|
ہزاروں ووٹوں کی گنتی کے بعد آرٹ آف بلڈنگ فوٹوگرافر آف دی ایئر 2019 کے
فاتحین کا اعلان کردیا گیا ہے۔
چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈنگ (سی آئی او بی) کے زیرِاہتمام یہ مقابلہ
تعمیراتی صنعت سے وابستہ تخلیقی صلاحیتوں اور ہمارے اردگرد کی تعمیراتی
دنیا کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔
ججز پرائز پیڈرو لوئس اجوری گویرا سائز کو ان کی سپین کے والنسیا میں واقع
شہر سٹی آف آرٹس اینڈ سائنس کی تصویر کے لیے دیا گیا۔
|
|
ماسکو میں میٹرو اسٹیشن کی اس حیرت انگیز تصویر کو پبلک چوائس ایوارڈ
اسکندر بروموٹن سے نوازا گیا۔
عوامی ووٹوں کے حساب سے شارٹ لسٹ کی گئی دیگر تصاویر یہاں پیش کی جا رہی
ہیں۔
|
|
یہ تصویر بھی روس میں لی گئی۔ ماضی میں ایسی عمارتیں جن میں بیرونی شکل و
صورت اندر سے مختلف ہوتی تھی، بہت کم دیکھنے میں آتی تھیں۔ لیکن آج کل ایسی
عمارات بہت عام ہو گئی ہیں
|
|
ایفل برج (جسے ڈوم لوس I برج کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کی تصویر۔
فوٹوگرافر کے مطابق 'لوگ 'سینہورا دا اگونیا' کا انتظار کر رہے تھے جو
پرتگال کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔ اس گلی سے گزرتے میں نے یہ
خوبصورت منظر دیکھا۔۔ پُل ، سبز رنگ کے کراس اور اس سب سے ہم آہنگی ہوتی
عمارت'
|
|
رنگوں کا امتزاج: یہ تصویر پرانے اور نئے فن تعمیر کے باہمی تعلق کو ظاہر
کرتی ہے
|
|