انٹرویو کے دوران اگر کوئی غیر متوقع سوال پوچھ لیا جائے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

image


جب ہم کسی ملازمت کے حصول کے لیے انٹرویو دینے جاتے ہیں تو انٹرویو کی کامیابی کا انحصار بہت سے عوامل پر ہوتا ہے اور ان میں سے ایک آپ سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب بھی ہیں-

آپ چاہے جتنی بھی تیار کر کے جائیں بعض اوقات آپ سے ایسے سوالات بھی پوچھ لیے جاتے ہیں جن کی آپ کو بالکل توقع نہیں ہوتی- انٹرویو لینے والے فرد کی جانب سے غیر متوقع سوال پوچھنا کوئی غیر معمولی بات بھی نہیں ہے-

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر آپ کے سامنے بھی یہ صورتحال آجائے تو آپ کیا کریں گے؟ تو آئیے ہم بات کو بتاتے ہیں کہ ایسی صورت میں آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ اور یہ جاننا اس بات سے کہیں زیادہ بہتر ہے کہ آپ غیر متوقع سوال پر ہاتھ کھڑے کر کے اعلان کردیں کہ مجھے کچھ نہیں آتا-
 

image


سب سے پہلی چیز تو یہ ہونی چاہیے کہ جب کوئی آپ سے غیر متوقع سوال پوچھا جائے تو چہرے پر پریشانی کے آثار نہ لائیں- بےوقوفوں کی مانند خاموش رہنے سے بہتر ہے کہ جواباً شروع میں صرف اتنا کہیں کہ “ اچھا سوال ہے “ اس کے ساتھ ہی کچھ وقت لیتے ہوئے اپنے خیالات کو جمع کر کے پرسکون انداز میں کوئی بھی جواب دے دیں-

یہاں یہ معنی نہیں رکھتا کہ آپ جواب درست ہے یا غلط٬ درحقیقت انٹرویو لینے والا یہ جانچ رہا ہوتا ہے کہ آخر آپ اس غیر متوقع صورتحال کو کیسے قابو کرتے ہیں؟

مثال کے طور پر اگر آپ کسی اخبار کے دفتر میں سب ایڈیٹر کی ملازمت کے لیے جاتے ہیں اور دورانِ انٹرویو آپ سے یہ پوچھ لیا جاتا ہے کہ آپ کے سوشل میڈیا کے حوالے سے کیا تجربہ ہے؟

تو آپ کا جواب کچھ یوں ہونا چاہیے کہ “ یقیناً سوشل میڈیا آج ہماری زندگی کا اہم ترین حصہ بن چکا ہے اور آپ کے آفس میں میرا جاب کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ میں یہاں سوشل میڈیا کے حوالے سے سیکھ سکوں کیونکہ آپ کا ادارہ سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک منفرد پہچان رکھتا ہے- اور اگر میں منتخب ہوجاتا ہوں تو یقیناً میں آپ کے ادارے سے بھی بہت کچھ سیکھ سکوں گا“-
 

image


اس کے علاوہ بعض سوالات ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا جواب نہیں بن پاتا- تو ایسی صورت میں ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پراعتماد انداز میں کہیں کہ “ یوں تو میں اس بات سے واقف نہیں ہوں لیکن میں اس حوالے سے جاننا ضرور چاہتا ہوں اور سیکھنے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں“-

آپ کا ایمانداری سے بھرپور یہ جواب یہ تاثر دیتا ہے کہ آپ مسئلہ حل کرنے والا رویہ رکھتے ہیں اور ساتھ ہی ایمانداری سے بھی کام لیتے ہیں- یقیناً ہر ادارے کو معیاری ملازمین کی بھی ضرورت ہوتی ہے-

یاد رکھیں غیر متوقع سوالات سے انٹرویو لینے والے فرد کو آپ کے جواب میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی بلکہ وہ آپ کا ردعمل دیکھنا چاہتا ہے- اس لیے پراعتماد رہ کر جواب دیجیے اور پریشان مت ہوئیے-

YOU MAY ALSO LIKE: