ہم اسٹائل ایوارڈ ایک ایسا موقع جب پاکستانی اداکار بدترین لباس میں لوگوں کے سامنے آگئے

image


ہم اسٹائل ایوارڈ2020 کی تقریب کے لیے شوبز سے جڑی ہستیوں کی تیاریاں مہینوں سے جاری تھیں-خوب سے خوب تر نظر آںے کی خواہش میں انہوں نے خطیر رقم خرچ کی اور اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض اداکار اس موقع پر بہت حسین لگے- مگر ان تمام افراد میں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جن کو دیکھ کر لوگوں کو سخت صدمہ پہنچا اور وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں سے اتنے برے حلیے کی امید نہیں رکھتے تھے ان ہی کچھ اداکاروں کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے-

ثنا فخر
ثنا فخر کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنے لک اور اپنی فٹنس کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہیں- مگر اس تقریب میں بہت چھوٹے کرل والے بالوں کے ساتھ براؤن میک اپ کیے ان کا لباس بھی ان کے میک اپ ہی کی طرح تھا- جس میں ان کی لیگنگ ان کے لباس سے میچ نہیں کر رہی تھی اور ہیل بھی اس لباس کے حوالے سے سوٹ نہیں کر رہی تھی- اس کے ساتھ برانڈڈ پرس جو کہ لباس سے بالکل ہٹ کر ایک علیحدہ رنگ کا تھا ثنا کے امیج کو مزید خراب کر رہا تھا-

image


مومنہ مستحسن
مومنہ کو اس بار یہ تسلیم کر لینا چاہیے کہ لال رنگ ان کے لیے نہیں ہے- مگر اس کے باوجود مومنہ بار بار لال رنگ پہنتی ہیں یا پھر اپنے بالوں کو اس رنگ میں رنگ لیتی ہیں- اس بار مومنہ نے اپنے لال بالوں کا رنگ تو تبدیل کر دیا مگر لال رنگ کی کمی اپنی لباس کی صورت میں پوری کر دی- اس تقریب میں مومنہ نے جو سلک کا سرخ گاؤن پہنا تھا ایک جانب تو وہ بہت ڈھیلا ڈھالا تھا اس کے بعد اس کے کاندھوں پر لگے موتی بہت ہی اضافی لگ رہے تھے- اس کے بعد ان کے بال اور میک اپ ان کے لباس کے ساتھ بالکل ہی میچ نہیں کر رہے تھے-

image


ایشل فیاض
ایشل فیاض کو بطور ماڈل اس بات کا بہت اچھی طرح اندازہ ہونا چاہیے کہ لوگ ان سے بہترین اسٹائل اور لباس کی امید رکھتے ہیں- مگر ہم اسٹائل ایوارڈ کی اس تقریب میں ایشل لوگوں کو کسی بھی طرح متاثر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔ وہ سیاہ لباس میں ملبوس نظر آئیں جس کے اوپر سرخ ایمبرائیڈری والا پانچو پہنی ہوئی تھیں جو کہ بہت ہی پرانا لگ رہا تھا-

image


 عاصم اظہر
عاصم اظہر کو ان کے انداز کی وجہ سے عوام کی محبتیں ہمیشہ ملتی ہیں مگر اس تقریب میں چیتے کے چہرے کے ڈیزائن والا کوٹ پہننے کا انتخاب انہوں نے کس کے مشورے پر کیا یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔اس کے بعد ہلکے رنگ کی قمیض اور ٹراؤزر بھی ایک غلط فیصلہ تھا ، ٹائیگر کے چہرے والا ڈیزائن پہننے کا فیصلہ اس بار عاصم اظہر کو لے ڈوبا-

image


آمنہ شیخ
چینی شنگھائی نامی کپڑے کا بنا ہوا یہ گاؤن چیںی تہذیب سے متاثر نظر آیا مگر اس کے ساتھ جدیدیت کا رنگ لیے ہوئے بھی تھا- اس لباس کا خوبصورت گلابی رنگ آمنہ شیخ کی شخصیت کے ساتھ بہت سوٹ کر رہا تھا مگر اس کا اسٹائل خوبصورت نہ تھا اس کے ساتھ ساتھ ان کا ہیر اسٹائل بھی ان کی شخصیت کو سوٹ نہیں کر رہا تھا- ان کا میک اپ بھی بہت گلیمرس نہ تھا محتصراً ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ دن آمنہ شیخ کا نہ تھا-

image


میرا جی
میرا جی کو دیکھ کر محسوس ہوا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں چھٹیاں گزارنے جا رہی ہیں- اس لیے انہوں نے وہاں کا مخصوص لباس کافتان خرید لیا اور اس تقریب کے لیے جب کچھ اور پہننے کو نہ ملا تو انہوں نے سادہ سا وہی کافتان پہن لیا جو اس رات کے حوالے سے کسی بھی صورت مناسب نہ تھا اور بہت سادہ تھا اور ان کی شخصیت سے بھی میچ نہ کر رہا تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: