ملتان بدل رہا ہے

ملتان شہر کی صفائی کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے

کچھ دن قبل آسٹریلیا سے ایک دوست مارک نیوم ملتان پہنچا تو اسے ملتان کے دیہی علاقوں کی سیر کرائی گئی اور جناب مہمان کی دیسی کھانوں سے خوب خاطر تواضع بھی کی، ویسے تو سب ہی کھانے مارک نیوم کو پسند آئے لیکن ساگ اور مکھن کی اس نے دل کھول کر تعریف کی،،،،، خوبصورت دیہی زندگی سے لطف اندوز ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا غیرملکی مہمان کو شہر ملتان دکھانے کا اور بس پھر ہم نکل پڑے شہر گھومنے، مارک نیوم شہر کی سیر کے دوران ویسے تو اولیائے کرام کی سرزمین ملتان کی بہت سی چیزوں سے متاثر ہوا لیکن جس ایک کام کو اس نے اپنی مادری زبان اور ٹوٹی پھوٹی اردو بول کر بار بار سراہا وہ تھی صفائی کی صورتحال، مارک نے صفائی کے معیار کو بہترین قرار دیتے ہوئے کچھ تجاویز بھی دیں۔۔۔۔

یہ بات حقیقت ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ملتان میں صفائی کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے جس کا کریڈٹ یقینا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی ناصر ڈوگر کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی تعیناتی کو درست ثابت کرتے ہوئے دن رات ایک کرکے جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان کو صاف کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ۔۔۔ ناصر ڈوگر سے پہلے ملتان کے شہریوں کی اکثریت کو علم ہی نہیں تھا کہ شہر میں صفائی کیلیئے ویسٹ منیجمنٹ نام کی کوئی کمپنی ہے،،،، لیکن ناصر ڈوگر نے چارج سنمبھال کر نہ صرف کمپنی کے اوپر کرپشن کے گڑھ کی چھاپ ختم کی بلکہ محدود وسائل کے باوجود شہر کو صاف ستھرا کرکے اس شہر کے لوگوں کو ایک خوشگوار احساس دیا،،،،

اب سے چند ماہ پہلے تک اس شہر میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر دکھائی دیتے تھے، سڑکیں ، گلیاں اور محلے کچرا کنڈی کا منظر پیش کرتے تھے لیکن اب صبح اور شام دو شفٹوں میں سینیٹری ورکرز کام کرتے نظر آتے ہیں اور گندگی کہیں دکھائی نہیں دیتی۔۔۔۔

ناصر ڈوگر ملتان شہر میں صفائی معاملات کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے خواہاں ہیں جس کیلیئے وہ کمپنی کیلیئے فائدہ مند تجربات بھی کرتے رہتے ہیں جیسے کہ انہوں نے ڈبل شفٹ میں کام شروع کروایا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہر وقت شہر صاف ستھرا رہتا ہے ، ناصر ڈوگر نے صفائی کے معاملات کی مئوثر مانیٹرنگ کیلیئے سیکٹر انچارجز کو موٹرسائیکل دیئے ہیں جس سے امید کی جارہی ہے کہ صفائی کی حالت زیادہ بہتر ہوگی ، یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ سیکٹر انچارجز کو موٹرسائیکل دینے کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی شرکت کی اور انہوں نے بھی صفائی معاملات کو بہتر قرار دیتے ہوئے کمپنی کے ملازمین اور ایم ڈی کی کارکردگی کی تعریف کی جبکہ اس موقعہ پر تقریب میں موجود ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی ملتان میں صفائی صورتحال بہتر ہونے پر خوش نظر آئے،

ان دنوں اہلیان ملتان کی خوش قسمتی یے کہ ناصر ڈوگر کی صورت میں ایک ایسا ذمہ دار ، محنتی اور ایماندار افسر کمپنی کا انچارج ہے جس نے اس شہر کو صفائی کے لحاظ سے دنیا کے صاف ستھرے شہروں کی فہرست میں شامل کروانے کا تہیہ کر رکھا ہے اور موجودہ صورتحال دیکھ کر اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اب منزل دور نہیں یے، اب صرف مارک نیوم ہی نہیں بلکہ ملتان آنے والے تمام غیر ملکی اور دوسرے شہروں سے آنے والے لوگ بھی صفائی کی صورتحال کی تعریفیں کرتے دکھائی دیتے ہیں، بلاشبہ ناصر ڈوگر جیسے افسر قیمتی اثاثہ ہیں جو کسی بھی محکمے کو زمین سے اٹھاکر آسمان تک پہنچادیتے ہیں یہاں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کو بھی خراج تحسین پیش کرنا ضروری ہے کہ جنہوں نے ملتان کی حالت بدلنے اور شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ناصر ڈوگر کا انتخاب کیا ۔۔۔

ملتان جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ممالک سے بھی لوگ سیاحت کی غرض سے آتے ہیں اور جب وہ اس شہر میں گندگی کے ڈھیر دیکھتے ہیں تو نہ صرف ملتان بلکہ اس پورے خطے کا ایک منفی امیج لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہوجاتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ثقافتی لحاظ سے دنیا کے قدیم شہر ملتان کو ہر وقت چمکا کر رکھا جائے،،، امید ہے ناصر ڈوگر اور انکی ٹیم ملتانیوں کی توقعات پر پورا اترتی رہیگی۔


 

Farooq Umar
About the Author: Farooq Umar Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.