فن لینڈ کے دیہی علاقے Suomussalmi کے قریب ایک بنجر
میدان میں دلچسپ آرٹ کی تنصیب حال ہی میں اس وقت وائرل ہوگئی جب ایک
انٹرنیٹ صارف گوگل میپس پر سرچ کرتے وقت غلطی سے اس میدان تک جا پہنچا۔ یہ
آرٹ جتنا دلچسپ ہی اتنا ہی خوفزدہ کردینے والا بھی ہے-
|
|
اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک میں لوگ قرنطینہ میں
ہیں یا پھر تنہائی اختیار کیے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ انٹرنیٹ کی
مدد سے اپنے پسندیدہ سیاحتی مقامات کی آن لائن سیر کر سکتے ہیں- اس کے لیے
لوگ گوگل میپس کا سہارا لیتے ہیں جس سے امید کی جاتی ہے کہ یہ آپ کی رسائی
ہر مقام تک یقینی بنائے گا-
ایسے ہی حال ہی میں کچھ لوگوں نے خاموش افراد کو دریافت کیا اور یہ سوچنے
پر مجبور ہوگئے کہ ایک کھیت میں اتنی بڑی تعداد میں یہ پُتلے لگانے کی کیا
ضرورت تھی- ان پُتلوں کو انسانی لباس پہنائے گئے ہیں اور یہ بالکل انسانوں
کی طرح ہی معلوم ہوتے ہیں- درحقیقت عام طور پر یہ پُتلے کھیت میں پرندوں کو
ڈرانے کے لیے لگائے جاتے ہیں تاکہ وہ فصل خراب نہ کریں اور انہیں
scarecrows کہا جاتا ہے لیکن بہت بڑی تعداد میں نہیں لگائے جاتے-
|
|
اتنی بڑی تعداد نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے اور ساتھ ہی انہیں
دیکھ کر کچھ لمحے کے لیے انسان بھی خوفزدہ ہوجاتا ہے- دور سے دیکھنے پر
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کوئی چاک و چوبند انسانوں کی فوج کھڑی ہو- لیکن
قریب سے دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی انسان نہیں بلکہ لکڑی کے تیار
کردہ مجسمے ہیں جنہیں کپڑے بھی بنائے گئے اور ان کے سر پر بال بھی لگائے
گئے ہیں-
|
|
یہاں تک کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ ایک آرٹ کی تنصیب ہے آپ کو لگ بھگ ایک
ہزار کے قریب ایسے بےجان انسان دیکھتے ہوئے بےچینی محسوس ہوتی ہے۔ یہ آرٹ
Reijo Kela نامی آرٹسٹ کی تخلیق ہے جس نے حال ہی میں انٹرنیٹ صارفین کی
توجہ حاصل کی-
اس آرٹ کا آغاز 1988 فن لینڈ میں ہوا جسے The Silent People یا “Hiljainen
kansa” کا نام دیا گیا- حقیقی طور پر یہ Lassila کے ایک کھیت میں واقع تھے
جسے بعد میں Helsinki کی مارکیٹ کے مقام پر منتقل کیا گیا- اس کے بعد ان
نمونوں کو دریاؤں کے کنارے پر بھی آباد کیا گیا اور آخری بار انہیں 1994
میں اس موجودہ مقام Suomussalmi کے ایک خالی کھیت میں نصب کردیا گیا ہے-
|
|
دلچسپ بات یہ ہے کہ سال میں مرتبہ ان خاموش افراد کے کپڑے بھی تبدیل کیے
جاتے ہیں اور یہ وہ کپڑے ہوتے ہیں جو عطیات کے طور پر مختلف افراد کی جانب
سے جمع کروائے جاتے ہیں- ان پُتلوں کی دیکھ بھال ہی ان میں کشش کو برقرار
رکھتی ہے-
|
|