کم پیسوں سے کامیاب کاروبار شروع کرنے کا ایسا طریقہ جو آپ کو کروڑ پتی بنا سکتا ہے

image


عام طور پر یہ خیال ہر ایک کے ذہن میں ہوتا ہے کہ کم سرماۓ سے شروع کیا جانے والے کاروبار میں منافع کی شرح بھی کم ہوتی ہے اس وجہ سے وہ کاروبار جز وقتی طور پر تو کیا جا سکتا ہے مگر اس کو کل وقتی روزگار نہیں بنایا جا سکتا ہے ۔ کسی بھی کاروبار کے آغاز کے لیے سب سے پہلے منصوبے کی ضرورت ہوتی ہے اس کے بعد اس میں مہارت حاصل کرنے کا مرحلہ ہوتا ہے اور سرمائے کی باری سب سے آخر میں آتی ہے۔ مکمل منصوبہ بندی اور مہارت کے بعد شروع کیا جانے والا کاروبار کم سرمائے سے ہی شروع کیا جائے مگر کامیابی کا سبب بن سکتا ہے- اس حوالے سے ہم آج آپ کی رہنمائی ایسے ہی کچھ کاروباروں کے بارے میں کریں گے جن کو کم سرماۓ سے شروع کر کے ایک عام نوکری سے زیادہ کمائی کی جا سکتی ہے اور اس کو وقت کے جدید اصولوں پر چلا کر اس سے بڑی کامیابی بھی حاصل کی جا سکتی ہے-

1: کھانے پینے کی اشیا کے اسٹال
آج کل ہر جانب فرنچ فرائز ، برگر اور سوپ وغیرہ کے ٹھیلے نظر آتے ہیں- اس کاروبار کے آغاز کے لیے سب سے پہلے تو اس کام کو جاننا ضروری ہے اس کے بعد اس کا آغاز کسی ایسی جگہ کیا جا سکتا ہے جہاں لوگوں کا آنا جانا زيادہ ہو- اس طرح کے اسٹال میں منافع کی شرح ہمیشہ زیادہ ہوتی ہے اور اس سے کم وقت میں زیادہ پیسے کمائے جا سکتے ہیں ۔ زیادہ تر لوگ اس کام کو جز وقتی طور پر کرتے ہیں کیوں کہ یہ کام شام کی اوقات میں زیادہ چلتا ہے مگر اسکول کالجز اور دفاتر کے قریب کی جگہ کا انتخاب کر کے اس کام کو کل وقتی طور پر بھی کیا جا سکتا ہے-

image


2: خدمات کی فراہمی کا ادارہ
اس کام کے لیے سوشل میڈیا بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے- اس کے ذریعے آپ مختلف قسم کے لوگوں سے رابطہ کر کے ان کو ان کی متعلقہ خدمات فراہم کر سکتے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ مختلف ہنر مند لوگوں سے رابطہ کر کے ان کو روزگار فراہم کرنے کا ایک وسیلہ بھی بن سکتے ہیں- اور ان ہنر مندوں کو ایک معمولی رجسٹریشن فیس کی ادائیگی کی بنیاد پر ایک جانب تو کام فراہم کر سکتے ہیں اسی طرح ان لوگوں سے بھی معاوضہ وصول کر سکتے ہیں جو کہ خدمات کے طلب گار ہوں-

image


3: اسٹیٹ کے کام سے
اگرچہ کچھ لوگوں نے اس کاروبار کو بہت ہی بدنام کر دیا ہے مگر اگر ایمانداری سے کیا جائے تو یہ کاروبار بھی کافی بڑے منافع کے امکانات ہوتے ہیں- اس میں جائيدادوں کی خرید و فروخت کے ساتھ کرائے وغیرہ کے معاملات بھی دیکھے جا سکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں بننے والا کمیشن کافی زیادہ ہوتا ہے-

image


4: ای کامرس کے ذریعے
ای کامرس پاکستان کے اندر کاروبار کا تیزی سے ترقی پاتا ہوا شعبہ ہے اس کے ذریعے مختلف اشیا کے آرڈر آن لائن لیے جا سکتے ہیں- اور اس کے بعد ان آرڈر کی ڈلیوری کی جا سکتی ہے اس کے لیے کسی بڑے سرمائے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے- مختلف کمپنیاں اپنے سامان کو آن لائن فروخت کرنے والوں کو بھی منافع آفر کر رہی ہیں- اس طریقے کے لیے اگرچہ قلیل سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے مگر لوگوں کا اعتماد حاصل کر کے کسی بھی بڑے بزنس مین سے زیادہ کمائی کی جا سکتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: