڈائیلاگ تھے جن کو مصنف خلیل الرحمن قمر نے اپنے خون دل میں بھگو کر لکھا تھا-
 

image


اس ڈرامے کی مقبولیت کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا کہ جب اس ڈرامے کی آخری قسط نشر کی گئی تو وہ ٹوئٹر کا سب سے بڑا ٹرینڈ بن گیا اور پورا ٹوئٹر اس ڈرامے کے اختتامی لمحات کی میمز سے گونجتا رہا- اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اب تک اسی ڈرامے کی آخری قسط کی گونچ سنائی دے رہی ہے-

پڑوسی ملک بھارت کے لوگوں کا ردعمل
ماضی میں بھارت کی اپوزیشن لیڈر مونیکا گاندھی کا ایک بیان بہت زیادہ مقبول ہوا تھا جس میں ان کا یہ کہنا تھا کہ ہم اپنے ڈراموں اور فلموں کے ذریعے پاکستان کے گھر گھر میں داخل ہو چکے ہیں اور اس کو اس جنگ میں شکست دے چکے ہیں- مگر ڈرامہ میرے پاس تم ہو نے پاکستانیوں کا سر اس حوالے سے فخر سے بلند کر ڈالا کہ اب ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے ذریعے پاکستانی ڈرامہ ہر ہر ہندوستانی کے گھر میں داخل ہو چکا ہے- یہاں تک کہ ان کے مقبول ترین اداکار اور گلوکار بھی اس برتری کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے-

1: امیتابھ بچن
پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن کا یہ ماننا تھا کہ پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے بہت بہتر ہوتے ہیں اور ان کا معیار اعلی پائے کا ہوتا ہے-

image


2: میرا چوپڑہ
معروف بھارتی اداکارہ میرا چوپڑہ نے بھی اپنے ٹوئٹ کے ذریعے ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی اداکاری کو بہت سراہا اور اس ڈرامے کی تعریف کی-

image


3: سونو نگم
معروف بھارتی گلوکار تو اس ڈرامے سے اس حد تک متاثر ہوئے کہ اس ڈرامے کا او ایس ٹی اپنی آواز میں گا کر سوشل میڈيا پر شئیر کیے بنا نہ رہ سکے-


اس ڈرامے کی ٹی آر پی اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ یہ ڈرامہ صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں دیکھا گیا اور بےانتہا مقبول ہوا-

YOU MAY ALSO LIKE: